Tag: Trump

  • ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف عوام مشتعل، وائٹ ہاوس تک ریلی

    ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف عوام مشتعل، وائٹ ہاوس تک ریلی

    واشنگٹن: : ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف عوام اشتعال میں آگئے، عوام نے سراپا احتجاج ہو کروائٹ ہاوس کی جانب مارچ کیا اوران کے فصیلوں کو یکسرمسترد کیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدارمیں آتے اپنے انتخابی وعدوں پرعملدرآمد شروع کردیا، امریکی صدر نے میکسیکو پر دیواربنانے کا حکم نامہ جاری کیا تھا اورغیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کی منظوری بھی دے دی.

    یہاں پڑھیں:ٹرمپ کا سات مسلمان ممالک کے ویزا پر پابندی کا اعلان

    مسلمان مخالف بیانات کے لئے مشہورڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران‘ عراق سمیت سات مسلمان ملکوں پرویزے کی پابندی کا بل بھی تیارکرلیا ہے۔

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف عوام نے سراپا احتجاج ہوکر احتجاجی ریلی نکا لی اوروائٹ ہاؤس کی جا نب مارچ کیا۔ مظاہرین نے حکم نامہ مسترد کرنے کا مطالبہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹرمپ کی پالیسوں اوران کے فیصلوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.

    دوسری جانب میکسیکونے دیوارکی تعمیرکی مذمت کرتے ہوئے دیوارکی تعمیرکے اخراجات نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ صدرٹرمپ نے تعمیرکے اخراجات میکسیکوسے لینے کا اعلان کیا تھا۔

  • ٹرمپ کا سات مسلمان ممالک کے ویزا پر پابندی کا اعلان

    ٹرمپ کا سات مسلمان ممالک کے ویزا پر پابندی کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلم ممالک کو ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 خطرناک مسلم شام، عراق، ایران، لیبیا، یمن، سوڈان اور صومالیہ کے افراد بآسانی امریکا میں داخل ہوجاتے ہیں اوریہاں پناہ گزین کی زندگی بسر کرتے ہیں ، ان افراد سے امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، اس کے حکم نامے پر وہ جلد دستخط کریں گے۔

    امریکی صدرنے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور کہا ہے کہ تارکین وطن کے امریکا میں داخلے پر 4 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے اور اس پابندی کی مدت بڑھائے جانے کا بھی امکان ہے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے حوالے سے سخت موقف اپنایا تھا اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ مسلمانوں کی امریکا کی سرحد پار کرنے پر پابندی عائد کریں  گے تاہم صدر کا حلف اُٹھانے کے بعد انہوں نے مسلمان ممالک پر عارضی پابندی عائد کرکے اپنا انتخابی وعدہ پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا کی انتظامیہ ہزاروں غیر قانونی پناہ گزین بچوں اور افراد کے لیے اہم پالیسی مرتب کر رہی ہے جس کے تحت انہیں‌ ان کے وطن بھیجا جائے گا۔ منگل کے روز نئے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے عوام الناس کو اپنے اہم حکم سے آگاہ کیا تھا۔

    اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے نیشنل سیکیورٹی کے لیے اہم منصوبہ بندی مرتب کی ہے، یہ فیصلہ اہم حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے، ہم میکسیکو کے سرحدی مقام پر دیوار تعمیر کریں  گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عائد کی گئی پابندی کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مقیم پناہ گزینوں کے متعلق نظر ثانی کرکے فیصلہ صادر کریں گے۔


    Trump to ban US visa for seven Muslim countries by arynews

    میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط

    امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک کے ویزا کے حکم نامے پر جلد دستخط کیے جانے کا امکان ہے جب کہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر انہوں نے دستخط کردیے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر کے تحت میکسیکو کی سرحد پر دیوار کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

  • امریکی خواتین ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر آگئیں

    امریکی خواتین ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر آگئیں

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کوصدر بننےکےاگلےروزہی خواتین کےغصےکاسامنا پڑ رہا ہے ‘معروف اداکاراؤں سمیت امریکی خواتین اپنے ہی صدر کے خلاف سڑکوں پر آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف منعقدہ احتجاج میں اداکارہ اسکارلیٹ جانسن اور گلوکارہ میڈوناشریک ہوئیں۔ بی بی سی کاکہناہے کہ واشنگٹن میں ٹرمپ مخالف مارچ کےلیےدولاکھ خواتین جمع ہورہی ہیں۔

    donald-trump-3-reuters

    ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے دوسرے ہی روز واشنگٹن میں ہزاروں خواتین ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پرآگئیں۔ خواتین نےصنف نازک کے حوالے سے بیانات اور پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ مارچ کامقصد خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنا ہے ۔ خواتین نے ٹرمپ کے خلاف مظاہر ےکو ’دی گیدرنگ فار جسٹس‘ کا نام دیا ۔ ریلی میں شریک خواتین نے ناچ اور گا کر بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

    ddd

    مظاہرین کی اکثریت نے گلابی کیپس پہن رکھی تھیں اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے۔۔ بی بی سی کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عنقریب واشنگٹن میں خواتین مارچ کے لیے دو لاکھ مظاہرین جمع ہو رہے ہیں۔

