Tag: TTP commander dead

  • بونیر: ٹی ٹی پی کا فنانسر بخت راج عرف اسد اللہ مارا گیا

    بونیر: ٹی ٹی پی کا فنانسر بخت راج عرف اسد اللہ مارا گیا

    بونیر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان کا اہم رکن بخت راج مارا گیا، سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ بخت راج عرف اسداللہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر بونیر کے ایک علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جس پر دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

    جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تحریکِ طالبان کا ایک اہم کمانڈر بخت راج مارا گیا۔

    سکیورٹی حکام کے مطابق بخت راج عرف اسد اللہ کراچی اور بونیر سمیت مختلف علاقوں میں کی جانے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا اور کراچی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

    حکام کے کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان کا رکن بخت راج عرف اسد اللہ سوات میں خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کے دوران مارا گیا۔

  • کوئٹہ: کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرعثمان، 2ساتھیوں سمیت ہلاک

    کوئٹہ: کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرعثمان، 2ساتھیوں سمیت ہلاک

    کوئٹہ: سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر سمیت دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

    کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے سریاب میں گاہی خان چوک کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کے مطابق اس علاقے میں ایک کالعدم شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک مکان میں موجود گی کی اطلاع تھی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر عثمان سیف اللہ سمیت دو ملزم ہلاک اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    عثمان سیف اللہ کرد دہشتگردی سمیت مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، دوہزار چھ میں عثمان سیف اللہ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم وہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، محکمہ داخلہ کی جانب سے ان کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔

    اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    ہلاک شدہ افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