Tag: turkey

  • کورونا کے خلاف جنگ، ترکی نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا

    کورونا کے خلاف جنگ، ترکی نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا

    اسلام آباد : ترکی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان پاکستان بھجوادیا ، سامان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس، ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں ترکی بھی پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا، ترکی کی جانب سے امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا، خصوصی پرواز کے ذریعے 12ٹن حفاظتی سامان اسلام آباد پہنچا۔

    سامان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس، ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔

    ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ترکی نے پاکستان کےڈاکٹرز کے لئے حفاظتی اشیا کا عطیہ دیا ، ترکش ایئرلائن کاجہازآج صبح سامان لیکراسلام آباد پہنچا، ڈپٹی ہیڈمشن ترکش قونصلیٹ نےسامان ڈپٹی چیئرمین این ڈی ایم اے کے سپرد کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی کی جانب سے سامان میں 20ہزار این95 ماسک، 18ہزار 500حفاظتی گاؤن شامل ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل چین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی سامان پاکستان بھجوایا گیا تھا، جس میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان شامل تھا۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 209 ہو چکی ہے۔

  • ترکی کا کرونا لاک ڈاؤن دنیا کیلئے مثال بن گیا

    ترکی کا کرونا لاک ڈاؤن دنیا کیلئے مثال بن گیا

    استنبول : ترکی میں ہونے والے کرونا لاک ڈاؤن کو مثالی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ سب کچھ بند ہونے کے باوجود کچھ بھی بند نہیں ہوااور لوگ بھی حکومتی ہدایت پر پابندی سے عمل کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے دنیا کے تمام ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ کہیں پر لاک ڈاون کو لے کر کافی سختی برتی جارہی ہے تو کہیں تھوڑی نرمی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے لیکن ترکی نے لاک ڈاؤن کے سب سے الگ قوانین بنائے ہیں۔

    ترکی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے علیحدہ اور منفرد پالیسی اختیار کرتے ہوئے ہفتے کے آخری روز لاک ڈاؤن لگایا جبکہ ہفتہ بھر اسٹے ہوم کے تحت صرف بچوں اور بزرگوں کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا رکھی ہے، ایسے میں لاک ڈاون اور خاص عمر کے لوگوں پر مخصوص پابندیوں کے ذریعہ ترکی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں نیا تجربہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکی کے لاک ڈاؤن ماڈل اور خاص عمر کے لوگوں پر پابندی بالکل صحیح اقدام ہے۔ اس اقدام سے ایسے لوگ جن کے وائرس کی زد میں آنے کا زیادہ خطرہ ہے وہ لوگ گھروں میں رہیں اور باقی لوگ ضروری تحفظ کے ساتھ اپنے اہم کام کیلئے گھر سے باہر نکل سکتے ہیں۔

    ترک حکومت لوگوں سے گھروں میں رہنے اور سماجی دوری پر عمل کرنے کی اپیل کررہی ہے وہیں گھروں میں رہنے کی پالیسی کے تحت صرف 20 سال سے کم اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر ہی باہر نکلنے پر پابندی ہے.

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ترکی میں گزشتہ ویک اینڈ لاک ڈاون رہا۔ 31 صوبوں میں 48 گھنٹے کا کرفیو لگایا گیا۔

    ترکی حکومت نے دو گھنٹے کی پیشگی اطلاع پر کرفیو کا اعلان کردیا تھا جس کی وجہ سے ترکی میں افراتفری مچ گئی، ضروری سامان خریدنے کیلئے دکانوں پر لوگوں کا جم غفیر آگیا، کچھ مقامات پر لوگوں نے سماجی دوری کا بھی خیال رکھا۔

  • تین سالہ شامی بچے کے باپ نے مرحوم بیٹے کی یاد میں اس کا نام زندہ کردیا

    تین سالہ شامی بچے کے باپ نے مرحوم بیٹے کی یاد میں اس کا نام زندہ کردیا

    استنبول : تارکین وطن کے بحران کے دوران یونانی ساحل سمندر پر ہلاک ہونے والے تین سالہ شامی بچے ایلن کردی کے والد نے اپنے بیٹے کی وفات کے بعد نومولود بیٹے کا نام ایلن رکھ دیا۔

    تارکین وطن کے بحران کے دوران یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران تین سالہ ایلن کرد کی درد ناک موت پر پوری دنیا نے غم و غصہ کا اظہار کیا تھا، متوفی ایلن کے والد 45 سالہ عبداللہ کرد کی اہلیہ نے شام کے شہر کوبانی میں ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔

    شامی بچے ایلن کردی کی یاد میں ساحل سمندر پر بنایا جانے والا مجسمہ

    عبداللہ کرد نے اپنے نومولود بیٹے کا نام بھی ایلن رکھا ہے، ننھے ایلن کے والدین کا کہنا ہے کہ اب تارکین وطن کے جہاز میں سوار ہوجائیں گے۔

    عبداللہ کرد نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھا جب دو ستمبر2015 کو یونان کے کوس کے ساحل سے ان کی بھاری بھرکم کشتی ڈوب گئی تھی۔