  • صدرپپوٹن پہلی اورٹرمپ دنیا کی دوسری بااثرشخصیات قرار

    صدرپپوٹن پہلی اورٹرمپ دنیا کی دوسری بااثرشخصیات قرار

    نیو یارک : مختلف شعبہ جات میں معروف شخصیات کی فہرست جاری کرنے والے ادارے فوربس نے سال 2016ء کی 74 بااثر شخصیات پر مبنی فہرست جاری کردی جس میں روسی صدر پپوٹن پہلے، ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے، چینی صدر تیسرے اور بھارتی وزیراعظم نویں نمبر پر ہیں۔

    اس بار اس فہرست میں کوئی پاکستانی اپنی جگہ نہیں بناسکا۔ فوربس کے مطابق دنیا بھر میں 7.4 ارب افراد رہتے ہیں مگر یہ 74 شخصیات دنیا کا رخ بدلنے کا صلاحیت رکھتی ہیں اس طرح کہا جاسکتا ہے ہر شخص 100 ملین افراد میں سے چنا گیا یا اسے 100 ملین افراد کر سبقت حاصل ہے۔

    فہرست میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن پہلے ،نو منتخب امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوم، جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل تیسرے، چینی صدر شی جن پنگ چوتھے، عیسائیوں کے فرقے رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا بشپ پوپ فرانسز پانچویں، امریکن فیڈرل ریزوروز سسٹم کی چیئرپرسن جنیٹ یلین چھٹے، امریکی شہری و 83.8 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس ساتویں، گوگل کے چیف ایگزیکٹو لیری پیج آٹھویں، بھارتی وزیراعظم نریندی مودی نویں اورفیس بک کے بانی مارک زکر برگ دسویں نمبر پر ہیں۔

    فہرست میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کا 16واں، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا 18واں، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کا 20 واں،آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا لوگارڈ کا 25واں، یو اے ای کے صدر دبئی کے خلیفہ بن زید النہیان کا 39واں، امریکی صدر باراک اوباما کا 48واں، ترک صدر طیب اردگان کا 56واں،داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا 57واں، شامی صدر بشار الاسد کا 63واں، القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری کا 71واں نمبر پر ہے۔

  • خواتین‘ حجاب کھینچے جانے پرکیا کریں؟

    خواتین‘ حجاب کھینچے جانے پرکیا کریں؟

    حجاب مسلم خاتون کی شان ‘ عزت و آبرو کی علامت ہے اور دنیا بھر بالخصوص امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے تعصب کی بنا پر خواتین کے حجاب کھینچے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد مسلم خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کے سر سے زبردستی حجاب کھینچ کر اتارے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان واقعات کا سبب ڈونلڈٹرمپ کی مسلمان مخالف تقریریں ہیں جن میں انہوں نے مسلمانوں کو امریکہ سے بے دخل کرنے یا ان کی سرگرمیاں محدود کرنے کے دعوے کیے تھے۔


    امریکی مسلم خواتین حجاب پہننے سے خوف زدہ


     امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات سامنے آنے لگے، کیلیفورنیا کی سین جوز یونیورسٹی میں سفید فام نوجوان امریکی نے مسلمان خاتون پر حملہ کرکے حجاب اتار دیا۔

    لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں بھی ایک 18 سالہ باحجاب مسلم طالبہ پر 2 امریکی نوجوانوں نے حملہ کیا جبکہ لوزیانا یونیورسٹی انتظامیہ نے مسلم طالبہ پر حملے کو جھوٹ پر مبنی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


    ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، باحجاب مسلم طالبات اور خواتین پر حملے


    سان ڈیاگو یونیورسٹی کیمپس میں باحجاب مسلم لڑکیوں پر کیمپس کے قریب پارکنگ پلازہ میں حملہ کیا گیا، حملہ آور لڑکیوں سے گاڑی کی چابیاں چھین کر فرار ہو گیا۔

