Tag: Tunisian girl

  • وومن تھانے میں پناہ گزین لڑکی تیونس سفارت خانے کے حوالے

    وومن تھانے میں پناہ گزین لڑکی تیونس سفارت خانے کے حوالے

    کراچی : سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان سے دوستی کے بعد شادی کیلیے تیونس سے پاکستان آنے والی لڑکی سفارت خانے کے حوالے کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ویمن تھانہ لیاقت آباد میں پناہ لینے والی تیونس کی 19 سالہ سندا ایاری سفارت خانے کے حوالے کردی گئی۔

    اس حوالے سے ایس ایچ او عظمیٰ خان نے میڈیا کو بتایا کہ سفارت خانے کے دو ملازمین ویمن پولیس اسٹیشن سے لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق سندا ایاری سوشل میڈیا پر لیاری کے عامر نامی نوجوان سے دوستی کے بعد شادی کیلیے گزشتہ سال نومبر میں تیونس سے کراچی پہنچی تھی۔

    سندا نے 29 نومبر کو لیاری کے نوجوان عامر سے محبت کی شادی کی، میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے بعد عامر نے 7 ماہ بعد اسے طلاق دے دی اور ایک ریسٹورنٹ پر چھوڑ کر چلا گیا۔

    بعد ازاں 19 سالہ سندا ایاری ویمن تھانہ لیاقت آباد پہنچی جس کے بعد تیونس کے سفارت خانے کے عہدیدار نے ایس ایچ او عظمیٰ خان سے رابطہ کیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کی ہدایت پر لڑکی کو سفارت خانے کے عملے کے حوالے کردیا گیا، سندا ایاری اسلام آباد میں سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گی، سفارت خانے کی جانب سے سندا کو واپس تیونس بھجوایا جائے گا۔

    ایس ایچ او کے مطابق تیونس کے سفارتخانے نے سندا ایاری کی وطن واپسی کی مکمل ذمہ داری اٹھالی ہے اور اس کے ایگزٹ پرمٹ اور واپسی کے ٹکٹ کا بندوبست بھی تیونس سفارتخانہ کرے گا۔

  • تیونس سے شادی کیلیے آنے والی لڑکی مدد کیلیے تھانے پہنچ گئی

    تیونس سے شادی کیلیے آنے والی لڑکی مدد کیلیے تھانے پہنچ گئی

    کراچی : امریکی دوشیزہ کے بعد تیونس کی لڑکی کی کراچی میں محبت کی شادی کا افسوسناک انجام سامنے آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے بعد تیونس کی لڑکی بھی شادی کیلیے کراچی پہنچی، جسے محض 7 ماہ بعد ہی طلاق کا پروانہ مل گیا۔

    19سالہ سندا ایاری کی سوشل میڈیا پر لیاری کے نوجوان عامر سے دوستی ہوئی تھی سندا 28نومبرکو تیونس سے پاکستان آئی اور اگلے ہی دن 29نومبر کو عامر سے شادی کی۔ نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری بغدادی کی یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرایا گیا۔

    عامر نے محض7ماہ بعد سندا کو طلاق دے دی، لڑکی کا وزٹ ویزا 18 فروری کو ختم ہوچکا ہے، لڑکی مدد کیلیے وومن تھانے پہنچ گئی۔

    اس کا کہنا ہے کہ شوہر مجھے اپنے ساتھ رکھنا نہیں چاہتا، اخراجات کیلئے بھی رقم نہیں ہے، سندا نے اپیل کی ہے کہ میں اپنے وطن واپس جانا چاہتی ہوں، حکومت ایگزٹ پرمٹ جاری کرے۔

    اس حوالے سے وومن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کو تھانے بلوایا تھا، بیوی کو طلاق دینے کا کہہ کر واپس چلا گیا، پولیس کے مطابق مذکورہ لڑکی کو پناہ دے دی ہے، اس نے لڑکے کیخلاف کسی زیادتی کی شکایت نہیں کی۔