Tag: Turkish Ambassador

  • کشمیر برننگ ایشو ہے، یواین قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ترک سفیر

    کشمیر برننگ ایشو ہے، یواین قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ترک سفیر

    اسلام آباد : ایل او سی کے دورے کے موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ کشمیر برننگ ایشو ہے، اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی دعوت پر غیر ملکی سفارتکاروں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، اس موقع پر غیر ملکی سفارت کاروں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صدر نے دو روز پہلے بھی مسئلہ کشمیر پر دنیا کی توجہ دلائی۔

    غیر ملکی سفارت کاروں کی جانب سے آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ کا شکریہ ادا کیا گیا، اس موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ کشمیر برننگ ایشو ہے، یو این کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    سفارتکار کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے باعث مکینوں کی مشکلات بھی دیکھیں، ہم نے مکانات و انفرااسٹریکچر کے نقصانات بھی دیکھے۔

    خیال رہے کہ آج صبح مختلف ممالک کے سفرا، دفاعی اتاشی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے لائن آف کنٹرول پہنچے تھے، وفد میں 24 ممالک کے سفارتکار، دفاعی اتاشی اور نمائندے شامل تھے۔

    مختلف ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ

    وفد میں آذر بائیجان، بوسنیا، یورپی یونین، سعودی عرب، جنوبی افریقا، ترکی، یونان، آسٹریلیا، ایران، عراق، برطانیہ، پولینڈ، ازبکستان، جرمنی، سوئٹزر لینڈ، فرانس، مصر، لیبیا، یمن اور افغانستان کے سفیر شامل تھے۔

    عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی وفد کا حصہ تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سنہ 2014 سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بڑھی ہیں، بھارت نے 30 اور 31 جولائی کو وادی نیلم میں کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا۔ آرٹلری کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن پھینکا گیا اور شہریوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

  • ‘پاکستان آئندہ دس سال میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کرے گا’

    ‘پاکستان آئندہ دس سال میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کرے گا’

    اسلام آباد : وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ دس سال میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کرے گا اور نئی توانائی پالیسی سے شمسی و ونڈ توانائی کی پیداواری شرح میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب سے ترکی کے سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور توانائی کے شعبے میں پاک ترکی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔

    وفاقی وزیر عمر ایوب نے نئی قابلِ تجدید توانائی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا 2030 تک انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا حصہ30 ہوگا اور پاکستان آئندہ دس سال میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کرے گا۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ نئی توانائی پالیسی سے شمسی و ونڈ توانائی کی پیداواری شرح میں اضافہ ہوگا۔

    اس موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ ترکی اورپاکستان کے مابین توانائی کے شعبےمیں تعاون وشراکت جاری رہے گا اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ آج انرجی سےمتعلق پالیسی منظور کی گئی ہے،2025 تک 20 فیصد بجلی قابل تجدیداور متبادل ذرائع سے حاصل کی جائےگی۔

    عمر ایوب نے بتایا تھا کہ قابل تجدید ذرائع سے بجلی کے حصول کے لیے بولی کا عمل ہو رہا ہے،سائنسدان اور انجینئرز ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے آلات تیار کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ تھر کے کوئلے کے ذخائر بھی مجموعی طلب کے 10 فیصدتک بجلی حاصل کریں گے، 2030 تک60 فیصد بجلی اندرونی ملکی ذخائر سے بنے گی۔

  • رجب طیب اردوان کا دورہ ، ترک سفیر نے پاکستان کو بڑی  خوشخبری سنادی

    رجب طیب اردوان کا دورہ ، ترک سفیر نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفیٰ یردکل کا کہنا ہے کہ ترک صدر دورہ پاکستان دورہ تاریخی ہوگا ، ایف اے ٹی ایف پر پاکستانی موقف کی تائید کریں گے اور پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کے حوالے سے پُرامید ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ترک سفیراحسان مصطفیٰ یردکل نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا دونوں ممالک کے درمیان صدارتی سطح پر دورہ ہمیشہ بامعنی اور تاریخی ہوتا ہے، یہ دورہ ان میں سے ایک ہیں۔

    ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کا دورہ تاریخی ہوگا، کشمیر پر واضح مؤقف ہے اور پاکستان کے ساتھ ہیں ، دورے کے دوران مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، بعض مضبوط معاہدے اور ایم اویوز پر دستخط کئے جائیں گے ۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر پاکستانی موقف کی تائید کریں گے، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کے حوالے سے پُرامید ہیں۔

    احسان مصطفیٰ کا کہنا تھا دورے میں ہمارے صدر اردوان اور وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح اسٹرٹیجک  تعاون کونسل بنائی جائے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معیشت اور تجارت توانائی ، ثقافت اور ٹرانسپورٹ سمیت شعبہ حیات میں باہمی تعاون کی مزید راہیں کھلیں گی۔

    یاد رہے ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا  دورہ کریں گے ، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے۔

    مزید پڑھیں : ترک صدرطیب اردوان13 اور 14فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔

    ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار، بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

  • ترک حکومت کی  پاکستان کو بڑے معاہدے کی پیشکش

    ترک حکومت کی پاکستان کو بڑے معاہدے کی پیشکش

    اسلام آباد : ترکی کے سفیراحسان مصطفیٰ نے وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ سے ملاقات میں دو ملکی شہریت کےمعاہدے کی پیشکش کردی اور کہا معاہدے سے دونوں ممالک کےشہری مستفید ہوسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ کی ترکی کے سفیراحسان مصطفیٰ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی امورکےمعاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا اور ترک سفیر نےدونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

    ملاقات میں ترک سفیر نے حکومت کی دو ملکی شہریت کےمعاہدے کی پیشکش کی اور کہا معاہدے سے دونوں ممالک کےشہری مستفیدہوسکیں گے جبکہ دونوں ممالک کے بیچ ٹریننگ پروگرام کرانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    اس موقع پر وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا تھا کہ اس معاہدےکاتجویزکردہ مسودہ زیرغورہے، جس حد تک ممکن ہواتعاون کریں گے ، ترکی کےصدرکےدورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتےہیں۔

    اعجازشاہ ترکی کے وزیرداخلہ کے فروری میں متوقع دورہ پاکستان پر ملاقات کریں گے۔

    مزید پڑھیں : ترک صدرطیب اردوان13 اور 14فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    یاد رہے ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے ، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔

    ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار، بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک سفیر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ نے پاک فوج ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ترک وزیر خارجہ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا ، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر خارجہ میولوت چاؤش اوغلو نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی،جس میں پاک ترک تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک میں سکیورٹی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ترک وزیر خارجہ میولوت چاؤش اوغلو نے مل کر کام کرنے پر پاکستان کو سراہا۔

  • اللہ پاکستان کوسلامت رکھے،ترکی  پاکستان دوستی زندہ باد،ترک سفیر

    اللہ پاکستان کوسلامت رکھے،ترکی پاکستان دوستی زندہ باد،ترک سفیر

    اسلام آباد : ترک سفیر احسان مصطفیٰ نے پاکستان کی جشن آزادی پر پیغام میں کہا ترک عوام پاکستانیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، اللہ پاکستان کوسلامت رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی پر ترک سفیراحسان مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اردوزبان میں ویڈیو پیغام میں پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔

    ترک سفیر نے کہا ترک عوام پاکستانیوں کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں، اللہ پاکستان کو سلامت رکھے، ترکی پاکستان دوستی زندہ باد۔

    پاکستان بھرمیں آج 71 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ، اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا اور ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئی۔


    مزید پڑھیں : ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


    اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت ممنون حسین اورنگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک نے سبز ہلالی پرچم لہرایا، پرچم فضا میں بلند ہوا تو شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی دی۔