Tag: Turkish Airline

  • پاکستان سے ترکی جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر

    پاکستان سے ترکی جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : پاکستان سے ترکی جانیوالے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا،ترکش ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا نیگٹو رپورٹ کے بغیر مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکش ائیر لائن نے اپنی پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں پاکستان سے ترکی جانیوالے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ۔

    ترکش ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ترکی کے مختلف شہر جانیوالے مسافروں کو 96گھنٹے کے اندر اپنا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، 8 اگست سے مسافروں کے ٹیسٹ لازمی قرار دئے گئے ہیں۔

    ٹریول ایڈوائزری کے مطابق کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے ترکی جانیوالے مسافروں کو چغتائی لیب، شوکت خانم میموریل اور جیریز ویزا کوویڈ19 ٹیسٹ مینجمنٹ سے لازم قرار دیا گیا ہے۔

    ائیر لائن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ترکش ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر کورونا ٹیسٹ کی شرط لاگو کی گئی ہیں ،کرونا نیگٹو رپورٹ کے بغیر مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا جائے گا۔

    ایڈوائزری میں مسافروں کو چیک ان سے قبل کرونا نیگٹو رپورٹ دیکھانا لازمی قراردیا گیا ہے

  • پی آئی اے منافع بخش روٹس پر ترکش ائیرکے مسافروں کو لے جائے گی

    پی آئی اے منافع بخش روٹس پر ترکش ائیرکے مسافروں کو لے جائے گی

    کراچی : پی آئی اے اپنے منافع بخش خلیجی روٹس پر ترکش ائیر لائن کے مسافروں کو لے کر جائے گی، اے آر وائی نیوز نے مارچ 2018 تک کوڈ شیئرنگ کے لئے سی اے اے کی منظوری کا خط حاصل کر لیا۔

    ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 3 بڑے شہروں سے3خلیجی ممالک کی ہفتہ وار86 پی آئی اے پروازوں پر مسافرجائیں گے۔

    جواب میں ترکش ائیر 3 شہروں کے لئے استنبول سے 42 دو طرفہ پروازوں پر مسافر لے جائے گی، پی آئی اے کی کراچی، اسلام آباد سے مسقط، دبئی اور ابوظہبی کی پروازوں پر ترکش ائر کے لئے مبینہ کوٹہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیکٹرز پر قومی ائیرلائن کے پاس اپنے مسافروں کے لئے بھی گنجائش کم ہو تی ہے، ترکش ائیر پی آئی اے کے مسافروں کو استنبول سے اگلے سیکٹرز کے لئے بھی بک کرے گی۔

    ترکش ائیرحال ہی میں پی آئی اے کے نیو یارک کی بند پروازوں کے مسافروں کو بھی بک کرے گی، ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی پورپ پروازوں کے مسافروں کی براہ راست بکنگ قومی ائرلائن کا اضافی مالی نقصان ہو گا۔

    یاد رہے کہ چھ سال قبل اس طرح کے کئی مبینہ معاہدے پر کئی روز ہڑتال کے بعد ایم ڈی کو مستعفی ہو نا پڑا تھا۔