Tag: TUNISIA

  • تیونس: تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 20 ہلاک، متعدد لاپتہ

    تیونس: تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 20 ہلاک، متعدد لاپتہ

    تیونس میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 5 کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    کوسٹ گارڈ کے مطابق افریقہ سے تعلق رکھنے والے 20 تارکین وطن کی لاشوں کو پانی سے نکال لیا گیا ہے، واضح رہے کہ تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

    اس سے قبل بھارت میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے دو افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

    انڈین میڈیا کے مطابق بدھ کی شام ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا کے قریب 85 سے زائد افراد کے ساتھ ایک فیری الٹنے سے دو مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ایک پولیس اہلکار کے مطابق نیلکمل نامی یہ فیری، ممبئی کے قریب ایک مشہور سیاحتی مقام ایلیفینٹا جزائر کی طرف جا رہی تھی کہ ساحل کے قریب جہاز سے ٹکرا گئی۔اب تک کم از کم 70 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    روس کے 2 بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آگئے

    بحریہ، جے این پی ٹی، کوسٹ گارڈ، یلو گیٹ پولیس کی کشتیوں اور مقامی ماہی گیروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے۔

  • تیونس میں کشتی ڈوب گئی، درجنوں تارکین وطن لاپتا

    تیونس میں کشتی ڈوب گئی، درجنوں تارکین وطن لاپتا

    تیونس کے سمندر میں کشتی ڈوبنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 40 تارکین وطن لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق تیونس سے بتایا جارہا ہے۔

    تیونس نیشنل گارڈ کے مطابق کشتی میں موجود تمام افراد غیرقانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے۔ جن کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سخت اقدامات اُٹھائے جانے کے باوجود تیونس کے ساحل سے غیرقانونی امیگریشن میں اضافہ ہورہا ہے۔

    دوسری جانب جاپان میں چند دنوں کے دوران طیارے کا دوسرا حادثہ رونما ہوا ہے، ایئرپورٹ پر 2 مسافر ہوائی جہاز آپس میں ٹکراگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کا ایک طیارہ ہانگ کانگ کے کیتھے پیسفک طیارہ سے ہوکائیڈو میں نیوچیٹوس ہوائی اڈے پرٹکرا گیا، خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

    جاپانی ایئرپورٹ پر محض چند دنوں کے دوران ایک بار پھر سے دو طیاروں کے آپس میں ٹکرانے پر ماہرین تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

    ایران: رہانی پانے والی 2 خواتین صحافیوں پر دوبارہ مقدمہ درج

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کا کیتھے پیسفک طیارہ ہوائی اڈے پر کھڑا تھا، اس دوران جنوبی کوریا کی ایئرلائن کے آگے بڑھنے والے طیارہ نے اسے ٹکر مار دی، جس کے بعد ایئرپورٹ پر افراتفری پھیل گئی۔

  • تعاون چاہیے خیرات نہیں، تیونس کے صدر کا دوٹوک جواب

    تعاون چاہیے خیرات نہیں، تیونس کے صدر کا دوٹوک جواب

    تیونس نے یورپی یونین کی امداد کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہمیں تعاون چاہیے کسی کا احسان یا خیرات نہیں۔

    تونس کے صدر قیس سعید کے دفتر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے حال ہی میں بجٹ سپورٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جنگ کے حوالے سے اعلان کردہ امداد کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ہم تعاون قبول کرتے ہیں، احسان یا خیرات نہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے ایوان صدر سے جاری ایک بیان میں قیس سعید نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے اعلان کردہ 135 ملین ڈالر امدادی رقم کو مسترد کرتے ہیں، ہمارا ملک اور ہمارے عوام ہمدردی نہیں چاہتے ہیں لیکن اگر یہ احترام کے بغیر ہے تو اسے قبول نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ جولائی میں دستخط کیے گئے معاہدے میں تیونس کو ایک ارب یورو کی بڑی امداد شامل ہے، یہ امداد اس کی معاشی مدد اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہے۔

