Tag: Trump

  • پاکستان کے حوالے سے اقدامات کی مزید تفصیلات 2روز میں بتائی جائیں گی، ترجمان وائٹ ہاؤس

    پاکستان کے حوالے سے اقدامات کی مزید تفصیلات 2روز میں بتائی جائیں گی، ترجمان وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کررہا، پاکستان کے حوالے سے مخصوص اقدامات کی مزید تفصیلات دو روز میں بتائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کررہا،اس کووعدوں پرعمل کرناچاہئے، جانتے ہیں پاکستان مزید اقدامات کرسکتاہے۔

    سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے مخصوص اقدامات کی مزید تفصیلات دو روز میں بتائی جائیں گی۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی امداد روکنے کا اعلان نئی بات نہیں، امداد روکنے کا فیصلہ گزشتہ سال اگست میں کیاگیا تھا۔

    نوئرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اہم پارٹنر ہے لیکن ابھی کئی معاملات پرمسائل موجود ہیں، پاکستان جانتا ہے امریکا کیا چاہتا ہے، پاکستان امریکی تعاون سےدہشتگردوں کیخلاف کامیابی حاصل کرسکتاہے، ٹرمپ نےپاکستان سےمتعلق ٹوئٹر پر نئی بات نہیں کی۔۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امریکی سفیرکی طلبی کےدوران پروفیشنل طورپرگفتگو ہوئی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کا کہنا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں ساتھ دینے پر پاکستان کاایک سوتئیس ارب ڈالرکانقصان ہوا اورساٹھ ہزارجانوں کوقربان کیا۔

    مزید پڑھیں : نیکی ہیلی کا پاکستان پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد

    اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی نے پاکستان پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امداد روکنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان کی امداددہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں پوری طرح ساتھ نہ دینے پر روکی گئی ہے۔

    نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ کام بھی کرتے ہیں لیکن دوسری طرف افغانستان میں امریکی فوج پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو پناہ بھی دیتاہے۔

    واضح رہے 2 روز قبل گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلسطین جب مذاکرات کےلئےتیارنہیں توہم امدادکیوں دیں؟ڈونلڈٹرمپ

    فلسطین جب مذاکرات کےلئےتیارنہیں توہم امدادکیوں دیں؟ڈونلڈٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بعد فلسطین کی امداد روکنے کا بھی اعلان کردیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فلسطین جب مذاکرات کےلئےتیارنہیں توہم امداد کیوں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صرف پاکستان نہیں بہت سےدوسرےممالک کوبھی لاکھوں ڈالردیتےہیں، پاکستان ہی نہیں، کئی دوسرے ممالک نے بھی لاکھوں ڈالر لیکر کچھ نہیں کیا، اتنی امداد دینے کے باوجود ہمیں ان ممالک سے احترام اور پذیرائی نہیں ملتی۔

    ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نے مذاکرات کے سب سے مشکل ترین مرحلے میں ٹیبل سے ہٹ کر ہی کامیابی حاصل کی اور یروشلم کو چھین لیا ہے لیکن اسرائیل کو اس کیلئے مزید قربانیاں دینا ہوں گی، فلسطین کو لاکھوں ڈالرامداد دینے کے باوجود بدلے میں کچھ حاصل نہیں ہوا، فلسطین جب مذاکرات کےلئے تیار نہیں توہم امدادکیوں دیں؟

    مزید پڑھیں : ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر

    یاد رہے گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا۔

    ٹرمپ کی دھمکی کے بعد  امریکا نے پاکستان کی 255ملین ڈالرز کی فوجی امداد بھی روک لی تھی۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جغرافیائی خودمختاری میں امریکی دخل اندازی کا جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

    جغرافیائی خودمختاری میں امریکی دخل اندازی کا جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

    اسلام آباد:وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا پہلے بھی پاکستان کو دھمکیاں دیتا رہا ہے، امریکا کی جانب سے جغرافیائی خودمختاری میں دخل اندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جس کے فیصلے کا اختیار پاک فوج کے پاس ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ روزانہ ساٹھ ستر ہزارافغانی مہاجرین سرحد پارکرتے ہیں،پاکستان اپنی سرحد پر باڑ لگا چکا، امریکا اور افغانستان کوکہہ رہے ہیں کہ وہ بھی باڑ لگائیں۔ سرحدیں محفوظ بنانے تک امن قائم نہیں ہوسکتا،جب تک افغان مہاجرین واپس نہیں جائیں گے، خطرات باقی رہیں گے۔

