Tag: turkey earth quake

  • ترکیہ زلزلے میں کتنے افراد لقمہ اجل بنے؟ تفصیلات جاری

    ترکیہ زلزلے میں کتنے افراد لقمہ اجل بنے؟ تفصیلات جاری

    استنبول : ترکیہ میں رواں ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد گھروں کی تعمیر نو کا کام جاری ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کا بھی سرکاری سطح پر اعلان کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے بتایا ہے کہ قاہرامان ماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلوں میں 47 ہزار 932 افراد ہلاک ہوئے اور ان میں سے 6 ہزار 265 غیرملکی تھے۔

    یہ بات سلیمان سویلو نے کل ملاتیا ڈیزاسٹر کوآرڈینیشن سینٹر میں اجلاس کے بعد میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اس وقت 47ہزار 932 افراد کی موت کا اندراج کیا گیا ہے۔

    ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں سے6 ہزار 265 غیرملکی شہری ہیں جن کا تعلق شام سمیت دیگر ممالک سے ہے۔ اس وقت 1619 افراد، جن کے ڈی این اے اور انگلیوں کے نشانات لیے گئے ہیں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ میں دو ماہ بعد انتخابات ہونے ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان نے وعدہ کیا ہے کہ ہم زلزلے کے نتیجے میں تباہ یا ناقابل استعمال ہوجانے والے تمام گھروں، کام کی جگہوں کو دوبارہ تعمیر کریں گے اور انہیں ان کے حقیقی مالکان کے حوالے کریں گے۔

  • ترکی میں ہولناک زلزلہ :14 سالہ بچی کو 58 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا

    ترکی میں ہولناک زلزلہ :14 سالہ بچی کو 58 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا

    انقرہ : ترکی میں ہولناک زلزے سے ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی جبکہ 14 سالہ بچی کو 58 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں آنے والے سات اعشاریہ کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہولناک زلزے سے اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، اب تک اکیاسی افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نو سو سے زائد افراد زخمی ہے۔

    صدر رجب طیب اردوعان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ازمیر میں زلزلے کے باعث منہدم ہو جانے والی ایک عمارت کے ملبے سے تین دن بعد چودہ سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا، اس معجزے پر جہاں لڑکی کے اہل خانہ خوش تھے وہیں ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کے جذبوں کو بھی تقویت ملی۔

    طبی امداد کے لیے لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اب بھی درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

    ازمیر میں ہلاکت خیز زلزلے سےبیس عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں، جن کے ملبے سے امدادی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں جبکہ متاثرین زلزلہ کو عارضی خیموں میں رہائش گاہ فراہم کر دی گئی۔

    یادرہے ترکی میں آنےوالےزلزلے نے ساحلی شہرازمیرمیں تباہی مچادی تھی، زلزلے کے باعث بیس سےزائد عمارتیں زمیں بوس اور سڑکوں پردرا ڑیں پڑگئی تھیں۔