    یاد رہے کہ یورپی کمیشن نے گزشتہ جمعہ کو تیونس کو 127 ملین یورو (135 ملین ڈالر کی) مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ریاستی بجٹ کے لئے 60 ملین یورو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غیر قانونی امیگریشن کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک امدادی پیکیج میں 67 ملین یورو مالیت کی رقم شامل ہے۔

  • تارکین وطن کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں

    تارکین وطن کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں

    تیونس: شمالی افریقی ملک تیونس کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

    تیونس کے ایک کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیم کو جن 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں ایک بچہ بھی شامل ہے، لاپتہ ہوجانے والوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشتیاں ڈوبنے کے واقعات ایسفیکس شہر کے قریب پیش آئے۔

    ایسفیکس کے پراسیکیوٹر فازی مسودی کا کہنا ہے کہ افریقہ سے اٹلی کی طرف جانے والی تینوں کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈوبنے والی کشتیوں کے ٹکڑے بھی امدادی ٹیموں کو ملے ہیں، امدادی کارکنوں نے 73 افراد کو بچا لیا ہے جبکہ 47 کے قریب افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

    پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ لاپتہ ہونے والے افراد میں 6 بچے بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ کشتیاں زیادہ تر لوہے کی بنی ہوئی تھیں۔

  • ایک اور ملک میں اومیکرون کا کیس رپورٹ

    ایک اور ملک میں اومیکرون کا کیس رپورٹ

    کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل رہی ہے، ایک اور افریقی ملک تیونس میں بھی اومیکرون کا کیس سامنے آگیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تیونس کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، متاثرہ شخص استنبول سے تیونس پہنچا تھا۔

    وزیر صحت علی مرابط کا کہنا ہے کہ کانگو کے 23 سالہ شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ترکی سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں نے بھی تیونسی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ ان کا بھی ٹیسٹ کیا جائے۔

    خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اس نے کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز دنیا کے 38 ممالک میں سامنے آئے ہیں تاہم اس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق وہ تشویش کا باعث بننے والے ویریئنٹ کے بارے میں شواہد اکٹھے کر رہا ہے کیونکہ دنیا بھر کے ممالک اسے پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • سی پیک: پاکستان کی تیونس کو بڑی پیش کش

    سی پیک: پاکستان کی تیونس کو بڑی پیش کش

    اسلام آباد: پاکستان نے تیونس کو سی پیک کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کی پیش کش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج پاکستان اور تیونس کے درمیان سیاسی مشاورت کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان کے وفد کی قیادت کی، جب کہ تیونس کے سفیر محمد علی تقی نے وفد کی قیادت کی۔

    پاکستان نے ورچوئل اجلاس میں تیونس کو پاک چین اقتصادی راہ داری کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کی پیش کش کی۔

    اجلاس میں پاکستان اور تیونس نے مجموعی معاشی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے، اور معاشی تعلقات کو بہترین سیاسی تعلقات کے ہم پلہ بنانے پر اتفاق کیا۔

    سیکریٹری خارجہ سہیل محمود

    سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اجلاس میں کہا پاکستان کی توجہ جیو اکنامکس پر مرکوز ہے، وزیر اعظم عمران خان کی توجہ کا محور امن، ترقی اور روابط کی استواری ہے۔

    سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط کو مزید گہرا کرنے، دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطے کو مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

    سہیل محمود نے کہا کہ انگیج افریقا کا اقدام سیاسی و معاشی روابط کے فروغ کے لیے ہے۔

    واضح رہے کہ انگیج افریقا پالیسی کے تحت پاکستان تمام افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ افریقی ممالک میں اپنے سفارتی مشنز میں اضافہ کرے گا، اس سلسلے میں افریقی خطے کی بڑھتی ہوئی معاشی اور سیاسی اہمیت کی وجہ سے جبوتی میں پاکستان کا سفارت خانہ بھی کھولا جا رہا ہے۔

