Tag: turkey

  • جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ہر کوئی جانتا ہے، ترک صدر کےساتھی کا بیان

    جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ہر کوئی جانتا ہے، ترک صدر کےساتھی کا بیان

    انقرہ: سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں سے متعلق ترک عہدے دار کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے، ترک صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ہر کوئی جانتا ہے۔

    ترک میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر فاحریتین آلتون نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ہر کوئی جانتا ہے۔

    انھوں نے کہا واشنگٹن پوسٹ کے رائٹر جمال خاشقجی کو 2 سال قبل سعودی عرب کے استنبول قونصل خانے میں گھات لگا کر قتل کیا گیا تھا، قاتل دستے میں فرانزک ماہر اور اسسٹنٹ شامل تھے، قاتل ٹیم کے ہاتھوں میں آرا مشین بھی تھی۔

    فاحریتین آلتون نے یہ بھی کہا کہ جمال خاشقجی کے قاتلوں کو عدلیہ جانے سے روکنے کے لیے اغوا کر لیا گیا تھا، اصل قاتلوں کو بچانے کے لیے عدلیہ کو غلط کیس پیش کیا گیا اور اصلی قاتلوں کو بچا لیا گیا۔

    انھوں نے کہا خاشقجی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ترکی کی پولیس، استغاثہ اور مواصلات کے ماہر دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ تمام قاتلوں کو عدلیہ کے روبرو پیش کیا جا سکے، ہم عدلیہ اور انصاف کی فراہمی کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہم سب جمال خاشقجی کے قاتلوں کے بارے میں آگاہی رکھتے ہیں اور ان سے احتساب کرنے اور انھیں ترکی کے حوالے کرنے کے مطالبے سمیت سعودی قاتلوں کو بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں عوام کی کھلی عدالت میں پیش ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • پاکستانی ڈیزائنر کی ارطغرل ڈرامے کی مشہور اداکارہ سے ملاقات

    پاکستانی ڈیزائنر کی ارطغرل ڈرامے کی مشہور اداکارہ سے ملاقات

    پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی نے مشہور ترکی ڈرامے درلیس ارطغرل میں سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی دیدم بیلچن کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔

    ماریہ بی اپنے ملبوسات کی شوٹنگ کے لیے ترکی میں موجود ہیں اور وہ کئی دن سے سوشل میڈیا پر بتا رہی تھیں کہ ان کے نئے شوٹ کے لیے ارطغرل ڈرامے کی ایک کردار کو چنا گیا ہے۔

    بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ ارطغرل ڈرامے میں سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی دیدم بیلچن ان کے ملبوسات کی نئی ماڈل ہیں۔

    ماریہ نے دیدم کے ساتھ کافی ساری تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    #MariaB #TheCentrumMedia #MariaBLinen #DidemBalcin #sophisto #Turkey @didembalcin @sophistoglobalmedya

    A post shared by MARIA.B. (@mariabofficial) on

     

    View this post on Instagram

     

    Another surprise coming soon from turkey. Stay tuned. #MariaBxTurkey #MariaB #didembalcin #Sophisto #thecentrummedia #Mariablinen

    A post shared by MARIA.B. (@mariabofficial) on

     

    View this post on Instagram

     

    #MariaB #MariaBlinen #DidemBalcin #Sophisto #thecentrummedia

    A post shared by MARIA.B. (@mariabofficial) on

    ترک اداکارہ دیدم بیلچن نے ارطغرل ڈرامے کے پہلے، دوسرے اور پانچویں سیزن میں سلجان خاتون کا کردار نبھایا ہے۔

    خیال رہے کہ درلیس ارطغرل ڈرامہ پاکستان میں نشر ہونے کے بعد اس کے اداکاروں کو پاکستان میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل (اینگن التان) اور حلیمہ سلطان (اسریٰ بلجک) پاکستان آنے کی خوہش کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔

  • ترکی : اسپتال سے نومولود بچہ غائب ہونے پر والدین کی دردناک کہانی

    ترکی : اسپتال سے نومولود بچہ غائب ہونے پر والدین کی دردناک کہانی

    استنبول : روزگار کے سلسلے میں ترکی آنے والے لبنانی میاں بیوی پر قیامت ٹوٹ پڑی، بچے کی پیدائش کے کچھ دیر بعد ہی نرس نے نومولود کو لے کر غائب کردیا، والدین دو ماہ سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق23سالہ جانا القوزی اور27 سالہ محمد سلیم نے ابھی اپنے نوزائیدہ بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہی تھا کہ ہسپتال کے عملے نے اسے اپنی والدہ کے ہاتھوں سے لے لیا اور پھر وہ بچہ لاپتہ ہوگیا۔

