Tag: turkey

  • ترکی:داعش کےخلاف احتجاج،جھڑپوں میں14 افراد ہلاک

    ترکی:داعش کےخلاف احتجاج،جھڑپوں میں14 افراد ہلاک

    استنبول:ترکی میں کرد شہری داعش کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے،پولیس سے جھڑپوں میں چودہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    ترکی کے مختلف شہروں میں داعش کے خلاف کرد شہریوں نے زبردست احتجاج کیا ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے گولیاں اورآنسو گیس کے شیل فائر کئے، جس کی زد میں آکرچودہ شہری مارے گئے۔

    کرد شہری شام میں ترکی کی سرحد کے قریب واقع کرد قصبے کو بانی پر قبضے کے بعد حکومت کا شدت پسند تنظیم کے خلاف کاروائی نہ کرنے پراحتجاج کر رہے تھے۔

  • داعش کیخلاف کارروائی، ترکی کا بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ

    داعش کیخلاف کارروائی، ترکی کا بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ

    قبرص: ترکی نے بھی غیرملکی جنگجووں اور دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔

    قبرص میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیراعظم احمد داود اولو کا کہنا تھا کہ شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے عراق اور شام کی طرح ترکی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، ملک اور قوم کے مفاد میں رہتے ہوئے ترکی نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے امریکی صدر باراک اوباما کے اعلان کے بعد عراق اور شام میں موجود شدت پسند گروپ داعش کے اہم ٹھکانوں پر حملے شروع کردئیے گئے ہیں۔

    شدت پسندوں گروپ کے خلاف حملوں میں دنیا کے تیس ممالک امریکا کے ساتھ ہیں۔

  • وزیر اعظم نے دورہ ترکی منسوخ کر دیا

    وزیر اعظم نے دورہ ترکی منسوخ کر دیا

    کراچی:ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نوازشریف نے اپنا دورہ ترکی منسوخ کر دیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے تُرکی کا دورہ منسوخ کردیاہے،اب ان کی جگہ صدر ممنون حسین تُرکی جائیں گے،وزیراعظم نواز شریف کو ترکی کے نو منتخب صدررجب طیب اردگان کی انقرہ میں تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا تھی،ترک حکومت نےوزیراعظم کو اس تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی دعوت دی تھی،صدرممنون حسین ترک صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد جمعے کو وطن واپس آجائیں گے۔

  • ترکی: بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    ترکی: بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

     : استنبول : ترکی میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے ۔ رجب طیب اردگان اور اکمل الدین احسان اوگلو مد مقابل ہیں ۔ ترکی میں بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔پولنگ کا آغٓاز مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے ہوا جو رات نو بجے تک جاری رہےگا۔

    ترکی میں پہلی بار صدر پارلیمنٹ کے بجائے عوام کے ووٹوں کے ذریعے براہ راست منتخب کیا جارہا ہے ۔ ترکی کی وزارت عظمیٰ پر حکمرانی کرنے والے رجب طیب ارد گان اب صدارتی میدان میں بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں، ان کے مدمقابل اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار اکمل الدین احسان اوگلو اور کرد نواز صلاحتیں دیمرتاس ہیں۔

    ترک الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی امیدوار کو جیتنے کیلئے اکیاون فیصد ووٹ حاصل کرنے ضروری ہے ۔ کسی امیدوار کو مطلوبہ ووٹ نہ ملنے کی صورت میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ چوبیس اگست کو ہوگا۔

  • ترکی : نئے صدر کےانتخاب کے لئے کل ووٹنگ ہوگی

    ترکی : نئے صدر کےانتخاب کے لئے کل ووٹنگ ہوگی

    ترکی :  نئے صدرکےانتخاب کے لئے کل ووٹنگ ہوگی, صدارتی انتخاب کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، الیکشن میں موجودہ وزیراعظم طیب اردگان اور اوآئی سی کے سابق سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

    ترکی میں کل صدارتی الیکشن کا میلہ سج رہا ہے، ترکی کی تاریخ میں پہلی بار ترک عوام صدر کو منتخب کرنے کے لئے براہ راست رائے شماری میں حصہ لیں گے، تین بار وزیراعظم رہنے والے رجب طیب اردگان صدارتی کرسی تک پہنچنے کے لئے برسر اقتدار پارٹی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ کے امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔

    ان کے مخالف امیدوار اکمل الدین احسان اوغلو ہیں جو کہ دس سال تک او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، جنھیں دس سے زائد پارٹیوں نے اپنا امیدوار نامزد کر رکھا ہے جبکہ تیسرے رہنما کرد لیڈر صلاح الدین دیمرتاش ہیں ۔

    الیکشن قوانین کے مطابق پہلے مرحلے میں پچاس فیصد سے زائد کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا تو چوبیس اگست کو دوبارہ انتخابات کروائے جائیں گے۔