  • تیونس میں سینکڑوں بچے کرونا وائرس کا شکار

    تیونس میں سینکڑوں بچے کرونا وائرس کا شکار

    تیونس میں کرونا وائرس سے 600 سے زائد بچے متاثر ہوگئے، وزات صحت کا کہنا ہے کہ اگر بچے کسی مرض میں مبتلا ہوں تب ہی وہ کرونا وائرس کا شکار ہوتے ہیں۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیونس کی وزارت صحت کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے 600 سے زائد بچے متاثر ہوچکے ہیں۔

    تیونس کی سوسائٹی برائے صحت اطفال کے سربراہ ڈاکٹر محمد الدوعاجی کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار کرونا وائرس کے ہیں جبکہ اسی طرح کے ایک وائرس سے گزشتہ 15 برس کے دوران 6 ہزار بچے وائرس کا شکار ہوئے اور 8 بچوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔

    ڈاکٹر محمد الدوعاجی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس شیر خوار اور بچوں کی موت کا باعث صرف اس صورت میں بنتا ہے جب وہ سینے کے امراض میں مبتلا ہوں یا ان کے دل میں کوئی پیدائشی خرابی ہو یا کسی لاعلاج مرض میں مبتلا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مارچ سے یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ بچے بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو سکتے ہیں تاہم بڑوں کے مقابلے میں بچوں پر وائرس کی علامتیں ہلکی ہوتی ہیں، البتہ اگر بچے سینے کے امراض میں مبتلا ہوں تب بچوں اور بڑوں کی علامتوں میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔

    سینے کے مرض کی وجہ سے وائرس پھیپھڑوں میں منتقل ہوجاتا ہے اس لیے صورتحال سنگین ہوجاتی ہے۔

    ڈاکٹر الدوعاجی کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی نہ برتیں اور انہیں وائرس لگنے سے بچانے کے لیے حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

    تیونس کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ تیونس برطانوی کرونا ویکسین ایسٹرا زینیکا تیار کرنے جا رہا ہے اور یہیں سے افریقی ممالک میں یہ ویکسین تقسیم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ان دنوں ملک میں وائرس کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، حالیہ ایام میں وائرس سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

  • تیونس میں پُر تشدد مظاہرے، 240 افراد گرفتار

    تیونس میں پُر تشدد مظاہرے، 240 افراد گرفتار

    تیونس: تیونس میں مسلسل تیسرے روز بھی پُر تشدد مظاہرے جاری ہیں، پولیس اور مظاہرین کے درمیان ایک جھڑپ کے بعد اب تک 240 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    شمالی افریقی ملک تیونس کے کم از کم 15 شہروں میں پر تشدد مظاہرے جاری ہیں، پولیس اور مظاہرین کے مابین مسلسل تیسرے دن بھی جھڑپ کی اطلاعات ہیں، یہ مظاہرے ملک کو درپیش معاشی بحران کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پولیس سے جھڑپوں اور پُر تشدد مظاہروں میں گرفتار افراد میں زیادہ تر کی عمر 20 برس سے کم ہے۔ گرفتار لڑکوں اور کم سن بچوں نے لوگوں کی املاک کو توڑ پھوڑ کے ذریعے نقصان پہنچایا، دکانوں اور بینکوں کو لوٹنے کی کوشش کی۔

    واضح رہے کہ تیونس میں غربت، بدعنوانی اور بے انصافی عروج پر ہے، ملک کی قومی معیشت بہت زیادہ خراب ہو چکی ہے۔

    مظاہرین نے اس تازہ احتجاج کے دوران میں ابھی تک کوئی واضح مطالبات پیش نہیں کیے ہیں، تیونس حکام نے انھیں بلوائی قرار دیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گیس کے گولے بھی پھینکے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کیں، مظاہرین کی جانب سے پولیس، کاروباری اداروں پر پتھراؤ کیا گیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق نجی اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے فوج کو کچھ علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

