Tag: Trump

  • کیا ایلون مسک امریکا کے صدر بننے والے ہیں؟ ٹرمپ کا رد عمل آ گیا

    کیا ایلون مسک امریکا کے صدر بننے والے ہیں؟ ٹرمپ کا رد عمل آ گیا

    ایریزونا: امریکا میں شہری یہ کہنے لگے ہیں کہ اصل انچارج ایلون مسک ہیں، اور دنیا کے سب سے امیر ترین آدمی ہی امریکی صدر بننے والے ہیں، تاہم ٹرمپ نے ایلون مسک کے صدر بننے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

    ریاست ایریزونا میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک بہترین آدمی ہیں، وہ صدارت نہیں لے سکتے کیوں کہ وہ امریکا میں پیدا نہیں ہوئے۔ ٹرمپ کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بجٹ مذاکرات میں ایلون مسک کی شمولیت پر کانگریس اراکین نے تنقید کی۔

    ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص مسک کو بجٹ کٹنگ ٹاسک فورس کی سربراہی کا کام سونپا ہے لیکن وہ واشنگٹن میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھیں گے۔

    امریکی سیاست میں اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے، جس کے باعث لوگوں میں ان کے صدر بننے کی افواہیں پھیل رہی ہیں، مسک نے حکومت کو فنڈ دینے کے لیے دو طرفہ بل میں بھی مدد کی، جس کے بعد ٹرمپ کو بتانا پڑا کہ انھوں نے ٹیک ارب پتی کو ’صدارت نہیں سونپی۔‘

    بائیڈن انتظامیہ شٹ ڈاؤن کے خطرے سے بچ گئی، لیکن ٹرمپ ناراض

    ٹرمپ نے کہا کہ یہ خیال کہ انھوں نے مسک کو ’صدارت سونپ دی ہے‘ ایک افسانہ ہے اور یہ کہ اگر مسک کو صدارت کی خواہش ہوتی تو بھی وہ یہ نہیں حاصل کر سکتے تھے، کیوں کہ آئین کے تقاضے کے مطابق امریکی صدر یہیں کا پیدائشی شہری ہو، جب کہ مسک جنوبی افریقہ میں پیدا ہوا تھا۔

  • اسرائیل کی شام میں کارروائیوں کی کیا وجہ ہے؟ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو بتا دیا؟

    اسرائیل کی شام میں کارروائیوں کی کیا وجہ ہے؟ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو بتا دیا؟

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کوشام میں کارروائیوں سے متعلق بتایا کہ شام سے تنازع میں ہماری کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرمپ سے شام میں پیش رفت اور غزہ سے یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شام میں اسرائیلی کارروائیاں شام سے اسرائیل کو ممکنہ خطرات سے بچانے اور اسرائیل کے ساتھ سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بننے سے روکنے کے لیے ہیں۔

    دوسری جانب شام کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ اسرائیل کو کارروائیاں کرنے سے روکے، اسرائیل کو بھی چاہیے کہ وہ شامی سرزمین سے اپنی فوج فوری واپس بلائے۔

    امریکا نے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ہے، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے شام کی عبوری حکومت نے بین الاقوامی قوانین پرعمل نہ کیا تو پھر پابندیاں لگا دیں گے۔ انھوں نے کہا شام کی صورت حال سے آگاہ رہنے کے لیے امریکا حیات تحریر الشام سے رابطے میں ہے۔ امریکا اور ترکیے نے عبوری حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    شام کی نئی عبوری انتظامیہ کا فضائی حدود کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ

    شام کے ڈی فیکٹو سربراہ احمد الشعرا المعروف کمانڈر الجولانی کا کہنا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملوں کے باوجود نئے محاذ نہیں کھول سکتے۔

  • ٹرمپ پر ریپ کا الزام امریکی نیوز چینل کو مہنگا پڑ گیا، 15 ملین ڈالر ہرجانہ دینا پڑے گا

    ٹرمپ پر ریپ کا الزام امریکی نیوز چینل کو مہنگا پڑ گیا، 15 ملین ڈالر ہرجانہ دینا پڑے گا

