Tag: trumps-advisor

  • امریکی صدارتی الیکشن، کاملا ہیرس کے لئے بری خبر

    امریکی صدارتی الیکشن، کاملا ہیرس کے لئے بری خبر

    نیوریاک: امریکا میں صدارتی الیکشن کے دوران صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کے درمیان سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیوبینن نے 4 ماہ قید کا ذمہ دارکاملا ہیرس کو قرار دے دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے نینسی پلوسی اور میرک گارلینڈ نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

    اسٹیوبینن نے رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ الیکشن چوری ہونے سے بچائیں۔

    واضح رہے کہ اسٹیوبینن کوکپیٹل حملہ کیس میں توہین کانگریس پر قید کی سزاسنائی گئی تھی، جبکہ ارلی ووٹنگ میں 5 کروڑ امریکی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدور جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کملا ہیریس کو ووٹ دینا کڑوا نہیں ”صرف میٹھا“ہے۔

    امریکی صدر نے ڈیلاویئر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں نیو کیسل میں ووٹ ڈالنے سے پہلے تقریباً 40 منٹ تک لائن میں کھڑے رہے۔

    جو بائیڈن نے اپنی شناخت انتخابی کارکن کے حوالے کی جس کے بعد ان سے دستخط لیے گئے اور اعلان کیا ”جوزف بائیڈن اب ووٹ دے رہے ہیں“۔

    مانچسٹر: مشکوک خط ملنے پر مسجد بلال کو بند کر دیا گیا

    صدر نے وہاں موجود شہریوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بظاہر حمایت میں سرخ ٹوپی پہنے کسی کے قریب قطار میں کھڑے ہوگئے۔

  • امریکا، افغانستان میں پاکستان کی امن کوششوں سے آگاہ ہے، ساجد تارڑ

    امریکا، افغانستان میں پاکستان کی امن کوششوں سے آگاہ ہے، ساجد تارڑ

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستانی مشیر نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں بھارتی لابی سرگرام ہے، طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے باعث پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر پاکستانی نژاد ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے باعث پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے، اس وقت وائٹ ہاؤس انڈین لابی سے بھرا پڑا ہے اور مختلف اہم عہدوں پر انڈین لوگ تعینات ہیں لیکن اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمران خان کو دورے پر بلانا پاکستان کی بہت بڑی جیت ہے۔

    ساجد تارڑ نے نجی ٹی وی کے ساتھ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کے دوران پاک امریکا تعلقات میں بہتری سے متعلق سے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا رول یہ ہے کہ اس نے طالبان کے ان رہنماؤں کو امریکا کی درخواست پر رہا کردیا جو پاکستان کی تحویل میں تھے کیونکہ طالبان کے یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے قطر میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنے تھے۔

    ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پاکستان نے طالبان کے مختلف گروپوں کی مری میں میٹنگ کی اور اس میں یہ باور کرایا گیا کہ پاکستان امریکہ کا سنجیدہ اتحادی ہے، یہ پاکستان کی بہت بڑی جیت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وائٹ ہاؤس انڈین لابی سے گھرا پڑا ہے لیکن ان حالات کے باوجود ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو اہمیت دینا اور پاکستان کے وزیر اعظم کو بلانا بہت بڑی چیز ہے، اس وجہ سے پاکستان کے کئی دشمن خوش نہیں ہیں اور انہیں اس پر اعتراضات ہوں گے لیکن یہ پاکستان کی بہت بڑی جیت ہے۔

    بی ایل اے پر پابندی کے حوالے سے ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ بی ایل اے پر پابندی لگنا پاکستان کی فارن پالیسی میں بہت بڑا بریک تھرو ہے، جس پر وہ عمران خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور جس طرح ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے امریکہ کے ساتھ کام کیا وہ بھی قابل تحسین ہے۔