Tag: turkey

  • ترکی کا روسی کورونا ویکسین سے متعلق اہم فیصلہ

    ترکی کا روسی کورونا ویکسین سے متعلق اہم فیصلہ

    انقرہ : ترکی نے روسی ویکسین کی خریداری کا ارادہ ترک نہیں کیا بلکہ ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی ویکسین مطلوبہ معیار پورا اترتی ہے۔

    دنیا بھر کی طرح ترکی بھی اپنے شہریوں کی کرونا وائرس سے حفاظت کے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے اور اب ترکی نے روس کی تیار کردہ کرونا ویکسین خریدنے کا اٹل فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے روس سے باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے میڈیا کی ان خبروں سے متعلق سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے روس کی کورونا ویکسین خریدنے کے ارادے کو مسترد نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر روسی ویکسین ہمارے معیار پر پورا اترتی ہے تو ترکی روس کی کورونا ویکسین خریدنے کے لیے تیار ہے،
    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ایک خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے خبر جاری کی تھی کہ ترکی نے روسی کورونا ویکسین کو خریدنے کا ارادہ ترک کردیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ویکسین میں کلینکل ٹرائلز کی شرائط کو پورا نہیں کیا گیا تاہم اس کے جواب میں ترک وزیر صحت نے اس خبر کے رد عمل میں بیان جاری کرکے اس کو مسترد کردیا اور ایسی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

    خیال رہے کہ ترک سائنسدانوں کی جانب سے 16 کرونا ویکسینوں کی تیاری جاری ہے تاہم اس سے قبل ترکی سنوویک اور فائزر سے کرونا ویکسین خریدنا چاہتا ہے۔

  • ترک ڈرائیور کی ایمانداری، 3 لاکھ یوروز سے بھرا بیگ مالک تک پہنچا دیا

    ترک ڈرائیور کی ایمانداری، 3 لاکھ یوروز سے بھرا بیگ مالک تک پہنچا دیا

    انقرہ: ترکی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے 3 لاکھ یوروز سے بھرا بیگ مسافر کو واپس لوٹا دیا، مسافر اپنا بیگ گاڑی میں بھول گیا تھا۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی میں ایک مسافر کے بھولے گئے 3 لاکھ یورو مالک کو واپس پہنچا دیے۔

    مذکورہ مسافر غیر ملکی تھا جو استنبول کے ہوائی اڈے سے ٹیکسی میں بیٹھا اور ایک ہوٹل پر اترا۔

    بعد ازاں ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی کی عقبی نشست پر ایک بیگ دیکھا جس میں 3 لاکھ یورو موجود تھے۔

    ٹیکسی ڈرائیور نے فوراً ہوٹل انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہوئے پیسوں سے بھرا بیگ اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔

  • ترکی: بغاوت کے الزام میں سینکڑوں افراد کو سزائیں

    ترکی: بغاوت کے الزام میں سینکڑوں افراد کو سزائیں

    انقرہ: ترکی میں سال دوہزار سولہ کی ناکام بغاوت سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں کو سزائیں دے دی ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے سال دوہزار سولہ میں ناکام بغاوت سے تعلق کے الزام میں تیس سو سے زائد فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

    ترک حکومت سے وابستہ نیوز ایجنسی انادولُو کے مطابق عمر قید کی سزا پانے والوں میں فضائیہ کے سابقہ پائلٹ بھی شامل ہیں جنہوں نے بغاوت کے دوران سرکاری عمارتوں پر فضائی حملے کیے تھے، اس کے علاوہ چار عام شہریوں پر دارالحکومت کے ایک ایئر بیس میں اس سازش کی معاونت کا الزام ہے، مذکورہ ایئر بیس ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال ہوا تھا۔ترک سرکاری ایجنسی کے مطابق عدالت میں چار سو پچھہتر ملزمان کا چالان پیش کیا گیا تھا، جس میں سے تین سو سینتیس کو سزا سنائی گئی۔

    یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش جولائی دو ہزار سولہ میں ہوئی تھی، اس بغاوت کو راتوں رات ناکام بنا دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 251 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

     