    چار مہینے قبل دونوں میاں بیوی بہتر زندگی کی تلاش میں لبنان سے ترکی آئے تھے لیکن اب وہ اپنے لاپتہ بچے کو بے تابی سے ڈھونڈ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ انہیں ان کے بچے سے متعلق اطمینان بخش جواب دینے میں ناکام رہی ہے، جانا القوزی کی والدہ نادا القوزی، جو کہ امریکن یونیورسٹی آف بیروت میں کام کرتی ہیں کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی بہت برے اور ناقابل بیان حال میں ہے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جانا اپنے بچے کو بہتر زندگی کی طرف لے جانا چاہتی تھی، اسی وجہ سے اس لے لبنان چھوڑ دیا تھا جبکہ وہاں محمد کی ایک ہارڈوئیر کی دکان تھی اور جانا بیروت میں ایک نجی ہسپتال میں کام کرتی تھی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ استنبول میں ان دونوں کو کام مل گیا تھا اور (جانا کا) حمل نارمل تھا تاہم اس کے حمل کے چھٹے مہینے میں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ بچے کے دل کی دھڑکن کی رفتار کم ہے۔

    ایک مہینے بعد جانا کو پیٹ میں درد ہوا اور اس کے ڈاکٹر نے اسے کہا کہ بچے کی فوری ڈیلیوری ضروری ہے، اس کے بعد جانا اور محمد کا سخت وقت شروع ہوا۔

    جانا کا کہنا ہے کہ وہ یہ ڈراؤنا خواب نہیں بھول سکتی جس میں وہ جولائی سے رہ رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرے آنسو خشک ہوگئے ہیں اور میں دوائیں لے رہی ہوں۔

    ان دونوں کے ترکی میں رہنے کے اجازت نامے کی معیاد ختم ہوگئی ہے لیکن جانا استنبول کے اوکمیدانی ہسپتال میں پیدا ہونے والے اپنے بچے کے بارے میں معلوم کیے بغیر نہیں جانا چاہتیں۔

    چونکہ جانا ترکی کی رہائشی نہیں ہیں، انہیں ہسپتال کو جولائی میں چار ہزار لیرا یا 528 ڈالر ادا کرنے پڑے تھے، ہسپتال میں جانا کو اکیلے ڈلیوری روم میں چھوڑ دیا گیا۔ ان کے شوہر کو بھی ان کے ساتھ رکنے کی اجازت نہیں نہیں دی گئی کیونکہ وہیں اور خواتین بھی اس عمل سے گزر رہی تھیں۔

    جانا کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی بیٹی کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی تو انہیں خیرت ہوئی کہ بچہ ‘اتنا چھوٹا اور نیلی سی رنگت’ کا تھا۔

    جیسے ہی ڈاکٹر نے جانا کی چیخنے کی آواز سنی، ایک ڈاکٹر آیا اور وہ بچے کو وہاں سے لے گیا، جانا کو فون سے بچے کی تصویر لینے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

    کچھ دیر بعد ہسپتال کے عملے نے انہیں بتایا کہ آپ کا بچہ مر چکا ہے، جانا نے باہر منتظر محمد کو اندر بلایا اور بتایا کہ انہوں نے بچے کے رونے کی آواز سنی تھی۔

    تب سے ہم دونوں کی زندگی جہنم بن گئی ہے انہیں اب تک اپنے بچے کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ دوسرے کمرے میں بچے کو جنم دینے والی ایک خاتون نے جانا کو بتایا کہ ان کا بچہ زندہ تھا، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کچھ اور کہنا تھا۔

    جب جانا اور محمد نے بچے کی لاش مانگی تو انہیں مختلف جوابات سننے کو ملے، بچے کے کوئی نشانات ہسپتال کے ریکارڈ میں نہیں اور اس میں صرف جانا کا نام لکھا ہوا تھا۔

    ایک ڈاکٹر نے طبی رپورٹ میں لکھا کہ بچہ زندہ پیدا ہوا تھا لیکن انتہائی نگہداشت میں رکھے جانے کے بعد اس کا انتقال ہو گیا۔

    ایک اور ڈاکٹر کا دعویٰ تھا کہ بچہ پیدائش کے وقت انتقال کر گیا اور ایک نرس نے اس کی لاش اٹھائی، بعد ازاں دونوں میاں بیوی نے ایک وکیل سے رجوع کیا اور جانا کی والدہ نے بیروت میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم سے تحقیقات اور ان کی بیٹی کے ذہنی علاج کے لیے رابطہ کیا۔

