Tag: turbat airport

  • تربت انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے حوالے سے بڑی خبر

    تربت انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے حوالے سے بڑی خبر

    کراچی: تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے خبر ہے کہ تازہ ترین اپ گریڈیشن کے بعد ہوائی اڈے پر اب بڑے جہاز بھی اتر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تربت ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کر دیا ہے، اور اب ایئر پورٹ پر بڑے جہاز لینڈ ہو سکیں گے۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ تربت ایئرپورٹ کو اب گریڈ کر کے ایروڈروم ریفرنس کیٹیگری 3C کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ایئر بس 320 اور بوئنگ 737 جہاز بھی لینڈ ہو سکیں گے، اس سے قبل تربت ایئرپورٹ پر اے ٹی آر اور دیگر چھوٹے طیارے لینڈ کرتے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپ گریڈ ہونے کے بعد اب تربت ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں بھی شروع ہونے کا امکان ہے، سی اے اے نے تربت ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کے جانے سے متعلق نوٹم جاری کر کے تمام ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

  • پرندہ ٹکرانے کے باعث پی آئی اے کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

    پرندہ ٹکرانے کے باعث پی آئی اے کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

    کراچی: پی آئی اے کی کراچی سے شارجہ جانے والی پرواز کو پرندہ ٹکرانے کے باعث تربت ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق پی کے 501کراچی سے شارجہ کے لئے روانہ ہوئی تو جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد کپتان نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہازکو بحفاظت تربت ایئرپورٹ پراتارلیا۔

    ہنگامی لینڈنگ کے بعد پی آئی اے نے شارجہ کی پرواز منسوخ کردی اورتیس سے زائد مسافروں سمیت جہازکو واپس کراچی لے جانے کافیصلہ کیا۔

    اے آروائی نیوز پرخبرنشرہونے کے بعد مسافروں کو تربت ایئرپورٹ پرہی جہازسے اتارلیا گیااورجہازکو خرابی دورکرنے کے لئے کراچی پہنچادیا گیا۔