    ایسے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شکاگو میں مقیم عراقی نژاد مسلم خاتون زینب عبداللہ نے ایک ویڈیو اپنے فیس بک پر شیئر کی ہے جس میں حجاب کھینچے جانے کے واقعہ کا سامنا کرنے پر ردعمل دینے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک شخص ایک مسلم خاتون کا اسکارف کھینچنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ خاتون ایک معمولی سی مارشل آرٹ تکنیک کی مدد سے سیکنڈٖوں میں اس حملہ آور کو بے یارو مددگار کردیتی ہے۔

    ویڈیو میں دکھائی گئی مشق اس قدر آسان ہے کہ گھر پر کسی مرد کے ساتھ محض چند مرتبہ کی مشق سے اس میں مہارت حاصل کی جاسکتی ہے اور اس کی مدد سےکسی بھی اوباش کو مزہ چکھایا جاسکتا ہے۔


    یورپ میں مقیم مسلمانوں کو نفرت انگیز رویوں سے کیسے بچایا جائے؟


     واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ماضی میں مسلمانوں کے بارے میں سخت بیانات دے چکے ہیں جو کہ تنازعات کا باعث بھی بنیں،2015 میں انہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی اور امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں موجود تمام مساجد کو بند کرنے اور سیکورٹی کی خاطر تمام مسلمانوں کا ڈیٹا بیس اکھٹا کرنے کا بھی بیان دے چکے ہیں۔

  • امریکی عوام کے بعد جانور بھی ٹرمپ سے نالاں

    امریکی عوام کے بعد جانور بھی ٹرمپ سے نالاں

    نیویارک: صدارتی انتخابات میں غیرمتوقع نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر جہاں امریکی عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں جانور بھی نومنتخب صدر کی فتح پرغصے میں نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں 45 ویں صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار وں کی کامیابی کے بعد ٹرمپ کو صدر منتخب کردیا گیاہے تاہم اُن کی تقاریر اور اعلان کردہ پالیسیوں کے باعث امریکیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

    صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مدمقابل خاتون امیدوار ہیلری کلنٹن کی فتح کے قوی امکانات تھے مگر امریکا کی عوام نے اس بار ری پبلکن پارٹی کو مینڈیٹ دے کر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب قرار کروایا۔

    جہاں امریکی عوام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پرغم وغصہ پایا جارہا ہے وہیں جانور بھی اس بات پر نالاں نظر آرہے ہیں۔ یہ بات اُس وقت سامنے آئی جب امریکا میں مقیم ایک خاتون نے اسمارٹ فون پر اپنی پالتو بلی کو مختلف سیاستدانوں کی تصاویر دکھائیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے سب سے پہلے بلی کو ہیلری کلنٹن کی تصویر دکھائی تو اُس نے کوئی ردعمل نہیں دیا بعد ازاں انہوں نے سینیٹر سینڈرز کی تصویر بلی کے سامنے کی تو وہ خاموش بیٹھی رہی۔

    بعد ازاں خاتون نے اپنے فون میں نومنتخب صدر کی تصویر لگاکر اس کی اسکرین کو جیسے ہی بلی کے آگے کیا وہ غصے سے ’غرانے‘ لگی جس پر خاتون نے موبائل پیچھے ہٹایا دیا۔ کچھ لمحے بعد دوبارہ موبائل بلی کے آگے سامنے کیا جس پر بلی کا غصہ بڑھ گیا اور اُس نے اسکرین پر موجود ٹرمپ کی تصویر کو پنجا مارا۔

    بلی کو غصے میں دیکھتے ہوئے خاتون نے موبائل پیچھے ہٹا کر پھر اُس کے سامنے کردیا جس پر بلی وہاں سے اٹھ کر دوسرے مقام کی طرف چل پڑی۔


    پڑھیں:  ’’ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری ‘‘


    ٹرمپ کی فتح کے بعد مختلف امریکی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جو تاحال جاری ہیں جبکہ حجاب پہننے والی خواتین پر مختلف مقامات پر حملے تیز ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، باحجاب مسلم طالبات اور خواتین پر حملے ‘‘


    انتخابی نتائج آنے کے بعد امریکیوں کیایک قابلِ ذکر تعداد نے کینیڈا اور نیوزی لینڈ ہجرت کا سوچنا شروع کردیا ہے تو دوسری طرف وہاں مقیم مسلمان عوام میں بھی شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

  • ٹرمپ کی جیت میں فیس بک کا کوئی کردار نہیں، مارک زکربرگ

    ٹرمپ کی جیت میں فیس بک کا کوئی کردار نہیں، مارک زکربرگ

    کیلی فورنیا: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں، صدارتی انتخابات کے نتائج پر ہمیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

    کیلی فورنیا میں ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیس بک کے بانی نے کہا کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت اور ہیلری کلنٹن کی شکست کا ذمہ دار فیس بک کو ٹھہرانا پاگل پن ہے۔

