Tag: TUQ

  • شہباز شریف کی حکومت 2 ماہ سے پہلے انجام کو پہنچ جائے گی، طاہر القادری

    شہباز شریف کی حکومت 2 ماہ سے پہلے انجام کو پہنچ جائے گی، طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی حکومت 2 ماہ سے پہلے اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلیے 2 ماہ کا وقت احتیاطاً دے رہا ہوں، حالات سے معلوم ہوتا ہے شہبازشریف 2 ماہ سے قبل اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’حکومت کے گھر جاتے ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کےذمہ داروں سےنجات مل جائےگی اور پھر اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ماڈل ٹاؤن قصاص کے لیے ہمارے ساتھ ہیں، دونوں جماعتوں کے اپنا مؤقف ہے، میں ذاتی طور پر دونوں کے گلے شکوے دور کروانے کی کوشش میں مصروف ہوں‘۔

    مزید پڑھیں: مال روڈ احتجاج: ایم کیو ایم پاکستان کا وفد جلسے سے اٹھ کر چلا گیا

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’مال روڈ جلسہ ہماری حکمتِ عملی کے عین مطابق تھا، مختلف نظریات کے لوگوں کو یکجا کر کے چلنا آسان کام نہیں مگر ہم اس میں ضرور کامیاب ہوں گے، ایم کیو ایم پاکستان اگلے مرحلے میں ساتھ ہو گی‘۔

    واضح رہے کہ 17 جنوری کو لاہور کے علاقے مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دیگر جماعتوں کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی تھی تاہم ایم کیو ایم پاکستان کا وفد درمیان میں اٹھ کر چلا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں چند روز قبل پاکستان عوامی تحریک کی آل پاکستان کانفرنس میں‌ شرکت کی تھی، مگر اے پی سی اعلامیے کو حتمی شکل دیتے ہوئے ایم کیو ایم کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر فاروق ستارکا موقف تھا کہ شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کا نام اعلامیہ میں شامل نہ کیا جائے، ان ہی اختلافات کے باعث ایم کیو ایم کا وفد اعلامیہ پر دستخط کیے بغیر اے پی سی سے واپس چلاگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میچ فکسڈ ہوچکا، حکمرانوں‌ کو جلد کلین چٹ مل جائے گی، قادری

    میچ فکسڈ ہوچکا، حکمرانوں‌ کو جلد کلین چٹ مل جائے گی، قادری

    لندن : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بدلہ قصاص سے کم کسی صورت قبول نہیں کریں گے، فریقین میں میچ فکسڈ ہوچکا ہے، پاناما لیکس کا جنازہ نکلے گا۔ کرپٹ حکمرانوں کو کلین چٹ دے دی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بدلہ قصاص سے کم کسی صورت قبول نہیں کریں گے،نیوز لیک کمیشن کا سربراہ سلطنت شریفیہ کا ملازم ہے، پاناما لیکس کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے اور نیوز لیکس میں انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میگا کرپشن کیس ہے جس میں اگر حکمران بچ گئے تو پاکستانی عوام کی بدقسمتی ہوگی۔

    اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں طاہرالقادری نے کہا کہ کرپٹ حکمران ڈرائی کلین ہوں گے، نیوز لیک کمیشن کے سربراہ شریف فیملی کی ذاتی تنخواہ پرہیں تو کیا انصاف کی توقع کی جائے؟ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان آرمی کو بھی پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں اور ملکی سالمیت کے ساتھ مذاق کررہے ہیں۔

  • گھروں میں بیٹھنے سے نظام نہیں بدلتا، مظلوموں کو اتحاد کرنا ہوگا، طاہرالقادری

    گھروں میں بیٹھنے سے نظام نہیں بدلتا، مظلوموں کو اتحاد کرنا ہوگا، طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ تحریک قصاص صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحریک نہیں بلکہ یہ پاکستان کی خوشحالی اور سالمیت کی تحریک ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے 25 شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ’’آج ملک میں ظالموں کی حکمرانی ہے اور وہ اپنے اتحاد سے مظلوم کو دبا رہے ہیں، اگر مظلوم عوام ظالموں سے نجات چاہتے ہیں تو اتحاد کر کے ان حکمرانوں کو للکاریں اور اپنا حصہ لیں‘‘۔

    انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پنجاب کے ہر گھر سے بچے اغواء ہورہے ہیں ملک میں بے روزگاری ہے،پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں لے کر سڑکوں پر گھوم رہے ہیں اور حکمرانوں کے بچے قوم کے پیسوں سے بیرونِ ملک مزے کررہے ہیں‘‘۔