    جوڑے کے وکیل کے مطابق ترکش حکام نے بھی تحقیقات کا آغاز کیا لیکن وہ بہت سست روی کا شکار ہے۔ وکیل نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ترکش میڈیا پر یہ بات اٹھائیں۔

    جانا کی والدہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں لبنان کے سفارت خانے نے جانا، محمد اور ترکی کے حکام سے رابطہ کیا، انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں تین نرسوں کو شامل کیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا کہ ہسپتال کے سرد خانے کا مینیجر اپنا فون بند کرکے غائب ہے۔

    اس واقعے کو دو مہینے ہو گئے اور مقامی حکام ان دونوں پر ترکی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، تاہم جانا اور محمد کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر ہی سہی وہ ترکی میں رہیں گے جب تک انہیں سچ کا پتا چل نہیں جاتا۔

    جانا کی والدہ کے مطابق محمد کی نوکری چلی گئی ہے جبکہ جانا بچوں کی دیکھ بھال کا کام کر رہی ہیں، اس امید کے ساتھ کہ انہیں ترکی میں رہنے کا اجازت نامہ مل جائے گا۔

  • ترکی کے تیارکردہ جدید ڈرون طیارے کی کامیاب ٹیسٹ پرواز

    ترکی کے تیارکردہ جدید ڈرون طیارے کی کامیاب ٹیسٹ پرواز

    استنبول : ترکی نے مقامی طور پر تیار ہونے والے جدید ڈرون طیارے کی کامیاب ٹیسٹ پرواز کی ہے، اس طیارے نے لگ بھگ 62منٹ تک فضا میں پرواز کی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی انجینئروں کی بدولت تیار ہونے والے جدید ڈرون طیارے کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے، یہ ڈرون طیارہ مقامی طور تیار کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک کمپنی بیکر مکینا میں بنایا جانے والے ڈرون طیارے نے فضا میں 62 منٹ تک کی کامیاب ٹیسٹ پرواز کی، یہ آزمائشی پرواز استنبول کے شمال مغربی علاقے میں کی گئی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ مارچ میں یوکرائن نے ترکی سے خریدے گئے 6عدد بائراکتار ٹی بی ٹو ڈرون طیاروں کی تجرباتی پروازیں کامیابی سے مکمل کی تھیں۔

    یوکرائن وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا تھا کہ بائراکتار ٹی بی ٹو ڈرون طیاروں کی تجرباتی پروازوں کے بعد انہیں استعمال کے لئے یوکرائن مسلح افواج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    بیان میں بائراکتار ٹی بی ٹو کی تجرباتی پروازوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ” ہم نے بائراکتار تیزی سے ٹیک آف کیا اور جنگی تربیت کا آغاز کر دیا، یہ ڈرون طیارے یوکرائن ائیر فورس کو مضبوط بنائیں گے۔

  • ترکی اور یونان میں کشیدگی بڑھ گئی، فوجیں آمنے سامنے

    ترکی اور یونان میں کشیدگی بڑھ گئی، فوجیں آمنے سامنے

    انقرہ: ترکی اور یونان میں تیل اور گیس کے ذخائر کے قضیہ پر کشیدگی بڑھ گئی، دونوں ملکوں نے سمندری حدود میں فوجیں الرٹ کردیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کا بحری جہاز بحیرہ روم میں گیس اور تیل کی دریافت میں مصروف ہے، یونان نے ہنگامی طور پر یورپین یونین فارم منسٹرز کا اجلاس طلب کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق یونان نے ترکی کے ساتھ سمندری حدود میں فوج کو الرٹ کردیا ہے، ترکی کی جانب سے بھی سمندری حدود میں بحریہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

    ترجمان یونان حکومت کا کہنا ہے کہ سمندری حدود میں ترک بحریہ کی نقل و حرکت پر فوج کو الرٹ کیا ہے، یونانی فوج نے رخصت پر جانے والے فوجیوں کو بھی واپس بلالیا ہے۔

    دوسری جانب جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ ایتھنز کے ساتھ تصادم کی صورت میں یورپ ترکی کے خلاف ہوگا۔

    ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم کے اکلوتے وارث ہونے کے دعویدار کو مایوسی ہوگی، ترکی بحیرہ روم میں دشمنوں کے اتحاد کو شکست دے سکتا ہے۔

    ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ یونان مذاکرات کے بجائے جنگ کا راستہ اختیار کررہا ہے، جنگ کا راستہ اختیار کرنا یونان کی بڑی غلطی ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک نے یونان اور ترکی پر مذاکرات کی میز پر مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشترکہ فارمولا بنانے کے لیے آواز بلند کی ہے۔

  • ترکی کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا: اردوان کا صدر پاکستان کو فون

    ترکی کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا: اردوان کا صدر پاکستان کو فون

    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو فون کر کے کہا ہے کہ ترکی کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کر کے بقر عید کی مبارک باد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، صدر عارف علوی نے بھی ترک ہم منصب کو عید کی مبارک باد دی۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عید ایسے وقت منائی جا رہی ہے جب دنیا کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں، کرونا وبا نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

    صدر عارف علوی نے فون پر گفتگو کے دوران کرونا کے خلاف عالمی جنگ میں ترکی کے کردار کو سراہا، صدر مملکت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی حالت زار پر بھی روشنی ڈالی اور خوف کے ماحول میں زندگی گزارنے والے بھارتی مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کیا۔

    ترک صدر کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر سمیت اہم امور پر گفتگو

    صدر مملکت نے ہم منصب کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں جارحانہ بھارتی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے، کرونا بحران کے باوجود قابض حکومتوں کے فلسطین اور کشمیر میں مظالم جاری ہیں۔

    ترک صدر رجب اردوان نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور ترکی کے اہداف ایک ہیں، ترکی کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔

    دریں اثنا، ترک صدر نے عارف علوی کو کرونا کے خاتمے پر ترکی کے دورے کی دعوت دی۔

  • ترکی میں  سوشل میڈیا پر کنٹرول کے حوالے نیا قانون منظور

    ترکی میں سوشل میڈیا پر کنٹرول کے حوالے نیا قانون منظور

    انقرہ : ترکی کی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کی نگرانی سے متعلق نیا بل منظورکرلیا ، بل کی منظوری سے ترک حکومت کو سوشل میڈیا پر کنٹرول کا اختیار مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کی نگرانی کے حوالے سے متعلق بل پاس کردیا، جس کے تحت ترک حکومتی ادارے سوشل میڈیا کی نگرانی کریں گے ۔

    نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا کے بڑے اداروں جیسے فیس بک اور ٹوئٹر کے لیے ترکی میں اپنے دفاتر کھولنا لازم ہو گا، نئے قانون کی رو سے سوشل میڈیا کمپنیز اپنے نمائندے تعینات کرنے کے پابند ہوں گے جن کے پاس سوشل میڈیا مواد کے حوالے سے شکایات کا اندراج کرایا جا سکے گا۔

    قانون کے مطابق اگر سوشل میڈیا کے اداروں نے ایسا نہیں کیا تو   اس ادارے پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے جب کہ اشتہارت بند کرنے کے علاوہ اس کی بینڈ وڈتھ میں بھی کمی کر دی جائے گی۔

    بل میں کہا گیا کہ ہے کہ سوشل میڈیا اداروں کے نمائندے اس بات کے  پابند ہوں گے کہ وہ کسی بھی شکایت یا اعتراض پر 48 گھنٹوں میں کارروائی کریں یا  وجوہات بتائیں جبکہ اسی طرح اگر کسی سوشل میڈیا ادارے نے 24 گھنٹے کے اندر مطلوبہ مواد اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ نہ کیا تو اس سے ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری بھی مذکورہ ادارے پر عائد ہو گی۔

    خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیز کو مخصوصی مواد پر ترک عدالت کے احکامات ماننے ہوں گے جبکہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا کمپنیز پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔

  • ترکی کے طلباء نے کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید طریقہ تلاش کرلیا

    ترکی کے طلباء نے کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید طریقہ تلاش کرلیا

    استنبول : ترکی کے طلباء نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے انتہائی جدید طریقہ تلاش کرلیا صرف مخصوص آواز کی مدد سے متاثرہ شخص کی نشاندہی ہوسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی ایک یونیورسٹی نے اسٹیتھو اسکوپ کے ذریعے ایک مخصوص آواز سننے پر کورونا وائرس کا پتہ چلانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    بوغازیشی یونیورسٹی کے محققین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیتھو اسکوپ کو آرٹیفیشل انٹلی جنس کے ذریعے پھیپھڑوں کی بیماری اور کورونا وائرس کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ترکی میں رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز اور اموات کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ترک وزارت صحت کے مطابق ملک میں وائرس کے مزید ایک ہزار 944 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 33ہزار 721 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 82ہزار 984 افراد وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • فٹبال کھلاڑی نے 5سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، اہم انکشافات

