Tag: Turkey visit

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے ترک فوجی اعزاز

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے ترک فوجی اعزاز

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ندیم رضا جو ان دنوں ترکی کے دورے ہیں،انہوں نے ترکی کے وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ندیم رضا نے ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور دونوں ممالک میں دفاعی تعاون اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق ترک عہدیداران سے ہونے والی ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال اور افغانستان کےامور بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر دفاعی پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ترک عسکری قیادت نے دہشت گردی کیخلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کوسراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کو ترک فوجی اعزاز لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو ایوارڈ دینے کی تقریب ترک جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔

  • وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے، شیڈول جاری

    وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے، شیڈول جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، ترجمان کی جانب سے دورے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بروز جمعرات ترکی کے دو روزہ دورے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار اور عبدالرزاق داؤد بھی ہوں گے۔

    ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ ترکی سے متعلق شیڈول جاری کردیا گیا ہے،جس کے مطابق وزیراعظم کل خصوصی طیارے کے ذریعے شام چار بجے ترکی کے شہر قونیہ پہنچیں گے۔

    وہ اپنے دورے کے موقع پر میولانا میں رومی میوزیم کا دورہ کریں گے اور بعد ازاں وزیراعظم انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سےخطاب کریں گے۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم جمعہ کی صبح کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کے بزنس فورم سے خطاب کے موقع پر ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان اتاترک میوزیم کا بھی دورہ کریں گے، بعد ازاں وزیراعظم عمران خان جمعہ کی نماز ملت مسجد میں ادا کریں گے، نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے استقبالیہ دیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم کی ترک صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اور عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے ترکی کا دو روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم عشائیہ کے بعد ترکش میڈیا کو انفرادی انٹرویو بھی دیں گے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کی شام کو وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

  • وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے ترکی کا دو روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے ترکی کا دو روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان3سے4جنوری کو ترکی کا دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار ور عبدالرزاق داؤد بھی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک ترک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پربھی گفتگو کی جائے گی۔ تین اور چار جنوری کو کیے جانے والے دورے میں وزیر خزانہ شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار اور عبدالرزاق داؤد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ترکی میں بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، اس موقع پر ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی، وزیراعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

    مزید پڑھیں: ترک وزیرداخلہ کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے وزیراعظم عمران خان کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دورہ ترکی کی دعوت دی تھی جاور ترک صدر کی جانب سے نیک تمناؤں کاپیغام اور خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