    ترکی اس ناکام بغاوت کا ذمےدار فتح اللہ گولن کو ٹہراتا ہے، فتح اللہ گولن ان دنوں امریکا میں مقیم ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  فتح اللہ گولن کی حوالگی تک امریکا پر دباو ڈالتے رہیں گے، ترکی

    امریکی صدارتی الیکشن میں جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد ترکی کے نائب صدر فوئیٹ اوکٹائے نے کہا تھا کہ طیب اردوان کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والا ماسٹر مائنڈ امریکا میں موجود ہے اور ترکی اس کی حوالگی کا مطالبہ کرتا رہے گا جب تک امریکا اسے ترکی کے حوالے نہیں کردیتا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکا دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ کام کرنا بند کردے گا۔

  • ترکی دنیا کی پہلی 10 اقتصادی طاقتوں میں شامل ہو کر رہے گا، اردوان

    ترکی دنیا کی پہلی 10 اقتصادی طاقتوں میں شامل ہو کر رہے گا، اردوان

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم جلد دنیا کی دس اقتصادی طاقتوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ اعلان انقرہ میں مرکزِ قومی کنونشن و ثقافت میں اتاترک ثقافت، لسان و تاریخ سے متعلق زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی نے سود، قیمت زر، افراط زر اور قیاس آرائیوں کے بوجھ تلے دبانے کی کوششوں کے برخلاف تاریخی جدوجہد کی ہے، ہم غازی مصطفی کمال اتاترک کی تجویز کے مطابق عقل و علم کی راہ کو اپناتے ہوئے ان کی راہ پر گامزن ہیں اور ان کے ورثے کو کھوکھلا بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو قوم کے حوالے کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسلام مخالف بیان، ترک صدر نے یورپی ممالک کو خبردار کردیا

    ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی شرح سود، قیمت زر اور افراط زر کے حربوں کے خلاف نبرد آزما ہے، لیکن ہم نے اس دلجمعی کے ذریعے دنیا کی پہلی دس اقتصادی طاقتوں میں شامل ہونے کا بیٹرا اپنے سر اٹھا رکھا ہے ، میرے نزدیک یہ عمل غاز ی مصطفی کمال اتاترک کے لیے سب سے بڑا ہدیہ ہوگا۔

  • ترکی میں گیمر کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران زلزلہ، ویڈیو وائرل

    ترکی میں گیمر کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران زلزلہ، ویڈیو وائرل

    انقرہ: دو روز قبل ترکی میں آنے والے شدید ترین زلزلے کے لمحات کیمرے میں محفوظ کرلئے گئے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیمر جیسے ہی اپنی لائیو اسٹریمنگ شروع کرتا ہے تو اسی وقت شدید زلزلہ آجاتا ہے، نوجوان حواس باختہ ہوکر اپنی جان بچانے کے لیے فوراً بھاگتا ہوا نظر آرہا ہے مگر اس کا کیمرہ زلزلے کے ہولناک مناظر محفوظ کرلیتا ہے۔

    یہ کلپ اب تک لاکھوں آرا کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔

    واضح رہے کہ جمعے کے روز مغربی ترکی کے ساحل پر 7.0 شدت کا زلزلہ آیا، جسے استنبول سے ایتھنز تک محسوس کیا گیا، جب شدید زلزلہ بحیرہ ایجیئن پر آیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.0 ریکارڈ کی گئی تو ترکی کے شہروں ازمیر ، بورنوفا اور بائرکلی میں متعدد عمارتیں گر گئیں، زلزلے کے جھٹکے یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے اور 900 افراد زخمی ہیں۔

  • ترکی میں زلزلہ: صدر مملکت کا جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

    ترکی میں زلزلہ: صدر مملکت کا جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

    اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ازمیر میں زلزلے کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا، برادر طیب اردگان متاثرہ افراد کے اہلخانہ کو پاکستان کا اظہار تعزیت پہنچائیں۔

    انہوں نے متاثرہ افراد سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ترکی کے مختلف شہروں میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا، ترک میڈیا کے مطابق زلزلہ ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے ساحل سے 17 کلو میٹر دور آیا جس نے یونان کے جزیرے سیموس کو بھی متاثر کیا۔

