Tag: turkish-defense-minister

  • ترکی کے جنگلات میں آگ سے تباہی، وزیراعظم کی ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش

    ترکی کے جنگلات میں آگ سے تباہی، وزیراعظم کی ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے جنگلات میں آگ سے تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ، جس میں دونوں ممالک کا مختصر وفد بھی شریک ہوا ، ملاقات میں دونوں ملکوں کےدرمیان دفاعی،باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں میں باہمی اعتماد اور تعاون کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

    وزیراعظم نے ترک صدر طیب اردوان اور ترک عوام کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر اظہار افسوس کیا اور مشکل وقت میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

    دوران ملاقات وزیراعظم عمران خان نے دوطرفہ دفاعی تعلقات پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے ترکی کی جانب سے جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل پر تعاون فراہم کرنے پر اظہارتشکر کیا۔

    وزیراعظم نے ترک وزیردفاع سے سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا افغانستان میں امن کیلئے سیاسی سیٹلمنٹ واحد راستہ تھا، سیاسی سیٹلمنٹ کیلئے افغان رہنماؤں کو کرداراداکرناہوگا، پاکستان افغان امن عمل کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھےگا۔

    ترک وزیردفاع نے وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا اور کہا ترکی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل کےحل کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

    ترک وزیردفاع نے افغانستان کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے ترکی کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  کی ترک وزیردفاع سے ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ترک وزیردفاع سے ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

    اسلام آباد : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور ترک وزیردفاع کی ملاقات میں باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیردفاع جنرل(ر)ہولوسئی اکر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردفاعی وسیکیورٹی تعاون پربات چیت کی گئی اور باہمی فوجی تعاون کوفروغ دینےسےمتعلق اموربھی زیرغورآئے جبکہ دونوں جانب سے باہمی تعاون، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر ترک وزیردفاع نے دہشت گردی کی جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

    اس سے قبل ترک وزیردفاع جنرل(ر)ہولوسکئی اکر نے جی ایچ کیوراولپنڈی کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردفاعی وسیکیورٹی تعاون پربات چیت کی گئی اور علاقائی استحکام سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کےتاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےتعلقات وقت کے ساتھ مضبوط تر ہوئے ہیں۔