Tag: Trump

  • الیکشن مداخلت کیس، ٹرمپ کیخلاف کارروائی صدارتی الیکشن کے بعد ہونے کا امکان

    الیکشن مداخلت کیس، ٹرمپ کیخلاف کارروائی صدارتی الیکشن کے بعد ہونے کا امکان

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف الیکشن مداخلت کیس میں کارروائی نومبر کے صدارتی الیکشن کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے معاملہ نچلی عدالت میں بھیجا گیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی فائدہ مل جائے گا۔

    امریکا کی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹرمپ کو الیکشن مداخلت کیس میں مبینہ طور پر حاصل وسیع تر استثنیٰ کا دعویٰ مسترد کیے جانے جبکہ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کو بھی مکمل اختیار دینے سے گریز کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کاروباری امور میں جعلسازی سے متعلق تمام 34 الزامات کو بھی مسترد کردیا۔

    امریکی جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہرے زور پکڑگئے

    سابق امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح کردیا گیا ہے کہ صدر کو استثنیٰ حاصل ہونا چاہیے۔

  • ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فردِ جرم عائد کردی گئی

    ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فردِ جرم عائد کردی گئی

    ایری زونا کی عدالت نے 2020ء کے امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فردِ جرم عائد کر دی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی بھی ان ملزمان میں شامل ہیں جن پر فردِ جرم عائد ہوئی ہے، اس کے علاوہ سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف مارک میڈوز پر بھی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

    امریکی عدالت کے مطابق جن افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ان پر صدارتی اختیارات کی منتقلی کا عمل روکنے کا الزام ہے۔

    ریاست ایری زونا کی عدالت کی جانب سے 11 ری پبلیکنز پر بھی فردِ جرم عائد کی ہے۔

    روس نے سلامتی کونسل میں خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی

    واضح رہے کہ امریکی ریاست جارجیا کے پراسیکیوٹر کی جانب سے بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں پر ریاستی نتائج الٹنے کا الزام لگا یا جاچکا ہے۔

  • ٹرمپ سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان

    ٹرمپ سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان

    سابق امریکی صدر ٹرمپ سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بائیڈن انتظامیہ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم ملاقات کیلئے ٹرمپ ٹاور پہنچ گئے، جبکہ پولینڈ، ہنگری کے وزرائے اعظم، برطانوی وزیرخارجہ بھی رواں ماہ ٹرمپ سے ملاقات کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے ریپبلکن نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

    ٹرمپ کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں پربائیڈن انتظامیہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سینئر حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں پرتنقید کی صورت میں منافقت کا الزام لگ سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کی عدالت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کرمنل ٹرائل کی سماعت ہوئی، سابق صدر پر 2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    استغاثہ کا عدالت میں دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ٹرمپ نے رقوم کی ادائیگی چھپا کر الیکشن کو متاثر کیا۔ ٹرمپ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بے گناہ ہیں، انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

    ایک اور ملک فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کو تیار

    ٹرمپ کو مقدمات سے استثنیٰ کی سپریم کورٹ میں سماعت کا انتظار ہے، جبکہ امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کی استثنیٰ کی درخواست کی سماعت جمعرات کو کریگی۔

  • ٹرمپ پر 2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام

    ٹرمپ پر 2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام

    نیویارک کی عدالت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کرمنل ٹرائل کی سماعت جاری ہے، سابق صدر پر 2016کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق استغاثہ کاعدالت میں دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ٹرمپ نے رقوم کی ادائیگی چھپا کر الیکشن کو متاثر کیا۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بے گناہ ہیں، انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

    ٹرمپ کو مقدمات سے استثنیٰ کی سپریم کورٹ میں سماعت کا انتظار ہے، جبکہ امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کی استثنیٰ کی درخواست کی سماعت جمعرات کو کریگی۔

    اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہش منی ٹرائل کو اپنے خلاف ’بڑی جادوگرنی کا شکار‘ قرار دے دیا۔

    نیویارک میں عدالتی پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہاں جو کچھ آپ سننا چاہتے ہیں یہ آپ کے لیے بہت آسان ہے، دراصل یہ مقدمہ میرے خلاف مشترکہ طور پر ’وِچ ہنٹ‘ ہے۔

    انھوں نے عدالت کے باہر خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ عدالتی نظام کے حوالے سے لوگوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں ’ہش منی‘ (hush money چپ رہنے کے لیے دی جانے والی رشوت) کے مجرمانہ مقدمے میں ابتدائی بیانات شروع ہونے کی توقع ہے، مقدمے کی سماعت کے لیے رواں ہفتے ہی ایک مکمل 12 افراد پر مشتمل جیوری اور 6 متبادل ججوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔

    ’غزہ میں فوری جنگ بندی‘ فرانسیسی صدر کا نیتن یاہو کو پیغام

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی صحافیوں سے بات کی، اور کہا کہ جج جوآن مرچن (ہش منی ٹرائل کی صدارت کرنے والے جج) چاہتے ہیں کہ یہ ٹرائل جلد سے جلد ہو، لوگوں کو ہرگز توقع نہیں تھی کہ مقدمہ اتنی جلد یعنی پیر کو شروع ہوجائے گا۔

  • عدالت نے ٹرمپ پر ایک اور پابندی عائد کردی

    عدالت نے ٹرمپ پر ایک اور پابندی عائد کردی

    عدالت کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں گواہوں، پراسیکیوٹرز، جیوری اور ججوں کے اہل خانہ کے خلاف بولنے سے بھی روک دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر نے مین ہٹن میں مجرمانہ مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کی بیٹی کو ہدفِ تنقید بنایا تھا۔

    ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کو فراڈ کیس میں اب 454 ملین ڈالر جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن کی انتخابی مہم میں سابق صدور بھی شامل ہوگئے، نیویارک میں انتخابی مہم کیلئے فنڈ ریزنگ میں اوباما اور کلنٹن نے حصہ لیا۔

    سابق صدور اوباما اور کلنٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بائیڈن کودوبارہ صدرمنتخب کرائیں، فنڈ ریزنگ تقریب انتخابی مہم کیلئے 26 ملین ڈالر جمع کیے گئے ہیں۔

    سابق صدرٹرمپ نے بائیڈن کے فنڈریزنگ ڈنر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو متوسط طبقے کی بجائے ارب پتی افرادکی حمایت حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر اوباما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کو نومبر میں دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچائیں گے۔ ڈیموکریٹس کو صدارتی انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے مسلسل کام کرنا ہے۔

    نیتن یاہو دمشق حملے کے بعد ذہنی توازن کھو چکا ہے، ایرانی وزیرخارجہ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث کئی بحران پیدا ہوئے۔

  • شہزادہ ہیری نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو دھوکا دیا، ٹرمپ

    شہزادہ ہیری نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو دھوکا دیا، ٹرمپ

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر بنا تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں رکھا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر بہت زیادہ مہربانی کی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی شہزادہ ہیری نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو دھوکا دیا، اس بات کی شہزادہ ہیری کو معافی نہیں مل سکتی۔

    سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کا صدر منتخب ہوا تو شہزادہ ہیری کی کوئی مدد نہیں کروں گا، فیصلہ کرنا میرے اختیار میں ہوا تو ہیری اپنے ذمہ دار خود ہوں گے۔

    واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020 میں امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے، ٹرمپ نے وکٹری پارٹی سے خطاب میں کہا ”میں بائیڈن کو الیکشن میں شکست دینے کے لیے تیار ہوں۔“

    عارضی جنگ بندی کے بنیادی نکات طے کر لیے، امریکا

    سابق امریکی صدر نے اب تک 2024 کے تمام پارٹی نامزدگی کے مقابلے جیت لیے ہیں، اپنی فتح کا جشن مناتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے کبھی بھی ریپبلکن پارٹی کو اتنا متحد نہیں دیکھا جتنا کہ یہ ابھی ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ گن کنٹرول کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گئے

    ڈونلڈ ٹرمپ گن کنٹرول کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گئے

    پنسلوانیا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گن کنٹرول کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہوئے، تو آتے ہی اسلحے کی خریداری پر پابندیاں ختم کر دیں گے۔

    2024 کی صدارتی دوڑ میں ریپبلکن پارٹی کے سب سے آگے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ انھوں نے وائٹ ہاؤس میں رہتے ہوئے اسلحے کے حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو صدر بائیڈن کی لگائی تمام پابندیوں کو ختم کر دیں گے۔

    ٹرمپ نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا بائیڈن انتظامیہ نے اسلحہ بیچنے اور خریدنے والوں پر خلاف قانون پابندیاں لگائیں، میں یہ پابندیاں منسوخ کر دوں گا۔

    نیشنل رائفل ایسوسی ایشن نے صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، دوسری طرف ڈیموکریٹس ارکان کانگریس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کڑی تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ فائرنگ کے واقعات روکنے کی بجائے بڑھانا چاہتے ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑی کامیابی مل گئی

    ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑی کامیابی مل گئی

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اہم کامیابی مل گئی، ٹرمپ نے نکی ہیلی کو ہرا کر نیوہیم شائر پرائمری بھی جیت لی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی سابق مندوب نکی ہیلی ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے تقریباً باہر ہوگئیں۔

    ٹرمپ کا 9 نومبر کو ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن سے مقابلہ یقینی ہونے کی توقع ہے۔ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست ری پبلکن صدارتی امیدوار بن گئے ہیں۔

    اس سے قبل ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کو منتخب کرنے کیلئے امریکا کی ریاست نیوہیم شائر میں ووٹنگ ہوئی۔

    بائیڈن کی تقریر کے دوران اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی

    نکلی ہیلی نے توقع ظاہر کی تھی کہ وہ نیوہیم شائر کا میدان مار لیں گی مگر ٹرمپ کے حامیوں کا خیال تھا کہ آئیوا کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ نیو ہیم شائر سے بھی باآسانی منتخب ہوجائیں گے۔

    یادرہے کہ نیوہیم شائر میں ووٹرز کے لیے سب سے اہم اشو امیگریشن رہا ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے عدالت سے ایک اور بری خبر

    ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے عدالت سے ایک اور بری خبر

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے عدالت سے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، ٹیکس دستاویز حاصل کرنے کی سازش سے متعلق نیویارک ٹائمز کیخلاف سابق صدر کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کردیا گیا، سابق امریکی صدر کو نیویارک کی عدالت نے اخبار اور صحافیوں کو چار لاکھ ڈالر دینے کا حکم دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے 2021 میں نیویارک ٹائمز اور تین صحافیوں کے خلاف مقدمہ کیا تھا کہ سازش کے ذریعے ان کی ٹیکس دستاویز حاصل کی گئیں۔

    نیویارک ٹائمز کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کاروبار سے وابستہ سابق امریکی صدر کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ انہوں نے سارا کاروبار اپنی محنت سے بنایا۔

    تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے 413 ملین ڈالر کے مساوی رقم اپنے والد سے حاصل کی تھی اور اس کے لیے ایک شیل کمپنی کا استعمال کیا گیا تھا تاکہ ٹیکس سے بچ سکیں۔

    ’عالمی عدالت میں ہمارے ثبوت مفید ہیں، نیتن یاہو کو بھاگنے نہیں دیں گے‘

    نیویارک ٹائمز کے اس دعوے کو بھی تسلیم کرلیا گیا ہے کہ اس مد میں 3,92,638 ڈالر دیے جانے چاہئیں۔

  • ٹرمپ نے آخر کار جھوٹے دعوے کا اعتراف کر لیا

    ٹرمپ نے آخر کار جھوٹے دعوے کا اعتراف کر لیا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں جیت کے جھوٹے دعوے کا اعتراف کر لیا۔

    روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے اپنا ذہن بنا لیا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، یہ ایک جھوٹا دعویٰ تھا جو وہ کرتا رہا۔

    ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے اپنے وکلا کا بھی ذرا احترام نہ کیا اور 2020 کی شکست کو چیلنج کرنے کے سلسلے میں اپنے ہی وکلا کے خیالات کو مسترد کر دیا، ٹرمپ نے کہا میں نے اپنے وکیلوں سے مشورہ کیا تاہم دعویٰ کرنا میرا ذاتی فیصلہ تھا۔

    واضح رہے کہ الیکشن نتائج بدلنے کے مقدمے میں سابق صدر پر فردِ جرم عائد ہو چکی ہے، اگرچہ 2024 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کا مقابلہ کرنے کے لیے ریپبلکن نامزدگی کے حصول میں ٹرمپ سب سے آگے نکل چکے ہیں، تاہم انھیں اب 4 مجرمانہ مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جن میں دو مقدمات کا تعلق بائیڈن سے شکست کو ختم کرنے کی کوششوں سے ہے۔

    ٹرمپ نے این بی سی کے ’’میٹ دی پریس‘‘ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا دھاندلی کی بات کرنا میرا فیصلہ تھا، اور اس نتیجے پر پہنچنے کے لیے میں نے اپنی ’’جبلت‘‘ پر بہت زیادہ انحصار کیا۔

    خیال رہے کہ ٹرمپ مسلسل جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں کہ ووٹنگ میں بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کے ذریعے ان سے الیکشن چرایا گیا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انھوں نے وائٹ ہاؤس میں وکلا کے خیالات اور اپنی مہم کو مسترد کیوں کیا، کہ وہ الیکشن ہار گئے ہیں، تو ٹرمپ نے جواب دیا: ’’کیوں کہ میں ان کا احترام نہیں کرتا تھا۔‘‘