    پڑھیں: علامہ طاہرالقادری نے آج سے قصاص تحریک کا اعلان کردیا

    علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ’’تحریک قصاص صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا قصاص لینے کے لیے نہیں بلکہ یہ اس تحریک کا پہلا ایجنڈا ہے، ہم اس تحریک کے ذریعے ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کریں گے۔ ماڈل ٹاؤن کیس انصاف کی چابی ہے، اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو سزا مل گئی تو آئندہ بھی قوم کو انصاف مل سکے گا‘‘۔

    سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ ہم پاکستان کے استحصالی نظام کو بدلنا چاہتے ہیں جس کے لیے پوری قوم کو  طاقت ور حکمران طبقے کے آگے کھڑا ہونا ہوگا، اگر عوام دھرنوں اور مظاہروں سے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ظالم کے خلاف اتحاد کرنا پڑے گا، گھروں میں بیٹھنے سے ظالموں سے نجات ممکن نہیں اور اگر ہم نے اقدامات نہیں کیے تو پھر ہمارے بچے اغواء ہوتے رہیں گے۔

    طاہرالقادری نے اپنے کارکنان کے سامنے سوال رکھتے ہوئے پوچھا کہ کیا قائد اعظم نے یہ ملک صرف طاقت ور اور کرپٹ طبقے کے لیے بنایا تھا؟، ایوان بالا میں پاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کی جاتی ہے وہ اب جمہوری ادارہ نہیں رہا۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر لوڈشیڈنگ سے نجات ، میرٹ کا نظام اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں ہو تو میرے کارکنان کے ساتھ مل کر اس تحریک کا حصہ بنیں۔

    پاناما لیکس کے حوالے علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ تین ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک ٹی او آرز کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا اور نہ ہی حکمراں اس مسئلے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

    اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک قصاص کے سلسلے میں 25 اگست کو ملتان 27 کو گوجرانوالہ ،29 اگست کو بلوچستان کے مختلف علاقوں کے بعد راولپنڈی میں بھی دھرنے دینے کا اعلان کیا۔

     

  • عابد شیر علی کی عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف ہرزہ سرائی

    عابد شیر علی کی عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف ہرزہ سرائی

    لاہور: وفاقی وزیر برائے بجلی اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر عابد شیر علی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے چیئر مین تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کے اس عمل کے خلاف سوشل میڈٰیا کے صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔

      عوام کی جانب سے وفاقی وزیر کے اس رویے اور غلط زبان کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائبر کرائم بل کی یادہانی کروائی گئی.


    یاد رہے کہ حکمران جماعت کی جانب سے 10 روز قبل سائبر کرائم کے حوالے سے ایک بل سینیٹ سے منظور کیا ہے تاہم اُن کے ہی اپنے وزیر نے اس بل کی پرواہ کیے بغیر غلیظ زبان استعمال کی۔

    پڑھیں:  سائبر کرائم بل سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور

    دوسری جانب پاناما لیکس کے انکشاف کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ’’تحریک احتساب‘‘ سے گورنمنٹ کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا گیاہے، جبکہ علامہ طاہر القادری کی جماعت منہاج القرآن بھی اس وقت سڑکوں پر موجود ہے اور آج انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے حوالے سے چلائی جانے والی تحریک قصاص کے سلسلے میں پنجاب کےمختلف اضلاع میں اپنے کارکنان سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا تھا۔

     

  • تحریک قصاص حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، طاہر القادری

    تحریک قصاص حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، طاہر القادری

    لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک قصاص کا پہلا مرحلہ چھ اگست سے شروع ہوگا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ’’ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف مجوزہ قوانین میں تبدیلی کرکے عدالتی اختیارات ایس ایچ او کو دینا چاہتے ہیں، جس کے لئے مسودہ قانون تیار کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے پنجاب کے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ ظلم کا حصہ نہ بنیں اور اس کے خلاف اپنی آواز بلند کریں، انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ’’وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے عملے میں اُن کے عقیدت مند موجود ہیں اسی لیے یہ خبر پہلے سے علم میں آگئی‘‘۔

    سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ ’’دوسری بار شریف برادران کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور حکمران دوسری بار انصاف کا قتل عام کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، قوانین میں ترامیم کر کے پرائیوٹ استغاثہ کے اختیارات میں کمی کی جارہی ہے اور اس کے اختیارات پولیس کو دئیے جا رہے ہیں۔

    علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ’’مجوزہ ترامیم کے بارے میں ریاستی اداروں اور بار ایسوسی ایشنز کو آگاہ کردیا ہے اور اس ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری کررہے ہیں، اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’6 اگست سے شروع ہونے والی تحریک حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائی گی ، فائنل راؤنڈ کب ہوگا یہ کہنا قبل ازوقت ہے تاہم امید ہے کہ تین کے بعد چوتھے راؤنڈ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

    قادری صاحب نے مزید کہا کہ ’’اکیلے راؤنڈ کھیلنے نہیں جارہا جو بھی فیصلہ کروں گا اپوزیشن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