    یونان کے ساحل پر پڑی ایلن کی لاش کی ایک تصویر نے پوری دنیا میں کہرام مچا دیا تھا، جس کے بعد یہ تصویر حکومت کی طرف سے کارروائی اور تارکین وطن کی مدد کرنے والے خیراتی اداروں کو عطیات دینے میں اضافے کا سبب بنی۔

    عبداللہ کرد اس سانحے کے بعد شام، ترکی سرحد پر واقع شہر کوبانی چلا گیا تھا جہاں اس نے دو سال قبل فائز نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔

    سوشل میڈیا پر45سالہ عبداللہ کردی اپنے نوزائیدہ بیٹے کو گود میں لیے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس کے پیچھے سمندر میں ڈوب کر مرنے والے اس کے تین سالہ بیٹے ایلن کی تصویر بھی نمایاں ہے۔

  • کروناوائرس: ترک صدر نے بڑے پیکج کا اعلان کردیا

    کروناوائرس: ترک صدر نے بڑے پیکج کا اعلان کردیا

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کروناوائرس کے پیش نظر ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بڑے مالیاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کروناوائرس کے ممکنہ خطرات سمیت ترک معیشت پر تبادلہ خیال ہوا۔

    اجلاس کے دوران رجب طیب اردوان نے 15بلین ڈالر معاشی پیکج کا اعلان کیا۔

    دنیا بھر کی طرح ترکی بھی کروناوائرس سے شدید متاثر ہے۔ تجارتی مراکز، نجی اور سرکاری دفاتر بند کونے کے باعث معیشت کو گہرا دچھکا لگا۔ تاہم ترک صدر نے خصوصی پیکج کے اعلان کے ذریعے اکانومی کو سہرایا دیا ہے۔

    خصوصی مالیاتی پیکج میں مختلف شعبوں کو خصوصی ریلیف فراہم کی جائے گی جس میں قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی رعایت سمیت کئی ٹیکسز میں کٹوتی بھی شامل ہے۔

    کروناوائرس: قطری امیر کا بڑا اعلان

    قبل ازیں کروناوائرس کے پیش نظر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کے لیے 75 بلین قطری ریال کا خصوصی مالیاتی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • نئی ویزا پالیسی ، ترکی نے بڑا اعلان کردیا

    نئی ویزا پالیسی ، ترکی نے بڑا اعلان کردیا

    انقرہ : ترکی نے 11 ممالک کیلئے سیاحتی ویزے کی شرط ختم کر دی ہے، جس کے بعد ان ممالک کے شہری بلا سیاحتی ویزہ ترکی آ سکیں گے اور انھیں 90 روز قیام کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی جانب سے نئی ویزا پالیسی جاری کردی گئی ، اس سلسلے میں ایک صدارتی حکم نامہ سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت 11 ممالک کیلئے سیاحتی ویزے کی پابندی ختم کر دی۔

    ان ممالک میں آسٹریا، بیلجیئم، برطانیہ، کروشیا، ہالینڈ، آئرلینڈ، اسپین، مالٹا، ناروے، پولینڈ اور پرتگال شامل ہیں ، ان ممالک کے شہری بلا سیاحتی ویزہ ترکی آ سکیں گے اور انھیں 90 روز قیام کی اجازت ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ترکی نے برطانوی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا تھا کہ  2 مارچ2020 سے برطانوی شہریوں کو سیاحتی ویزے حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    مزید پڑھیں : ترکی کا ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

    موجودہ قوانین کے مطابق برطانوی شہریوں کو آن لائن ترکی کا آن لائن ویزا حاصل کرنا پڑتا تھا جس کی فیس 27 پاؤنڈز تھی ، تاہم نئے قوانین نے تحت برطانوی شہری بغیر ویزے کے کسی بھی وقت ترکی جا سکیں گے۔

    ترک فارن آفس کا کہنا تھا  کہ ویزہ فری انٹری کا مقصد سیاحت ، تجارتی ، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے، سال 2019 میں بیس لاکھ برطانوی شہری سیاحت کے ویزے پر ترکی گئے۔

  • ترکی کا ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

    ترکی کا ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

    انقرہ : ترکی نے برطانوی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، نئے قوانین نے تحت برطانوی شہری 2 مارچ2020 سے بغیر ویزے کے کسی بھی وقت ترکی جا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی نے برطانوی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا 2 مارچ2020 سے برطانوی شہریوں کو سیاحتی ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    موجودہ قوانین کے مطابق برطانوی شہریوں کو آن لائن ترکی کا آن لائن ویزا حاصل کرنا پڑتا تھا جس کی فیس 27 پاؤنڈز تھی ، تاہم نئے قوانین نے تحت برطانوی شہری بغیر ویزے کے کسی بھی وقت ترکی جا سکیں گے۔

    ترک فارن آفس کا کہنا ہے کہ ویزہ فری انٹری کا مقصد سیاحت ، تجارتی ، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے، سال 2019 میں بیس لاکھ برطانوی شہری سیاحت کے ویزے پر ترکی گئے۔