    آج ہونے والے اہم اجلاس کے بعد خواجہ آصف کے جانب سے ٹویٹر پر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیا گیا، جہاں انھوں نے کہ کہا کہ ٹرمپ چاہیں تو آڈٹ کے لیے کسی امریکی فرم کی خدمات حاصل کرلیں اور پاکستان کو دی گئی رقم کا آڈٹ کرالیں، تاکہ دنیا کو پتا چل جائے کہ کون سچ بول رہا ہے کون دھوکا دے رہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امدادکالفظ ایک دھوکا ہے، امریکا نے ہماری فضائی حدود اور زمین مفت استعمال کی، امریکاکویہ سہولتیں پرویزمشرف نے دی تھیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ کی ہرزہ سرائی: چین پاکستان کی حمایت میں‌ سامنے آگیا

    ٹرمپ کی ہرزہ سرائی: چین پاکستان کی حمایت میں‌ سامنے آگیا

    اسلام آباد: پاکستان کو تنہائی کا شکار کرنے کی امریکی کوششوں‌ کو بڑا دھچکا لگا ہے. ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کے جواب میں‌ چین پاکستان کی حمایت میں‌ سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی دھمکیوں پر چین پاکستان کی حمایت میں سامنے آگیا ہے، چین نے کہا ہے کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے غیرمعمولی کردارکا اعتراف کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہمیشہ کے ساتھی ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، ٹرمپ کے بیان پر شدید احتجاج

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عالمی جنگ میں پاکستان کی شراکت غیرمعمولی ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید فروغ دینے اور آگے لے جانے کو تیار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: چینی آئین میں ترمیم، صدر شی کی قوت میں اضافہ متوقع

    تجزیہ کاروں‌ کے مطابق امریکی ناراضی کا اصل سبب پاکستان میں جاری سی پیک جیسا میگا پراجیکٹ ہے، جس کی وجہ سے امریکا اور بھارت دونوں‌ شدید پریشانی میں‌ مبتلا ہیں اور حالیہ دھمکی اسی پریشانی کی عکاس ہے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • امریکا اپنا فیصلہ فوری واپس لے ،ترک صدر

    امریکا اپنا فیصلہ فوری واپس لے ،ترک صدر

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ دنیا نے فلسطین سے متعلق امریکا کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے ، امریکافلسطین سےمتعلق اپنا فیصلے فوری واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے فلسطین کےحق میں فیصلےکو سراہتے ہیں۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ دنیا نے فلسطین سے متعلق امریکا کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے ، امریکافلسطین سےمتعلق اپنا فیصلے فوری واپس لے۔

    اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی جلد ہی مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولے گا اور ساتھ ہی تمام مسلم ممالک سے بیت المقدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اہم اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب سے امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف قرار داد کو کثرت رائے منظور کرلیا گیا تھا۔

    امریکی متنازع فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں 128 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 35 ممالک نے جنرل اسمبلی اجلاس میں رائے دہی سے اجتناب کیا۔

    مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

    واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ علاقے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ امریکا یروشلم کے خلاف آنے والی قرارداد کو اقوام متحدہ میں پہلے ہی ویٹو کرچکا ہے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ ہی کو جھوٹ کا گڑھ ٹھہرا دیا

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ ہی کو جھوٹ کا گڑھ ٹھہرا دیا

    لندن: الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے اپنے مظالم اور دروغ گوئی کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اقوام متحدہ ہی کو جھوٹ کا گڑھ قرار دیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ متنازع بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کو واپس لینے کی قرارداد پر رائے شماری ہوگی۔

    یاد رہے، اس سے قبل سلامی کونسل میں پیش ہونے والی قرار داد کو امریکا نے ویٹو کر دیا تھا۔ اس قرار داد کے حق میں پندرہ میں سے چودہ ووٹ آئے تھے، جس نے امریکا کو آگ بگولا کر دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: یروشلم تنازع : سلامتی کونسل نے ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی بھی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس پر توجہ مرکوز ہے۔ امریکی سفیر کی جانب سے گذشتہ روز یہ دھمکی دی گئی تھی کہ امریکا مخالف ووٹ دینے والوں پر نظر رکھی جائے گی۔

    وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا: وہ ہم سے لاکھوں، اربوں ڈالر لیتے ہیں اور اس کے بعد بھی ہمارے خلاف ووٹ دیتے ہیں۔ ہماری اس ووٹنگ پر نظر ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حالات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلےگا، ترک وزیر خارجہ

    جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلےگا، ترک وزیر خارجہ

    انقرہ : ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے ٹرمپ کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلےگا۔

    تفصیلات کے مطابق استنبول میں اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض الملکی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے ٹرمپ کی امداد بند کرنے کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کوتسلیم کرانے کیلئے امریکی دھمکیاں اور دباؤ کو کوئی بھی ریاست کو قبول نہیں کریگی۔

    ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقتور ہے، اسی لیے وہ ٹھیک ہے لیکن اب جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلے گا۔

    مزید پڑھیں : یروشلم کےحق میں ووٹ نہ دیا تو امداد بند کردیں گے، ٹرمپ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ امریکہ اربوں ڈالر کی امداد دیتا ہے، جن ممالک نے یروشلم کو دارالخلافہ تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ نہ دیا تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتناپڑے گا۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نیکی ہیلی نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا کہ جمعرات کو اقوام متحدہ میں امریکا کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف ووٹ دیا جائے گا اور ہمارے آئینی حق پر شدید تنقید بھی کی جائے گی، ایسے کرنے والے ممالک کے نام ہم نوٹ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

    واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ علاقے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ امریکا یروشلم کے خلاف آنے والی قرارداد کو اقوام متحدہ میں پہلے ہی ویٹو کرچکا ہے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کوبتادیادہشتگردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرناہوگی،ٹرمپ

    پاکستان کوبتادیادہشتگردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرناہوگی،ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک بارپھرپاکستان سے ڈومورکا مطالبہ کردیا، امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کو سالانہ کروڑوں ڈالر امداد دیتے ہیں ، پاکستان کو بتا دیا دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے نئی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ بھی دہرایا۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سالانہ کروڑوں ڈالرامداد دیتے ہیں، پاکستان کو بتادیا دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرناہوگی، پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ہماری مدد کرنا ہوگی۔

    امریکی صدر نے کہا کہ امریکامیں لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن داخل ہوتےہیں، امریکیوں نے ماضی کی غلطیوں کو مسترد کردیا ہے، ہماری ہر پالیسی امریکا پہلے کی بنیاد پر ہے، دہشت گردوں کے امریکا میں داخلے کو مشکل بنا دیا ہے۔

    ایران سے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ایران پردہشت گردی کی حمایت پرپابندیاں لگائیں، داعش کوشکست دے دی ہے، شام وعراق میں داعش سے100 فیصد علاقے واپس لے لیے، داعش کا دنیا بھر میں تعاقب کریں گے۔

    مزید پڑھیں :  امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ

    صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے چیلنج سے نمٹنے کے سوا امریکا کے پاس کوئی چارہ نہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی رواں سال اگست میں افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشگردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا، امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتا رہا ہے، پاکستان کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

    امریکی صدر نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرتارہاہے اور پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں، پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف بہت قربانیاں دیں ہیں جن کے نتائج سامنے آنا چاہئیں، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پرخاموش نہیں رہیں گے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صدر ٹرمپ پر 17 خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات

    صدر ٹرمپ پر 17 خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات

    واشنگٹن : آج کل امریکہ میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے پر جہاں ہالی ووڈ کے پروڈیوسرز اور اداکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں صدر ٹرمپ پر بھی 17 خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام لگا کر ان کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی گٹھ جوڑ کی تحقیقات سمیت اس وقت کئی تنازعوں میں پھنسے نظر آتے ہیں تاہم خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات نے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

    امریکہ بھر سے 17 خواتین نے صدر ٹرمپ پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جبکہ ان الزامات کی گونج اب کانگریس میں بھی سنائی دے رہی ہے۔

    کانگریس کی خواتین ارکان نے تمام الزامات کی کانگریس میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    صدر ٹرمپ پر الزامات عائد کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص وائٹ ہاؤس میں نہیں بیٹھ سکتا۔

    دوسری جانب صدر ٹرمپ ہمیشہ سے ہی ان الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں۔

    خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات پر کئی کانگریس مین، سینیٹرز اور کارپوریٹ سیکٹرز کے اعلی افسران عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں تاہم صدر ٹرمپ کو اب تک ان الزامات سے کوئی فرق پڑتا نہیں دکھائی دے رہا۔

    مزید پڑھیں : خواتین کیخلاف نازیبا ریمارکس، ڈونلڈ ٹرمپ نے معافی مانگ لی

    واضح رہے کہ امریکی اخبار نے حال ہی میں2005 میں بنائی گئی ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہیں خواتین کے بارے میں نازیبا ریمارکس دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا، آڈیو کلپ میں ٹرمپ ٹی وی میزبان بلی بش کیساتھ خواتین سے متعلق غیراخلاقی گفتگو کررہے تھے۔

    جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے  ویڈیو میں خواتین سے متعلق نازیبا ریمارکس دینے  پر معافی مانگی تھی۔