Tag: tube-well

  • آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ، ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کی جائے

    آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ، ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کی جائے

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے مذاکرات میں ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا نیا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی سبسڈی سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا نیا مطالبہ سامنے رکھ دیا، اور ٹیوب ویل کے لیے سولرائزیشن اسکیم کی تجویز پیش کر دی۔

    ذرائع کے مطابق ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر 90 ارب خرچ ہوں گے، اس کی تجویز آئندہ ماہ وفاقی کابینہ کو پیش کی جا سکتی ہے، اسکیم کے لیے 90 ارب روپے وفاق، صوبہ اور صارف ادا کرے گا، وفاق 30 ارب، متعلقہ صوبہ 30 ارب، 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔

    ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت کی جائے گی اور وزارت توانائی کی وزارت خزانہ، آئی ایم ایف، عالمی بینک سے اس پر مشاورت ہوگی، اسکیم پر عمل درآمد سے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی استعمال کی مد میں سبسڈی نہیں ملے گی۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارت توانائی، نیپرا کے درمیان تعاون، فیصلوں پر جلد عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

  • بھارت : نوجوان اچانک مٹی میں دھنس گیا

    بھارت : نوجوان اچانک مٹی میں دھنس گیا

    نئی دہلی : بھارت میں ایک نوجوان ٹیوب ویل کے کنوئیں کی مٹی دھنسنے سے ہلاک ہوگیا، واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے، امدادی ٹیم نے سخت جدو جہد کے بعد دبی ہوئی لاش کو نکالا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں ٹیوب ویل کے کنوئیں کی مٹی میں دھنسنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔

    واقعہ ضلع پرتاپ گڑھ کے تھانہ کندھئ علاقے کے گنگا پٹّی گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب ٹیوب ویل کے کنوئیں سے مٹی نکالتے وقت مٹی مزید زمین میں دھنس گئی جس میں دب کر20سالہ نوجوان اشیش ہلاک ہوگیا۔

    اس کی مدد کرنے والے گاؤں کے دو نوجوان بھی حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    اس حوالے سے ڈی ایس پی پٹّی رمیش چند نے میڈیا کو بتایا کہ گنگا پٹّی گاؤں میں ٹیوب ویل کے کنوئیں سے اینٹ نکالتے وقت اچانک مٹّی دھنسنے سے ملبے کے نیچے 20سالہ آشیش پٹیل، 19سالہ اروند اور 22 سالہ ناگیندر دھنس گئے۔

    ڈی ایس پی کے مطابق ان کے شور مچانے پر لوگوں نے اروند اور ناگیندر کو تو زخمی حالت میں کھینچ کر نکال لیا مگر آشیش کا پتہ نہیں چل سکا وہ مکمل زمین میں دھنس چکا تھا۔

    بعد ازاں فائر بریگیڈ کے عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور مشین کی مدد سے مٹّی ہٹائی اور سخت جدوجہد کے بعد رات گئے لاش کو زمین سے نکالا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دی ہے۔