Tag: Turkey Central Bank

  • ترکیہ کے سینٹرل بینک کی گورنر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

    ترکیہ کے سینٹرل بینک کی گورنر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

    ترکیہ کے سینٹرل بینک کی گورنر حفیظے ایرکان نے ذمے داریاں سنبھالنے کے کچھ ہی ماہ بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے حفیظے ایرکان کے استعفیٰ کے بعد سینٹرل بینک کے ڈپٹی گورنر فتح کراہان کو مرکزی بینک کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر 44 سالہ حفیظے ایرکان (Hafize Gaye Erkan) پر تنقید کی گئی تھی کہ انہوں نے اپنے والد کو بینک کے معاملات کے حوالے سے فیصلے کرنے کی مبینہ طور پر اجازت دی تھی،جس کے بعد انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    ترکیہ کے سینٹرل بینک کی گورنر حفیظے ایرکان کا استعفیٰ دینے سے قبل کہنا تھا کہ حال ہی میں میرے خلاف ایک بڑی مہم چلائی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان اور اپنے ڈیڑھ سال سے بھی کم عمر کے بچے کو اس عمل سے مزید متاثر ہونے سے روکنے کے لیے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

    امریکی فوج کی عراق اور شام میں 85 مقامات پر بمباری، متعدد جاں بحق

    عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر نے حفیظے ایرکان کو گزشتہ سال جون میں ترکیہ کے سینٹرل بینک کی گورنر کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