Tag: tsunami warning

  • روس میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    روس میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    ماسکو : روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے باعث سونامی کے خطرے کا الارم دے دیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے بعد متعلقہ حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔

    زلزلے کی شدت کا احساس ہوتے ہی لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے

    مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.2ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز سمندری علاقے میں ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کا خطرہ ہے۔

  • جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    جاپان کے جنوبی علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث سونامی ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے باعث جنوبی جاپان میں آج سونامی ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

    جاپانی حکام کے مطابق ساحلی علاقے کوچی اور میازا کی میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، ایک میٹر بلند لہریں ساحل سے ٹکرا سکتی ہیں۔

    اس سے قبل بھی جاپان کے شیکوکو جزیرے کے مغربی ساحل پر 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ زلزلے کا مرکز بنگو چینل میں تھا۔

    مصر نے ایرانی فضائی حدود سے متعلق نئی ہدایت جاری کردی

    شہریوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت جاری کردی گئی تھی جبکہ زلزلے کے باعث مغربی جاپان کے وسیع حصے میں ہلچل محسوس کی گئی تھی۔

  • انڈونیشیا میں طاقت ور زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

    انڈونیشیا میں طاقت ور زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

    جکارتہ: انڈونیشیا میں آنے والے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیامیں 7.6شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئیں ہیں، زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا ٹنگارہ کے شمال میں 95کلو میٹر دور تھا۔

    شدید ترین زلزلے کے بعد جزیرے کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ خوف وہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلہ خطرناک سونامی لہروں کا سبب بن سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر متاثرہ علاقے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علاقے میں افراتفری کا سماں ہیں اور لوگ بدحواسی کے عالم میں دیوانہ وار بھاگتے چلے جارہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا: ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں بپھر گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    بحر الکاہل کے ’رنگ آف فائر‘ جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے انڈونیشیا کو اکثر زلزلوں اور آتش فشاں کے پھٹنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    دو اٹھارہ اٹھارہ میں اسی جزیرے پر 7.5 شدت کے زلزلے اور اس کے نتیجے میں سونامی کے نتیجے میں 4300 سے زیادہ افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ چھبیس دسمبر 2004 کو سماترا کے ساحل پر 9.1 شدت کے زلزلے نے ایک تباہ کن سونامی کو جنم دیا تھا جس سے پورے خطے میں 220000 ہلاکتیں ہوئی تھیں جن میں 170000 اموات صرف انڈونیشیا میں ہوئی تھیں۔

  • نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سونامی وارننگ جاری

    نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سونامی وارننگ جاری

    کینبرا: بحر الکاہل میں زلزلے کے باعث نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی، عوام کو ساحلی پٹی پر جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بحر الکاہل میں آئے زلزلے کے باعث جنوبی نصف کرہ کے مشرقی ممالک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے حکام نے اپنے شہریوں پر زور زیا ہے کہ وہ شمالی علاقوں میں ساحلی پٹی پر جانے سے گریز کریں۔

    بحر الکاہل میں لائلٹی آئلینڈز میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد جنوبی بحر الکاہل میں صورتحال تشویشناک دکھائی دیتی ہے، نیوزی لینڈ کے نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ لوگ سمندر کا رخ نہ کریں۔

    ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقوں سے سونامی کی بلند اور طاقت ور لہریں ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے میٹرولوجی بیورو کی جانب سے بھی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے، امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے بتایا ہے کہ سونامی کا خطرہ امریکن سموا، ویناؤتو، فجی اور نیوزی لینڈ کے لیے بھی موجود ہے۔

    بیورو کے مطابق سمندر میں زلزلے کے باعث لہریں ایک میٹر تک بلند ہورہی ہیں۔

  • لاطینی امریکا میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی الرٹ جاری

    لاطینی امریکا میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی الرٹ جاری

    ایل سلواڈور: ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی، سونامی الرٹ جاری کردیا گیا، زلزلے سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکا کے ممالک ایل سلواڈور اور نکارا گوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز 150 کلومیٹر دور تھا،

    خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی امریکا کے ملک نکارا گوا کے مغربی ساحلی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ گھروں کے باہر کھلی جگہ پر جمع ہو گئے۔

    محکمہ شہری دفاع نے سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔ جس کے بعد عوام نے فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع کردیا ہے۔

    زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کےلیے ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے، زلزلے سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کام شروع کردیا گیا ہے، عمارتوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جارہا ہے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