Tag: TTP Commander

  • کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

    کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

    کراچی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ، دہشت گرد نے تخریب کارروائی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈرذاکر اللہ عرف شفیع اللہ کو گرفتار کرلیا ، حکام نے بتایا کہ گرفتاردہشت گرد نے تخریب کارروائی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی اور 2011میں حملہ کرکےایف سی اہلکاروں کوشہید اورزخمی کیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کے 2 ساتھی ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے مارے گئےتھے ، دہشت گرد نے 2011 میں 60 راکٹ لانچرز ساتھیوں کےہمراہ مہمند سےافغانستان منتقل کیے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 2012 میں دہشت گرد ذاکر اللہ اورساتھیوں نےباجوڑ میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جبکہ افغانستان سے آکر2014 میں 2 افراد کوقتل کیا اور پھر وہیں فرارہوگیا۔

    یاد رہے نومبر 2020 میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار دہشت گردوں میں یاسین، اکرام اللہ عرف فیصل اور محمدخالد عرف عمر شامل تھے، جو شہر میں اپنے ناپاک عزائم رکھتے تھے۔

    رینجرز نے بتایا تھا کہ ان میں سے دو دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے، دنوں دہشت گرد کراچی میں کارروائی کرنا چاہتے تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعد بلال عرف ہمایوں گروپ سے ہے۔

  • کراچی سے کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

    کراچی سے کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

    کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی انویسٹی گیشن کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر گروپ کا کمانڈر گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر رحمت شاہ کو کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

    انچارج کا کہنا ہے کہ رحمت شاہ کے سر پر 20 لاکھ کا انعام تھا، پختونخواہ حکومت نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر انعام رکھا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش بونیر میں دہشت گردی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    چوہدری صفدر کے مطابق سنہ 2009 میں مذکورہ دہشت گرد نے بونیر میں پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا اور اسلحہ لے کر فرار ہوا تھا۔ ملزم نے اسی سال ایف سی کیمپ پر حملہ کر کے قبضہ کیا تھا۔ چوکی پر ایک ماہ تک قبضہ کر کے اسلحہ استعمال کرتے رہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن پر دہشت گرد کیمپ کا قبضہ چھوڑ کر فرار ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم کی حوالگی کے لیے پختونخواہ پولیس سے رابطہ کر لیا گیا۔