  • کس ملک میں گزشتہ روز کرونا وائرس کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا؟

    کس ملک میں گزشتہ روز کرونا وائرس کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا؟

    شمالی افریقی ملک تیونس میں گزشتہ روز کرونا وائرس کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا، یکم مارچ سے اب تک ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے، تیونس کی حکومت نے سخت احتیاطی تدابیر میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کا پہلا مریض 2 مارچ کو رپورٹ ہوا تھا، ملک میں اس وقت سے اب تک 1 ہزار 32 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تیونس کی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے بیشتر مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، اس وقت اسپتالوں میں صرف 11 مریض زیر علاج ہیں۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ سے انتہائی چھوٹے پیشوں پر پابندی ختم کردی گئی تھی جن میں دیہاڑی دار مزدور، تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کارکن شام ہیں، آج سے مزید نرمی کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی مراکز، کپڑوں کی دکانیں، باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز پر بھی پابندی ختم کی جارہی ہے۔

    وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام ان مثبت اشاروں کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن سے معلوم ہوا ہے کہ تیونس میں وائرس پر قابو پالیا گیا ہے۔

    دوسری طرف حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی مجموعی معیشت میں اس سال ریکارڈ مندی کی توقع ہے۔

    حکام کے مطابق ملک کی آزادی سے لے اب تک یہ تاریخی مندی ہوگی جس کی شرح 4.3 فیصد متوقع ہے، سیاحت کے شعبے میں 1.4 بلین ڈالر کا نقصان ہوگا جبکہ کرونا وائرس کی وجہ سے 4 لاکھ افراد ملازمتوں سے فارغ کر دیے جائیں گے۔

  • تیونس کی سرکاری عمارتوں نقاب پر پابندی عائد

    تیونس کی سرکاری عمارتوں نقاب پر پابندی عائد

    تونس : افریقی ملک تیونس کی حکومت نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر سرکاری دفاترو عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تیونس کے وزیر اعظم یوسف الشاھد کی جانب جاری ہونے والے سرکاری حکم نامے میں اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ سرکاری دفاتر میں خواتین کے نقاب پہن کر آنے پر پابندی ہوگی ، پابندی کا مقصد عوام کی حفاظت کو یقینی بناناہے۔

    ایک دائیں بازو کی جماعت نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عارضی ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کچھ مسلمان خواتین کی جانب سے نقاب کپڑوں کو چھپانے کےلیے پہنا جاتا ہے اور نقاب مسلم عقیدے کی نشانی بھی ہے۔

    واضح رہے کہ تیونس پر طویل عرصے تک حکومت کرنے والے حاکم زین العابدین کی جانب سے نقاب اور حجاب پر پابندی عائد تھی لیکن سنہ 2011 کے حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد ریاست میں نقاب و حجاب عام ہوگیا تھا۔

    جمعے کے روز وزیر اعظم یوسف الشاھد کی جانب ایک سرکلر پر دستخط کیے ہیں جس میں عوامی انتظامیہ اور سرکاری دفاتر کے اندر سیکیورٹی خدشات کے باعث چہرے کو چھپانے پر پابندی عائد ہوگی۔

    تیونس لیگ برائے دفاع انسانی حقوق کے ترجمان جمیل ایم سلیم کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پابندی عارضی قرار دینے کو کہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’ہم لباس کی آزادی کے قائل کے ہیں لیکن آج ہم موجودہ حالات کے ساتھ ہیں، ہم نقاب پر پابندی کی وجہ تلاش کرلی ہے کہ تیونس اور پورے خطے میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے۔

    انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ حالات معمول پر آنے کے بعد نقاب سے پابندی ختم کردی جائے۔

    خیال رہے کہ 27 جون کو شمالی افریقی ملک تیونس میں 2 خودکش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ2015 میں ہونے والے خونریز حملوں، جن میں سیکیورٹی فورسز اور سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، کے بعد تیونس میں اس پر دوبارہ پابندی کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