Tag: Trump warn

  • ’برکس ممالک نے ڈالر کو نقصان پہنچانے کا سوچا تو۔۔۔‘ ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی

    ’برکس ممالک نے ڈالر کو نقصان پہنچانے کا سوچا تو۔۔۔‘ ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کا متبادل تلاش کرنے پر 150 فیصد ٹیرف کی دھمکی دے دی۔

    واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر متبادل کرنسی لانے کی کوشش بھی کی تو ان ممالک پر ایک سو پچاس فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔

    انہوں نے واشنگٹن میں ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک نئی کرنسی بنانا چاہتے اور امریکی کرنسی ڈالر کو تباہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، برکس ممالک چینی یوآن کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر برکس ممالک نے ڈالر کونقصان پہنچانے کا سوچا تو ان سے کاروبار بند کردیں گے، برکس ممالک چینی کرنسی یو آن کو استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوسکتا اگر ایسا کیا گیا تو ہم ان سے سامان نہیں لیں گے۔

    واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ وہ برکس ممالک سے درآمدات پر 100 فیصد محصولات عائد کریں گے اگر وہ اپنی کرنسی قائم کریں یا ڈالر چھوڑ دیں۔

     برکس ممالک میں چین ،روس، بھارت، برازیل، سعودی عرب سمیت چھ ممالک پر مشتمل ہے۔

  • یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

    یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 20 جنوری کی تقریب حلف برداری سے پہلے یرغمالی رہا نہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا وہ قیمت ادا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا، یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ حماس نے غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کے لیے کھو سکتا ہے۔

    حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جو کچھ کرنا ہے کرلے اس سے قبل بہت دیر ہوجائے۔

    جو بائیڈن نے بیٹے ہنٹر کی سزا معاف کر دی

    واضح رہے کہ اسرائیل کی 14ماہ سے جاری جنگ میں اب تک 33 یرغمالی مارے جاچکے ہیں۔