    نیویارک: ڈونلڈ ٹرمپ پر ریپ کا الزام امریکی نیوز چینل کو مہنگا پڑ گیا ہے، 15 ملین ڈالر ہرجانہ دینا پڑے گا۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اے بی سی نیوز نے اینکر جارج سٹیفانوپولوس کے غلط آن ایئر دعوے پر ہتک عزت کا مقدمہ طے کرنے کے لیے ٹرمپ کی صدارتی لائبریری کو 15 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

    یہ مقدمہ اینکر جارج سٹیفانوپولس کے آن ایئر تبصروں سے شروع ہوا، جنھوں نے مارچ میں امریکی نمائندے نینسی میس کے ساتھ نشر ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ’ریپ کے ذمہ دار‘ ہیں۔

    تصفیے کے طور پر اے بی سی نیوز کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ’صدارتی فاؤنڈیشن اور میوزیم‘ کے لیے وقف فنڈ میں پندرہ ملین ڈالر کا عطیہ دینا ہوگا۔ نیوز آرگنائزیشن اور سٹیفانوپولوس عوامی سطح پر یہ کہتے ہوئے معافی بھی مانگیں گے کہ اس نے مذکورہ انٹرویو کے دوران ٹرمپ کے بارے میں ’افسوس ناک بیانات‘ دیے ہیں۔ یہ نیٹ ورک ٹرمپ کے وکیل کی قانونی فرم کو 1 ملین ڈالر کی قانونی فیس بھی ادا کرے گا۔

    نینسی پلوسی کو حادثہ، اسپتال منتقل

    اینکر جارج سٹیفانوپولس نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مصنفہ ای جین کیرول کی عصمت دری کے لیے شہری طور پر ذمہ دار پائے گئے ہیں اور وہ متاثرہ خاتون کو بدنام کر رہے ہیں، حالاں کہ نیویارک کے قانون کے مطابق اس کیس میں ایسا کوئی عدالتی فیصلہ سامنے نہیں آیا تھا۔ اے بی سی نیوز کی ترجمان جینی کیڈاس نے کہا ’’ہمیں خوشی ہے کہ فریقین عدالت میں دائر مقدمہ خارج کرنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔‘‘

  • ٹرمپ نے چینی صدر کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی

    ٹرمپ نے چینی صدر کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدرشی جن پنگ کو اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو کر لیا۔

    امریکی میڈیا  کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کے فوری بعد نومبر میں ہی چینی صدرشی جن پنگ کو دعوت دی تھی، لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ آیا انہوں نے یہ دعوت قبول کی ہے یا نہیں۔

    میڈیا  رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم وکٹراوربن کو بھی دعوت دیئے جانے کا امکان ہے، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کوعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    یاد رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی، چینی صدر نے باہمی احترام، پُرامن بقائے باہمی، تعاون کا اصول برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا تھا۔

    اپنے پیغام میں شی جن پنگ نے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنے پر زور بھی دیا تھا، چینی صدر نے پیغام میں کہا تھا کہ مستحکم، مضبوط اور پائیدار تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں۔

  • ٹرمپ کا کیپٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معافی دینے کا اعلان

    ٹرمپ کا کیپٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معافی دینے کا اعلان

    واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معافی دینے کا اعلان کر دیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معافی دینے کا اعلان کیا ہے، این بی سی کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان فسادیوں کو معاف کر دیں گے جنھوں نے 6 جنوری کو یو ایس کیپیٹل پر حملے میں حصہ لیا تھا۔

    روئٹرز کے مطابق کپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے پر 1,572 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی اور سزائیں سنائی گئیں تھیں، اسے امریکا کی اب تک کی سب سے بڑی مجرمانہ تحقیقات قرار دیا گیا ہے، گرفتار افراد کو ممنوعہ علاقے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے سے لے کر بغاوت کی سازش اور پرتشدد حملے تک کے جرائم کے ارتکاب پر سزائیں دی گئی تھیں۔