    زلزلے کے بعد ازمیر اور سیموس میں چھوٹے درجے کا سونامی بھی آیا، زلزلے سے ازمیر میں متعدد عمارتیں منہدم ہوچکی ہیں، شہر میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے ترکی میں ٹیمیں اور فیلڈ اسپتال بھجوانے کی پیشکش کی جس پر ترک وزیر خارجہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سر دست ہمیں کسی مالی معاونت کی ضرورت نہیں۔

    ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ضرورت محسوس ہوئی تو پاکستان کی پیشکش کو سب سے پہلے قبول کریں گے۔

  • دنیا بھر میں مقبول ترک شیف کی پاکستان آمد

    دنیا بھر میں مقبول ترک شیف کی پاکستان آمد

    لاہور: دنیا بھر میں مشہور ترک شیف براک اوزدامیر پاکستان پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مقبول ترک شیف براک اوزدامیر پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ 4 روز پاکستان میں قیام کریں گے۔

    ترک شیف پاکستانی سیاحتی مقامات کا دورہ کریں گے، اور اس دوران پاکستان کی ثقافت اور یہاں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ترک شیف براک اوزدامیر کے سوشل میڈیا پر ساڑھے 4 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی ثقافت میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

    پاکستان پہنچنے پر ایک سیلفی

    چند دن قبل براک اوزدامیر نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا، انھوں نے یہ پیغام اردو زبان میں ریکارڈ کیا تھا، اوزدامیر نے کہا ’میں پاکستان آ رہا ہوں ان شاء اللہ، جیوے جیوے پاکستان جیوے جیوے ترکی‘۔

    ترک شیف جس طرح کھانا پکاتے ہیں اس انداز کو سوشل میڈیا پر لوگوں نے بہت پسند کیا، وہ ہنستے مسکراتے اپنا کام کرتے ہیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں، سوشل میڈیا پر وہ اکثر اوقات اپنی دل چسپ ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا اسٹار بھی بن چکے ہیں۔

    پاکستان پہنچنے پر براک اوزدامیر نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، اور عوام بھی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

    پاکستان میں ترکی ڈرامے بہت شوق سے دیکھے جاتے ہیں جب کہ اب خلافت عثمانیہ پر بنائی گئی ٹی وی سیریز ارطغرل غازی نے تو پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

  • لوگوں پر حملہ کرنے والے پرندے کو پکڑنے کے لئے بھیس بدلنا پڑا….. عجیب واقعہ!

    لوگوں پر حملہ کرنے والے پرندے کو پکڑنے کے لئے بھیس بدلنا پڑا….. عجیب واقعہ!

    امریکا میں ایک پارک میں موجود بدمزاج ٹرکی کو بالآخر پکڑ لیا گیا جس نے پارک میں آنے والے افراد پر حملے کر کر کے پارک کو بند کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے روز گارڈن میں یہ ٹرکی کافی عرصے سے موجود تھا، ابتدا میں وہ کسی قسم کی جارحیت نہیں دکھاتا تھا اور سیاحوں اور مقامی افراد میں ہردلعزیز تھا۔

    لیکن پھر اچانک وہ کٹ کھنا اور بدمزاج ہوگیا اور پارک میں آنے والے افراد پر حملے کرنے لگا جس سے انتظامیہ پریشان ہوگئی۔

    انتظامیہ نے اس ٹرکی کو یہاں سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا سوچا اور تب تک کے لیے پارک عارضی طور پر بند کردیا گیا، یہ پریشانی گزشتہ 5 ماہ سے جاری تھی۔

    اس دوران انتظامیہ نے کئی بار ٹرکی کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ کسی کے ہاتھ نہ آیا۔

    اب آخر کار ایک ماہر جنگلی حیات نے اسے پکڑ لیا، ربیکا نامی اس ایکسپرٹ نے جب یہ دیکھا کہ ٹرکی بزرگ افراد سے مشتعل ہو کر ان پر حملہ کردیتا ہے تو اس نے ایک معمر خاتون کا روپ دھارا۔

