Tag: turkish-chef

  • معروف تُرک شیف زلزلے کے بعد کا احوال بتاتے ہوئے   پھوٹ پُھوٹ کر رو پڑے

    معروف تُرک شیف زلزلے کے بعد کا احوال بتاتے ہوئے پھوٹ پُھوٹ کر رو پڑے

    معروف تُرک شیف براق اوزدامیرز نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد احوال پر روتے ہوئے کہا کہ میں اپنا دکھ بیان نہیں کر سکتا، اللہ رحم کرے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف تُرک شیف براق اوزدامیر نے فیس بُک پر ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں وہ ترکیہ اور شامل میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کا احوال بتاتے ہوئے رو پڑے۔

    معروف تُرک شیف نے کہا کہ میں اپنا دکھ بیان نہیں کر سکتا،اس قدرتی آفت کی وجہ سے میرے دکھ کی کوئی حد نہیں رہی۔

    براق اوزدامیر کا کہنا تھا کہ اللہ ان پر رحم کرے جو اس سے متاثر ہوئے، ہم جو کرنے کے اہل ہوئے، وہ کریں گے، لوگ آگے بڑھ کر متاثرین کی مدد کریں۔

    دوسری جانب ایک اور مشہور ترک شیف سالٹ بائی نے بھی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھیج دیا۔

    سالٹ بائی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے لئے کھانے پینے کے سامان کی فراہمی کے لئے امدادی سامان کے ٹرکز کو روانہ کیا جارہا تھا۔

    اس ویڈیو کے ساتھ سالٹ بائی نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہمارا غم بہت بڑا ہے۔

    واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے بدترین زلزلے سے اب تک ساڑھے 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

    زلزلے کے بعد سلسلہ وار آفٹر شاکس نے ہزاروں عمارتوں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا، جس کے تلے دب جانے والوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔

  • ترکی کے معروف شیف کا پاکستان پہنچتے ہی بڑا اعلان

    ترکی کے معروف شیف کا پاکستان پہنچتے ہی بڑا اعلان

    اسلام آباد : ترکی کے معروف شیف براک اوزدامیرک نے پاکستان میں فوڈ چین قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا نتھیا گلی، مری ، لاہور اور اسلام آباد میں براک ریسٹورنٹ بناؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف شیف براک اوزدامیرک کی پاکستان آمد پر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیاگیا ، تقریب کے آغاز پر ترکی میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جانبحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی ترک سفیر تھے۔

    معروف شیف براک اوزدامیرک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میرا ایک سوشل میڈیا پیج بھی ہے، جس پر میرے فالورز کی تعداد دو کروڑ ہو چکی ہے۔

    براک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی دیرینہ دوست ہیں اور اس دوستی کے رشتے کو اپنی فوڈ چین کے ذریعے مزید مضبوط بنانا چاہوں گا۔

    معروف شیف نے پاکستان میں ریسٹورنٹ کھولنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا نتھیا گلی، مری ، لاہور اور اسلام آباد میں براک ریسٹورنٹ بناؤں گا۔

    براک اپنے دورے کے دوران پاکستان کی متنوع ثقافت اور مہمان نوازی کا بحی جائزہ لیں گے اور پاکستان کے سیاحتی و ثقافتی مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