    بی بی سی اردو کے مطابق مارک زکر برگ نے فیس بک پر ٹرمپ کی مدد اور ان کی الیکشن مہم چلانے کی تنقید کا بھرپور انداز میں دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک پر پھیلائی جانے والی جعلی خبریں کسی بھی طرح انتخابی نتائج پر اثر انداز نہیں ہوئیں۔


    ’’ پڑھیں:  بلا تفریق رنگ و نسل‘مذ ہب تمام امریکیوں کی خدمت کروں گا: نومنتخب صدر ٹرمپ ‘‘


    خیال رہے کہ کچھ اعداد و شمار سے یہ امر سامنے آیا تھا کہ فیس بک پر بڑے پیمانے پر ٹرمپ سے متعلق جعلی خبریں شیئر کی گئی تھی جبکہ ان کی تردید زیادہ شیئر نہیں ہوئی۔

    فیس بک کی ‘نیوز فیڈ’ اس انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے وہ چیز سب سے پہلے دکھائی دیتی ہے جس کے بارے وہ سمجھتی ہے کہ صارفین اس میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔


    ’’ مزید پڑھیں: کینیڈا کے بعد امریکی نیوزی لینڈ جانے کے لیے بھی کوشاں ‘‘


    رواں سال کے آغاز میں فیس بک پر ٹرمپ مخالف ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فیس بک پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کا عملہ لوگوں کے ‘ٹرینڈنگ باکس’ میں لبرل خبریں دکھانے کے لیے طرفداری کر رہا ہے۔

    اس الزام کی تردید کرتے ہوئے سب سے مشہور خبریں الگورتھم کی رو سے دکھائی دیے جانے کے بجائے ویب سائٹ کے اس حصے سے متعلق اپنا عملہ نوکری سے فارغ کر دیا تھا۔


    ’’ یہ بھی پڑھیں:  امریکی صدارتی انتخابات، حمزہ علی عباسی کا مختصر طنزیہ تجزیہ ‘‘


    جب مارک زکربرگ سے فیس بک جیسی کمپنی میں اس قسم کی جانچ پڑتال کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ‘لوگوں کی خواہشات کا احترام ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا مقصد، اور جس کے بارے میں میں فکر کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ لوگوں کو یہ اختیار دیا جائے کہ وہ کیا شیئر کرتے ہیں تاکہ ہم کھلے روابط کی ایک دنیا بنا سکیں۔ اس کے لیے نیوز فیڈ کا ایک اچھا ورژن بنانے کی ضرورت ہے۔ ابھی اس پر کام کرنا ہوگا۔ ہم مزید بہتری لاتے رہیں گے۔’

    اسی تقریب کے دوران مارک زکربرگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے حوالے سے پرامید خیال پیش کیا کہ ان کے صحت عامہ اور روابط کو بہتر بنانے کے مقاصد کے لیے حکومت کا تعاون ضروری نہیں ہے۔

  • امریکی صدارتی انتخابات، حمزہ علی عباسی کا مختصر طنزیہ تجزیہ

    امریکی صدارتی انتخابات، حمزہ علی عباسی کا مختصر طنزیہ تجزیہ

    کراچی: امریکا کے صدارتی انتخابات کے غیر یقینی نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد دنیا بھر سے مبارک بادوں اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی صدارتی انتخابات کے رزلٹ پر سب سے انوکھا تبصرہ کیا۔

    سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور بیانات دینے والے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے فیس بک پیج پرٹرمپ کو ووٹ دینے والےعوام پر مختصر اورانوکھے انداز میں تبصرہ کیا۔

    پیارے افضل سے مشہور ہونے والے پاکستانی اداکار نے امریکی صدارتی انتخابات پر  ڈونلڈ ٹرمپ کو عوام کو محض تین الفاظ میں انوکھا تبصرہ کیا جس میں انہوں نے انگریزی کے تین الفاظ تحریر کیے۔

    فیس بک پیج پر حمزہ علی عباسی نے ’’لول‘‘ یعنی لافنگ آؤٹ لاؤڈ ’’زوز سے ہنسوں‘‘ کا تبصرہ پوسٹ کیا، جب اُن سے اس پوسٹ پر لوگوں نے دریافت کیا تو انہوں نے امریکی صدارتی انتخابات پر دیئے جانے والے تبصرے کی وضاحت سے انکار کردیا۔

    دوسری جانب 9 نومبر کے حوالے سے انہوں نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے ایک شعر کے ساتھ کہا کہ دنیا بھر میں سیاسی سسٹم محض صرف اور صرف پیسے کی بنیاد پر قائم ہے، جس کی واضح مثال نوازشریف، مودی اور اب ٹرمپ کی فتح ہے۔