    فٹبال کھلاڑی نے 5سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، اہم انکشافات

    استنبول : ترکی کے ایک فٹبال کھلاڑی نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، قاتل نے لوگوں کو بتایا تھا کہ بچہ کورونا وائرس میں مبتلا تھا، ملزم نے 11دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    کورونا وائرس کی جان لیوا وبا نے پوری طرح سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ان حالات میں بھی ترکی سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے ایک فٹبال کھلاڑی کیوہر ٹوکٹاس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا ہے، فٹ بالر نے کہا کہ اس نے اپنے بچے کو23اپریل کو ہی مار دیا تھا جو دن ترکی میں بچوں کیلئے منایا جاتا ہے۔

    کورونا وائرس قہر کے درمیان ترکی سے دل دہلادینے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ ترکی کے افسران نے ایک سابق سینئر فٹ بالر
    کیوہر ٹوکٹاس کو گرفتار کیا گیا ہے ، جس نے کورونا وائرس کا علاج کرا رہے اپنے پانچ سال کے بیٹے کو قتل کرنے کی بات کا اعتراف کرلیا ہے۔

    کیوہر نے کہا کہ بیٹے کا گلا گھونٹنے کے بعد اس نے مدد کیلئے قریبی لوگوں کو بلایا اور کہا کہ بچہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے جس پر بچے کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں اس کی دو گھنٹے کے اندر ہی موت واقع ہوگئی۔

    ملزم کیوہر ٹوکٹاس نے اس واقعہ کے گیارہ دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے چار مئی کو اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔

    فٹ بالر نے کہا کہ اس نے بچہ کو اس لئے ماردیا کیونکہ وہ اس سے پیار نہیں کرتا تھا، وہ پولیس کے پاس گیا، کیونکہ یہ گھناؤنی حرکت کرنے کے بعد اس کو گھٹن محسوس ہورہی تھی، اور اس کا ضمیر اسے ملامت کررہا تھا۔

    یاد رہے کہ کیوہرٹوکٹاس فی الحال ایمچیور لیگ کی ٹیم بورسا ییلدیریمسپور کی جانب سے کھیلتے ہیں، اس سے پہلے سال 2008-2009کے درمیان وہ ہاسیٹیپپو کی جانب سے کھیلے تھے جو ترکی کی سب سے بڑی لیگ کا بڑا کلب ہے۔

  • ٹڈی دل کا خاتمہ، ترکی پاکستان کی مدد کو میدان میں آگیا

    ٹڈی دل کا خاتمہ، ترکی پاکستان کی مدد کو میدان میں آگیا

    اسلام آباد : ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ترکی پاکستان کی مدد کو میدان میں آگیا اور تعاون کی پیشکش کردی، ٹڈی دل کےخاتمےکےلیےفضائی اسپرےکرنےوالاطیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کردیں۔

    ٹڈی دل کےخاتمےکےلیےفضائی اسپرےکرنےوالاطیارہ پاکستان پہنچ گیا،  اسپریئر طیارہ ترکی سے سی ون30 کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے،  طیارہ 6ماہ کے لیےکرائےپر حاصل کیا گیا ہے۔طیارےکا استعمال ملک سے ٹڈی دل کو تلف کرنے میں مؤثر ثابت ہو گا، ، یہ جہاز ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تمام ملک خصوصاََ سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں اسپرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برادر ملک ترکی کی بے لوث تعاون کی یہ پیشکش ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششوں میں معاون ثابت ہو گی، پاک فضائیہ کا ائیر ٹرانسپورٹ بیڑاقدرتی آفات کے دوران ملک میں امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے ہی صف اول میں شامل رہا ہے۔

    خیال رہے کہ 17 اپریل کو وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا تھا۔ اس موقع پر عمران خان نے کروناوائرس کے بعد ٹڈی دل کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ ٹڈی دل پر قابو پانے اور خاتمے کیلئے مکمل تیاری کی جائے، اس حوالے سے ہر قسم کی رکاؤٹ اور مشکلات کو فوری دور کیا جائے۔

    انہوں نے حکم دیا کہ ٹڈی دل کےخاتمے کے حوالے سے ملک میں پہلے ہی ایمرجنسی ہے اور اب مزید اقدامات کیے جائیں تاکہ فصلوں کے دشمن کے حملوں کو روکا جاسکے۔