Tag: Turkish Airlines

  • بھارتی ایئر لائن انڈیگو کا ترکی کے ساتھ شراکت داری ختم کرنے فیصلہ

    بھارتی ایئر لائن انڈیگو کا ترکی کے ساتھ شراکت داری ختم کرنے فیصلہ

    ترکی کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت کے بعد بھارتی ایئر لائن انڈیگو IndiGo نے ترکی ایئر لائنز کے ساتھ اپنی شراکت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے گزشتہ روز مطلع کیا کہ انڈیگو کا ‘ڈیمپ لیز’ معاہدہ 31 اگست 2025 تک ختم ہو جائے گا۔ یہ فیصلہ حکومت کی طرف سے دی گئی آخری اور صرف تین ماہ کی رعایتی مدت کے تحت لیا گیا ہے، تاکہ مسافروں کی خدمت میں خلل نہ پڑے۔

    رپورٹس کے مطابق فی الحال، بھارتی ایئر لائن انڈیگو ترکی ایئر لائنز سے ڈیمپ لیز پر دو بوئنگ 777-300ER طیارے لے کر دہلی اور ممبئی سے استنبول کے لیے براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔

    یہ لیز اصل میں 31 مئی کو ختم ہوجانی تھی، مگر انڈیگو کی درخواست پر، ڈی جی سی اینے اسے مزید تین ماہ تک توسیع دے دی ہے۔

    انڈیگو کی جانب سے اس لیز کو 6 ماہ تک بڑھانے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن ڈی جی سی اینے اسے مسترد کر دیا۔ ریگولیٹر نے واضح کیا کہ مزید توسیع نہیں دی جائے گی اور یہ آخری موقع ہے۔

    ترکیہ اور بھارت کے درمیان سفارتی تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے اسی وجہ سے بی سی اے ایس (بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی) نے بھی ترک کمپنی سیلبی ایئرپورٹ سروسز کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی ہے۔

    خیال رہے بھارت میں ترکیہ کے سیب اور کمپنیوں کا بائیکاٹ جاری ہے، جبکہ ترک کمپنی نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخی پر مودی حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔کمپنی نے مؤقف اپنایا کہ اچانک کیے گئے فیصلے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔

    بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر بھارت میں ترکیہ اور آذربائیجان کے خلاف مہم جاری ہے۔

    ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان اچھے، برے وقت میں ایک ساتھ کھڑے ہیں، ترک صدر اردوان

    بھارتی ای کامرس پلیٹ فارمز نے ترک کپڑوں کی فروخت بند کر دی جبکہ بھارت میں ترک سیب اور ماربل کی تجارت شدید متاثر ہیں۔

    دوسری جانب بھارت میں جواہرات فروشوں نے روایتی ترک زیورات کے فروخت سے انکار کردیا ہے۔

  • ترکیہ کی فضائی کمپنیوں نے ایران کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

    ترکیہ کی فضائی کمپنیوں نے ایران کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

    ممکنہ اسرائیلی رد عمل کے پیش نظر ترکیہ کی فضائی کمپنیوں ‘ترکش ایئر لائنز’ اور ‘پگاسس’ نے یکم نومبر تک ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک فضائی کمپنیوں کا یہ فیصلہ اسرائیل کے ایران پر متوقع حملے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ترکیہ کی دونوں فضائی کمپنیوں نے ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران، شیراز اور اصفہان میں اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق ان متعلقہ فضائی کمپنیوں نے ابھی اپنی ویب سائٹ پر پروازوں کی معطلی کی تصدیق کرنا ہے۔

    ‘ٹرکش ایئر لائنز’ کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ اس نے ایران کے لیے استنبول ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ البتہ ‘پگاسس’ نے اس سلسلے میں مسافروں کے لیے بکنگ کو بند کردیا ہے۔

    دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کر دی۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کچھ ہفتے قبل ہوئی۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے 8 اکتوبر کو ان کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

