Tag: ttp-terrorists

  • کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو ’فتنہ الخوارج‘ کہا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری

    کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو ’فتنہ الخوارج‘ کہا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری

    حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کے باعث کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کو ’فتنہ الخوارج‘ کہا جائے گا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو اب فتنہ الخوارج کہا جائے گا، دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد کیلئے ‘مفتی’ اور ‘حافظ’ استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  تمام خط وکتابت اور دستاویزات میں ان کے ناموں کے ساتھ لفظ’خارجی‘ لکھا اور پڑھا جائے گا۔

    وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کا مقصد ٹی ٹی پی تنظیم کی حقیقی نوعیت اور نظریے کی عکاسی کرنا ہے، نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی کہ ہدایات کو فوری لاگو کریں۔

    نوٹیفکیشن وفاقی وزارتوں اور دیگر انتظامی کنٹرول کے تحت محکموں اور اداروں کو ارسال کردی گئی۔

  • افغان میڈیا نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی گرفتاری کی اطلاع دے دی

    افغان میڈیا نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی گرفتاری کی اطلاع دے دی

    اسلام آباد: افغان میڈیا نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی گرفتاری کی بڑی اطلاع دے دی ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت داخلہ نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تقریباً 40 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ترجمان وزارت داخلہ عبدالمتین قانی نے کہا ’’ہمارے پاس داعش کے قیدیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور تقریباً 35 سے 40 ٹی ٹی پی کے دہشت گرد ہماری قید میں ہیں۔‘‘

    افغان میڈیا ٹولو نیوز کے مطابق ٹی ٹی پی کے ان دہشت گردوں کی گرفتاریاں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں معلومات سے ممکن ہو سکی ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اپنی سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

    وزارتِ خارجہ پاکستان نے کہا تھا ’’افغانستان پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ نے اعادہ کیا ہے کہ موجودہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے بارے میں کوئی ثبوت ملنے پر فوری کارروائی کرے گی۔

    ٹولیو نیوز کے مطابق ٹی ٹی پی کے ان مٹھی بھر دہشت گردوں کی گرفتاریوں کے افغانستان اور پاکستان کے تعلقات پر اثرات غیر یقینی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان نے سنجیدگی سے اس مسئلے کا حل نکالا تو ممکن ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آ جائے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ ریجن نے کارروائی میں کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے امیرحاتم گروپ سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ ریجن نے رات گئے ہنگو اور اسپین وام میں کارروائی کی ، سرچ آپریشن سے واپسی پر بانڈہ نفری پردہشتگردوں نےفائرنگ کی۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 سے 4 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

    حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں صادق اللہ عرف القاعدہ، احمد رحیم عرف سعود ، صمیم سعیدعرف استاد ،مصطفی عرف ملا شامل ہیں۔

    سی ٹی ڈی نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے امیرحاتم گروپ سے تھا، ملزمان دہشت گردی،بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ کے متعددکیسزمیں مطلوب تھے۔

    حکام کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں سے 4ایس ایم جی، 16 چارجر،سیکڑوں کارتوس برآمد کرلی گئیں ، دہشت گرد انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر ماموراہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : محکمہ انسداد دہشت گردی نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں ریجن نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 2دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سپین وام بوبلی میں دہشت گردوں نے چھاپہ مار ٹیم پرفائرنگ کی، ہلاک دہشت گردوں میں لعل مرجان عرف یاسر اور زر قیوم عرف زڑگے شامل ہیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرعلیم خان خوشحالی گروپ سے تھا۔

    گذشتہ روز سی ٹی ڈی بنوں ریجن، پولیس اورحساس اداروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی میرعلی کے گاؤں بوب علی سپین وام کے حدود میں کی تھی ، سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے ایس ایم جی، ہینڈگرنیڈ، میگزین اورکارتوس برآمد ہوئے تاہم دیگر دہشت گرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    حکام کے مطابق فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ،بم دھماکوں،فورسزپرحملوں میں ملوث تھے ، دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے لوکل کمانڈر سے ہے۔

  • کراچی  سے  کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : پولیس نے براہیم حیدری سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم برآمدکرلئے ، گرفتار دہشت گرد افغانستان سے تربیت حاصل کر کے آئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے انٹیلی جنس بیس کارروائی کے دوران ابراہیم حیدری سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور 2دستی بم بھی برآمد کئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے اور افغانستان سے تربیت حاصل کر کے آئے تھے، گرفتار ملزم نعمت اللہ کے والد اور دو بھائی بھی ٹی ٹی پی سے وابستہ تھے۔

    حکام کے مطابق ملزم کے دو بھائیوں میں سے برکت اللہ گرفتار ہو چکاہے اور دوسرا بھائی امان اللہ2014 میں پولیس مقابلےمیں ماراگیاتھا جبکہ گرفتار دہشت گرد نےمہتاب نامی شخص کو مخبری کے شبے میں قتل کیا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نصیرآباد کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا تھا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا تھا کہ مبینہ دہشت گرد سے بارہ کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جبکہ پراما کارڈ بھی برآمد ہوا، مبینہ دہشت گرد مسافر وین کے زریعے کوئٹہ سے نصیرآباد جارہا تھا،مبینہ دہشت گرد کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسی طرح کی ایک اور کامیاب کارروائی گذشتہ سال اپریل میں سی ٹی ڈی کراچی نے کی تھی، جہاں پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد کے قریب سے کالعدم ٹی ٹی پی کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