    محکمہ انصاف کے مطابق اس کیس میں 645 کو جیل کی سزا سنائی گئی تھی، جن کی سزا چند دنوں سے لے کر 22 سال تک ہے۔

    اتوار کو نشر ہونے والے میٹ دی پریس انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا وہ 20 جنوری کو جیسے ہی دفتر سنبھالیں گے، پہلے ہی دن سے وہ معافیاں جاری کرنے کا کام شروع کر دیں گے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان 900 افراد کو معاف کیا جائے گا جنھیں قصوروار ٹھہرایا جا چکا ہے، بشمول وہ جنھوں نے پولیس افسران پر حملہ کیا تھا۔ تو ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس افسران پر حملہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے پر ردعمل

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو پیدائشی امریکی شہریت دینے کا قانون ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا، امریکا میں غیر قانونی مقیم افراد کے بچوں کو پیدائش پر شہریت نہیں ملے گی۔

    انھوں نے کہا استقاط حمل کی دوائیوں پر پابندی نہیں لگائیں گے، نہ ہی سوشل سیکیورٹی کے فنڈز میں کٹوتی کی جائے گی، عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں گی، معیشت، توانائی اور امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر جاری کیے جائیں گے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    نیوز ویک کے مطابق نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات کے انعقاد کے طریقے کو تبدیل کرنے کے لیے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    78 سالہ ٹرمپ کو جمعرات کو فاکس نیشن کے زیر اہتمام لانگ آئی لینڈ کی تقریب میں ’’پیٹریاٹ آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ دیا گیا، اس تقریب میں امریکی گلوکار لی گرین ووڈ کے گانے ’’گاڈ بلیس دی یو ایس اے‘‘ کی لائیو پرفارمنس دی، ٹرمپ کو دیا گیا ایوارڈ امریکی پرچم کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں انھوں نے خطاب میں کہا ’’ہمیں اس ملک میں چیزوں کو سیدھا کرنے کی ضرورت ہے، بشمول انتخابات۔‘‘

    ٹرمپ نے کہا انتخابات کے طریقہ کار کو بدلنے کی طویل عرصے سے ضرورت تھی، ہم کاغذی بیلٹ اور صرف ایک دن کی ووٹنگ چاہتے ہیں، اور پولنگ اسٹیشن پر ووٹر آئی ڈی اور شہریت کا ثبوت لازمی دینا ہوگا۔

    ٹرمپ نے کیلیفورنیا میں ووٹر آئی ڈی پوچھنے کی ممانعت کے حالیہ منظور کیے گئے قانون کی مذمت کی، اور کہا ’’کیلیفورنیا میں انھوں نے ابھی ایک قانون پاس کیا ہے کہ آپ کو ووٹر سے ووٹر آئی ڈی مانگنے کی بھی اجازت نہیں ہے، ذرا سوچیں کہ اگر آپ کسی ووٹر سے اس کی ووٹر آئی ڈی مانگتے ہیں تو آپ جرم کا ارتکاب کرتے ہیں، آپ کو سزا ملے گی، غرض ہمیں پورا ملک سیدھا کرنا ہوگا۔‘‘

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں تبدیلی کی تجویز پیش کی ہو۔ جونسٹاؤن، پنسلوینیا میں اگست میں ایک تقریر کے دوران انھوں نے اسی دن ووٹنگ اور ووٹر آئی ڈی قوانین کے حق میں میل ان بیلٹ سے چھٹکارا حاصل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

    شام میں جو ہورہا ہے اسے چلنے دیں امریکا کا کوئی لینا دینا نہیں، ٹرمپ

    امریکا میں 98 فی صد کاؤنٹیز کاغذی بیلٹ استعمال کرتی ہیں لیکن برینن سینٹر کے مطابق کرونا وبا کے بعد سے امریکا نے انتخابات کے کام کرنے کے طریقے میں بڑی تبدیلیاں کیں، اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ لوگ ارلی ووٹ یا ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالتے ہیں، رواں برس 2024 میں، قومی سطح پر سوا 8 کروڑ امریکیوں نے میل کے ذریعے اور ارلی ووٹ ڈالے۔ تاہم دوسری طرف ووٹر آئی ڈی کی ضرورت کے قوانین میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، 8 ریاستیں 2020 سے ووٹر آئی ڈی کے قوانین نافذ کر رہی ہیں۔