    خیال رہے بریگزٹ کے بعد برطانیہ نےبھی نئی امیگریشن پالیسی جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، برطانیہ نے نئی پالیسی کے تحت یورپ سے سسستی لیبر پر انحصار کو کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    نئی امیگریشن پالیسی کے تحت اب ویزوں کے لیے دنیا بھر سے ہنرمند افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

  • ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے دس پاکستانیوں کی وطن واپسی، ایف آئی اے کے حوالے

    ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے دس پاکستانیوں کی وطن واپسی، ایف آئی اے کے حوالے

    اسلام آباد : ترکی سے غیر قانونی طور پرمقیم پاکستانیوں کی بےدخلی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ترک حکام نے مزید 10 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا جو ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 10 پاکستانیوں کو بے دخل کرکے وطن واپس بھیج دیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد گرفتار کرکے پاسپورٹ سیل منتقل کردیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ترک حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ ترکی میں غیر قانونی طورپر مقیم 50 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    اس سلسلے میں پاکستانی سیکریٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کو خط بھی لکھا تھا۔ اس سلسلے میں ترک حکام کی جانب سے تابڑ توڑ کاروائیاں بھی جاری ہیں اور آئے روز ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی بےدخلی کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

  • ترک صدر قومی کھلاڑیوں کے گُن گانے لگے

    ترک صدر قومی کھلاڑیوں کے گُن گانے لگے

    انقرہ: آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹس نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے خصوصی ملاقات کی، ملکی صدر نے کھلاڑی کی صلاحیتوں کو داد دی۔

    تفصیلات کے مطابق ’’صدر اردوان صدارتی کمپلیکس‘‘ میں قومی جمناسٹس احمد اور ابراہیم کولک سے ترک صدر نے خصوصی ملاقات کی اس دوران انہوں نے ملک کا نام روشن کرنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

    آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ میں چوبیس سالہ ابراہیم کولک طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ترک ایتھلیٹ ہیں۔ اسی مقابلے میں احمد نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس عظیم کامیابی پر اردوان نے خصوصی طور پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی تھی۔

    اٹلی میں کھیلے جانے والے عالمی مقابلے میں ابراہیم نے 14 ہزار 933 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

    اس بہترین کامیابی کے بعد ابراہیم کولک نے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کے عالمی میلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

  • ترکی نے پناہ گزین بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں

    ترکی نے پناہ گزین بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں

    انقرہ: ترکی نے انسانی ہمدری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے شامی پناہ گزین بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں ملکی فوج اور باغیوں کے درمیان جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ترکی کے خیراتی ادارے انسانی ہمدری کے تحت بچوں میں کھلونے تقسیم کررہے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی خطے سے منسلک ترکی بارڈر پر عارضی طور پر مہاجرین کے کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں زورانہ کی بیناد پر بچوں میں کھلونے تقسیم کیے جارہے ہیں جس کا مقصد بچوں میں امن اور جنگی خیالات کا انخلا یقینی بنایا ہے۔

    خیال رہے کہ شام میں جاری جنگ کے باعث پناہ گزینوں کا مسئلہ بھی سنگین ہوتا جارہا ہے جس کے پیش نظر خیراتی ادارے نے شامی شہر ادلب کے محفوظ علاقے میں گھروں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جہاں تقریباً 1 ہزار متاثرہ خاندان رہ سکیں گے۔

    ادارے کا کہنا تھا کہ جنگی صورت حال کے پیش نظر تقریباً 3 لاکھ شامی شہری ترکی منتقل ہوچکے ہیں۔ مستقل بنیادوں پر گھروں کی تعمیر کا مقصد مہاجرین کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔

    خیراتی ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ مہاجرین کی مدد کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، سردیوں سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں سمیت ادویات اور ضروری اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگ کے باعث شام میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔

  • ترک صدر رجب طیب اردگان کا بڑا اعزاز

    ترک صدر رجب طیب اردگان کا بڑا اعزاز

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، انہیں سال کا بہترین اسلامی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امت مسلمہ کا درد رکھنے اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کرنے والے مردمجاہد رجب طیب اردگان کو2019 کا بہترین اسلامی شخصیت قرار دے دیا گیا۔

    افریقی ملک نائیجیریا کے سب سے بڑے اور مستند جریدے ’’مسلم نیوز نائیجیریا‘‘ نے ترک صدر کو یہ اعزاز دیا۔ مسلمانوں اور اسلام کے لیے ناقابل تردید خدمات کے پیش نظر رجب طیب اردگان اس سے قبل بھی متعدد اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔

    سال 2019 کے بہترین اسلامی شخصیت میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کا دوسرا نمبر ہے۔

    خطے میں قیام امن کے لیے ناقابل فراموش خدمات کے سبب ترک صدر کو 2010 میں اقوام متحدہ کی جانب سے ‘‘یو این ہیبیٹیٹ‘‘ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ اردگان مسلم دنیا میں بااثر شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ترک صدر اپنے کردار کے باعث کروڑوں مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے ناصرف شام، فلسطین، برما اور عراق پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی بلکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھی آواز بنے۔