Tag: Turkey and Azerbaijan

  • بھارتی تاجروں کا ترکیہ اور آذربائیجان کیساتھ تجارت مکمل بند کرنے کا اعلان

    بھارتی تاجروں کا ترکیہ اور آذربائیجان کیساتھ تجارت مکمل بند کرنے کا اعلان

    بھارتی تاجروں نے پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکیہ اور آذربائیجان کیساتھ مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت دشمنی میں اندھا ہوگیا، بھارتی ٹریڈ ایسوسی ایشن  نے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کیساتھ تجارت مکمل بند کرتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز کا اجلاس ہوا جس میں، آل انڈیا ٹریڈرز کے صدر نے کہا کہ تاجر برادری نے دونوں ممالک کے خلاف سخت ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اقدامات کو "دشمنی” قرار دیا ہے۔

    بھارتی تاجروں کے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں میں ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ تمام تجارت بند کرنے اعلان کیا گیا، بھارت اب جیولری، کپڑے، ماربل، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر سامان کی تجارت نہیں کریگا۔

    پاکستان کی حمایت کرنے پر اجلاس میں تاجروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ترکیہ اور آذربائیجان سے بھارت کسی بھی قسم کا اقتصادی تعاون یا تجارت نہیں چاہتا ہے۔

    اس کے علاوہ نئی دہلی کی مختلف تاجروں نے بھی ترک جامعات کیساتھ تعاون کے معاہدے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھارتی ائیرپورٹس پر کام کرنے والی ترک کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کردئیے تھے۔

  • پاکستان، ترکی ،آذربائیجان میں دوسری سہ فریقی ملاقات آج ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

    پاکستان، ترکی ،آذربائیجان میں دوسری سہ فریقی ملاقات آج ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : پاکستان، ترکی اور آذربائیجان سہ فریقی ملاقات آج ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات اور کرونا چیلنجز پر بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے مابین ہونے والی سہ فریقی ملاقات سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں ممالک عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پہلی سہ فریقی ملاقات نومبر 2017 میں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوئی تھی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات اور کرونا چیلنجز پر بات ہوگی اور ساتھ ہی ماحولیات اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول پر بھی بات ہوگی۔

    وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تینوں وزرائے خارجہ باہمی دلچسپی کے مشترکا امور پر تبادلہ خیال کریں گے، امن و سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سائنس و ٹیکانولجی، تعلیم اور ثقافتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