  • ہنٹر بائیڈن کو معافی مل گئی، ہش منی کیس بھی ختم کیا جائے، ٹرمپ کی عدالت سے درخواست

    ہنٹر بائیڈن کو معافی مل گئی، ہش منی کیس بھی ختم کیا جائے، ٹرمپ کی عدالت سے درخواست

    نیویارک: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو معافی مل گئی ہے، اس لیے ان کے خلاف بھی ہش منی کیس ختم کر دیا جائے۔

    اے پی نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے پیر کو ایک جج سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ ہش منی مجرمانہ سزا کو ختم کر دیں، انھوں نے دلیل دی کہ مقدمہ جاری رکھنے سے صدارتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹیں آئیں گی۔

    انھوں نے صدر جو بائیڈن کی جانب سے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو دی گئی معافی کا بھی حوالہ دیا، جنھیں ٹیکس اور اسلحہ رکھنے کے الزامات میں سزا سنائی گئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے استدعا کی کہ انھوں نے الیکشن جیت لیا ہے تو ہش منی کیس خارج کیا جائے، اور فوجداری مقدمے میں انھیں قصوروار نہ ٹھہرایا جائے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے نیویارک کی عدالت میں زبان بندی کے لیے رقم دینے کے کیس کو خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی، یہ درخواست 9 دسمبر کو سنی جائے گی۔ یاد رہے کہ نومنتخب صدر کو اداکارہ اسٹورمی ڈینیئل کو رقم دینے سمیت مالی لین دین سے متعلق 34 الزامات کا سامنا ہے، جسے ہش منی کیس کہا جاتا ہے، اس کیس میں ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

    ٹرمپ نے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ منتخب کرلیا

    دوسری طرف استغاثہ نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کو خارج کیے جانے کی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کریں گے، تاہم استغاثہ نے یہ اشارہ دیا کہ وہ 2029 میں ٹرمپ کی صدارت کی میعاد ختم ہونے تک سزا میں تاخیر پر آمادہ ہو سکتے ہیں، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے اس خیال کو مضحکہ خیز سمجھتے ہوئے مسترد کر دیا۔

  • ٹرمپ کے سمدھی کی فرانس میں بطور امریکی سفیر تقرری

    ٹرمپ کے سمدھی کی فرانس میں بطور امریکی سفیر تقرری

    امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکی سفیر مقرر کردیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے چارلس کشنر کو فرانس میں سفیر کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

    چارلس کشنر ایک رئیل اسٹیٹ ڈویلپر اور جیرڈ کشنر کے والد ہیں جو ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں، چارلس کشنر نے ٹیکس چوری کے الزام میں ایک سال جیل کاٹی بعد ازاں ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارتی کے اخری ایام میں انہیں معاف کر دیا تھا۔

    امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں مسٹر کشنر کو ایک زبردست تاجر، انسان دوست رہنما اور ڈیل میکر قرار دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسٹر کشنر مستقبل میں ملکی مفادات کی نمائندگی کرنے والے ایک مضبوط وکیل ہوں گے۔”

    انہوں نے کہا کہ انہیں پیرس بھیجا جائے گا تاکہ امریکہ اور فرانس کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کیا جا سکے، جو ہمارے سب سے پرانے اور دیرینہ اتحادی ہیں۔

    واضح رہے کہ چارلس کشنر کے بیٹے جیرڈ کشنر صدر کی سب سے بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں، جیرڈ گزشتہ صدارتی مدت میں ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے امور کے مشیر تھے۔

    اس سے قبل ٹرمپ نے اہم عہدوں کیلئے دو شخصیات کا انتخاب کیا جس میں ٹرمپ نے اپنے قریبی معتمد کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے نامزد کیا۔

