Tag: turk ambassador

  • پاکستان ریلوے ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گی: شیخ رشید

    پاکستان ریلوے ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گی: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر شیخ رشید اور پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ کی ملاقات ہوئی، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دی جا رہی ہے، پاکستان ریلوے ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان ریل منصوبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دی جا رہی ہے، پاکستان ریلوے ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گی۔ خواہش ہے کہ ترکی سے ریل شراکت داری پر اقدامات ہوں۔

    پاکستان کی جانب سے ترکی کو ایم ایل ٹو، تھری، کوئٹہ، زاہدان اور تافتان ٹریک اپ گریڈنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ترکی لوکو موٹو فیکٹری رسالپور میں شراکت داری کرے، تعاون کریں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر ترکی کے مشکور ہیں۔

    ملاقات کے دوران ترک سفیر احسان مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ، سیاحت اور انفراسٹرکچر میں شراکت داری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک سال میں محکمہ ریلوے سے 10 ارب روپے کا منافع کما کر دکھائیں گے، موجودہ دور حکومت میں ریلوے کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ریلوے میں اب صرف کام ہوگا، ریلوے کے غیر ضروری اخراجات ختم کردیے جائیں گے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک سفیر سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک سفیر سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک سفیر صادق بابر گرگن سے ملاقات کی اور سبکدوش ہونے والے ترک سفیر کی خدمات کی تعریف کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں متعین ترک سفیرصدیق بابر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی اور اہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔

    اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سبکدوش ہونے والے ترک سفیرکی خدمات کی تعریف کی۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف کی جانب سے ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا آغاز


    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے بعد ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا آغاز کیا تھا۔

    ڈی جی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد بلوچستان میں معاشی اور سماجی استحکام لانا ہے جبکہ پروگرام کا مقصد سیکورٹی صورت حال کو بھی مستحکم بنانا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