    حزب اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم اپنے عظیم شہید اور ان کے شہید بھائیوں سے عہد کرتے ہیں کہ آزادی اور فتح کے مقاصد کے حصول تک مزاحمت اور جہاد کا راستہ جاری رکھیں گے۔

    ہاشم صفی الدین کی شہادت پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے قسام بریگیڈز نے بیان جاری کیا۔ اس نے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت میں شہید کے کردار کی تعریف کی۔

    70 اسرائیلی فوجی واصل جہنم، حزب اللہ کا دعویٰ

    قسام بریگیڈز نے کئی سالوں سے صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمتی محاذ کی تعمیر اور مضبوطی میں ان کی عظیم شراکت کا بھی ذکر کیا۔

  • ترکش ایئرلائن کی پرواز کےدوران بچی کی پیدائش

    ترکش ایئرلائن کی پرواز کےدوران بچی کی پیدائش

    انقرہ: ترکش ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کے دوران فرانسیسیی خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق ترکش ایئر لائن کی پرواز افریقہ کے مغربی ملک گینی سے برکینا فاسو جانے والی پرواز کے دوران ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

    ترکش ایئرلائن کی پروازگینی کے شہرکوناکرے سے برکینا فاسو کے دارلحکومت آؤگا جا رہی تھی کہ ایک خاتون کو درد کی شکایت ہوئی جس پر جہاز کےعملے نے فوری طور پر خاتون کو مدد فراہم کی۔

    turkish-post-1

    ترکش ایئرلائن کا طیارہ 42 ہزارفٹ کی بلندی پرتھا جب نافی ڈیبی نامی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی۔ بچی کی پیدائش کےلیےترکش ایئرلائن کی فضائی میزبانوں نے دائی کے فرائض انجام دیے۔

    بچی کی پیدائش کےبعدپرواز لینڈ کرنے پردونوں ماں بیٹی کو اسپتال میں داخل کروادیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    turkish-post-2


    دوران پرواز ہوائی جہاز میں بچی کی پیدائش


    یاد رہےکہ گزشتہ سال 18 اگست کودبئی سے فلپائن جانے والے ایک مسافر بردار ہوائی جہاز میں ایک خاتون کے ہاں بچی کا جنم ہوا تھا جس پر جہاز کو بھارت کےشہر حیدرآباد میں ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہےکہ بھارتی حکام نے بچی کو جنم دینے والی خاتون کو تین روز کے لیے عارضی قیام کے لیے ویزہ جاری کیا تھا۔

  • ترکش ائیرلائن کا کارگو طیارہ  گر کر تباہ،   32 افراد ہلاک

    ترکش ائیرلائن کا کارگو طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد ہلاک

    انقرہ : ترکش ائیرلائن کا کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ترک میڈیا کے مطابق ترکش ائیرلائن کا کارگو طیارہ کرغزستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، کارگو طیارہ ہانگ کانگ سے بشکک جارہا تھا کہ ائیرپورٹ سے پچیس کلومیڑ دور آبادی پر گر گیا۔

    turkish1

    کارگو طیارہ آبادی پر گرنے کے باعث بچوں سمیت بتیس افراد ہلاک ہوئے اور پندرہ عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ حادثے کے بعد ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔

    trukisj-to

    امدادی رضاکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کرامدادی سرگرمیاں شروع کردی ہے۔

    turkish-2

    turkish-3

    حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نجی ائیرلائن کا یہ طیارہ خراب موسم کے باعث گرکر تباہ ہوا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : کولمبیا : کارگو طیارہ گر کر تباہ ،5 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ  گذشتہ سال دسمبر میں کولمبیا کا کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا اور حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    کولمبیا کا کارگو طیارہ جو پورٹو کارینو سے بگوٹا جارہا تھا، ٹیک آف ہوتے ہی طیارہ سنبھل نہ پایا اور اڑان بھرتے ہی کریش ہوگیا، طیارے میں چھ افراد سوار تھے، حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