    ربیکا کا کہنا تھا کہ وہ ٹرکی کے قریب گئی اور اسے خود پر حملہ کرنے دیا، پھر موقع پا کر اس نے ٹرکی کو اس طرح گردن سے پکڑا کہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔

    ربیکا کی اس کامیاب کوشش کے بعد اب ٹرکی کو جنگل میں دیگر ٹرکیز کے ساتھ چھوڑ دیا گیا ہے۔ پارک کو دوبارہ سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے کھول دیا گیا۔

  • آرمینیا کا آذربائیجان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا  انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ترکی

    آرمینیا کا آذربائیجان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ترکی

    انقرہ : ترک حکام نے آرمینیا کی جانب سے آذری شہر گنجہ پر حملے کو آرمینیا کی بیچارگی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمینیاں نے لاقانونیت کا نیا اظہار کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ترک وزارت خارجہ نے آذربائیجان کے شہر گنجہ پر آرمینیائی فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیا، ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ شہر گنجہ پر آرمینیائی فوج کے حملے انسانی جرم کا ارتکاب ہے۔

    ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ آرمینیا متنازعہ علاقے ہٹ کر آذربائیجان کی شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے جو جنیوا سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔

    ترک حکام نے آذربایئجان کے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں اور شہری آبادی کو نقصان سے بچانے کےلیے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل آذربائیجان کے صدر نے آرمینیا سے جھڑپوں کے دوران متنازعہ نگورنوکاراباخ ریجن کے شہر جبرائیل کا کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔

    صدر آذربائیجان کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آذری افواج نے جبرائیل شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، مزید علاقے قبضے میں لینے کے بعد آذربائیجان کے صدر نے ملٹری کمانڈر کو مبارک باد دی۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 8 روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک 230 اموات ہو چکی ہیں۔

  • کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ سیاحت والا شہر؟

    کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ سیاحت والا شہر؟

    انطالیہ: کرونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا کی معیشت پر نہایت گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے، سیاحت کا شعبہ بھی وسیع سطح پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا، تاہم اس وبا کے دوران ایک شہر ایسا تھا جو بحیرہ روم میں سب سے زیادہ سیاحت والا شہر بن گیا ہے۔

    یہ مقام ہے ترکی کا تفریحی شہر انطالیہ، جہاں بین الاقوامی چارٹرڈ پروازیں سب سے زیادہ رہیں، انطالیہ کو بحیرہ روم میں اس وجہ سے اپنے حریف سیاحتی مقامات کریٹ، روڈس اور ڈوبروینک پر برتری حاصل رہی۔ یہ تینوں شہر دنیا کے مقبول خوب صورت سیاحتی مقامات میں سے ایک ہیں۔

    سولیموس پہاڑ کے جنوب مغربی جانب 1 ہزار میٹر بلندی پر قائم قدیم تاریخی سیڈین شہر

    انطالیہ کے سٹی کونسل ٹورزم ورکنگ گروپ کے صدر رجب یاوز کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کو وِڈ 19 کی وبا کے دوران انطالیہ نے بحیرہ روم کے ممالک میں سے سب سے زیادہ سیاحت کرنے والے شہر کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔

    سٹی کونسل ٹورزم کونسل کے مطابق ستمبر میں انطالیہ کے لیے بیرون ملک سے 4،647 بین الاقوامی چارٹر پروازیں آئیں جن میں تمام فلائٹس 91 فی صد تک بھری ہوئی تھیں۔ جب کہ ستمبر میں مایورکا کے لیے 2 ہزار 868 پروازیں، کریٹ کے لیے 2 ہزار 4، جزیرہ روڈوس کے لیے 1026 اور ڈوبروینک کے لیے 327 پروازوں نے اڑان بھری۔

    ماہ ستمبر میں سب سے زیادہ سیاح روس سے انطالیہ آئے، جب کہ ایک لاکھ 54 ہزار 659 سیاحوں کے ساتھ یوکرائن دوسرے نمبر پر رہا، برطانیہ سے 87 ہزار 914 ، جرمنی سے 79 ہزار 278 اور پولینڈ سے 27 ہزار 454 سیاح انطالیہ آئے۔