    اس کے علاوہ ٹرمپ نے مساد بولوس کو عرب اور مشرق وسطیٰ کے امور کا مشیر بنانے کا اعلان کیا لبنانی امریکی تاجر مساد بولوس سینئر مشیر کے طور پر کام کریں گے۔

    ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران بولوس نے کئی بار عرب امریکی اور مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ بولوس ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی کے سسر بھی ہیں۔

  • ٹرمپ نے بھارتی نژاد کشیپ پٹیل کو ڈائریکٹر ایف بی آئی نامزد کردیا

    ٹرمپ نے بھارتی نژاد کشیپ پٹیل کو ڈائریکٹر ایف بی آئی نامزد کردیا

    واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد کشیپ پٹیل کو ڈائریکٹر ایف بی آئی نامزد کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کشیپ پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر نامزد کروں گا۔

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کاش پٹیل بہترین وکیل ہیں اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں اور سب سے پہلے امریکا پر یقین رکھتے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کشیب پٹیل کی بطور ایف بی آئی ڈائریکٹر کی توثیق کرے گی، کشیپ پٹیل ٹرمپ کے قریبی افراد میں  متنازعہ اور خود نمائی کے شوقین ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے سمدھی چارلس کشنر کو فرانس میں امریکا کا سفیر نامزد کردیا ہے، انہوں نے گزشتہ مدت صدارت میں چارلس کشنر کو جرائم پر دی گئی سزا معاف کی تھی۔

    امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ کشنر پر ٹیکس فراڈ، ہوٹل کے کمرے میں خفیہ کیمرے سے ریکاڈنگ کا الزام تھا۔

  • ٹرمپ کی دھمکی پر چین اور کینیڈا نے اپنا رد عمل ظاہر کر دیا

    ٹرمپ کی دھمکی پر چین اور کینیڈا نے اپنا رد عمل ظاہر کر دیا

    چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں ان پر واضح کیا ہے کہ کسی بھی تجارتی جنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیر کے روز دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے روز سے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی تمام درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی عائد کر دیں گے۔

    اس بیان کے رد عمل میں منگل کے روز چین نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تجارتی جنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہوگا، واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہا چین یہ سمجھتا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس کا اقتصادی اور تجارتی تعاون فریقین کے لیے فطری طور پر فائدہ مند ہے۔

    کینیڈا نے بھی ٹرمپ کو یاد دہانی کرائی کہ اس کا امریکا کے لیے توانائی کی ترسیل میں کتنا بنیادی کردار ہے، کینیڈا کی نائب وزیر اعظم کرسٹیا فریلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری تعلق متوازن اور متبادل نفع پر مبنی ہے، بالخصوص امریکی کارکنان کے حوالے سے۔‘‘ انھوں نے باور کرایا کہ اٹاوا حکومت امریکا کی نئی حکومت کے ساتھ ان امور کو زیر بحث لائے گی۔

    ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین کو نئے ٹیکسز کی دھمکی دے دی

    واضح رہے کہ منگل کی شام ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ 20 جنوری کو اقتدار میں آتے ہی پہلے روز سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا آنے والی تمام درآمدات پر 25 فی صد کسٹم ڈیوٹی عائد کر دیں گے، اور چین سے آنے والی درآمدات پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں 10 فی صد کا اضافہ کر دیں گے، تاکہ ان تینیوں ممالک کو غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کا سلسلہ روکنے پر مجبور کیا جا سکے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ اپنے اقتصادی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے ٹرمپ کے پاس موجود ہتھیاروں میں کسٹم ڈیوٹی ایک بنیادی ہتھیار کی حیثیت رکھتی ہے، تاہم کئی اقتصادی ماہرین خبردار کر چکے ہیں کہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ نمو کو نقصان پہنچائے گا، اور اس سے افراط زر کا اوسط بڑھ جائے گا، اس لیے کہ ان اضافی اخراجات کا بوجھ آخر کار صارفین پر ہی آئے گا۔ لیکن منتخب صدر کی قریبی شخصیات نے باور کرایا ہے کہ کسٹم ڈیوٹی سودے بازی کے لیے ایک مفید کارڈ ہے۔