Tag: Turkish FM

  • ‌دورہ پاکستان پر آئے ترک وزیر خارجہ کیلئے  ‘ہلالِ پاکستان’ کا اعزاز

    ‌دورہ پاکستان پر آئے ترک وزیر خارجہ کیلئے ‘ہلالِ پاکستان’ کا اعزاز

    اسلام آباد : صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے وزیرخارجہ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا دیا، ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ترکی پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کاخواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے وزیر خارجہ کو ہلالِ پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔

    تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔

    بعد ازاں صدرمملکت عارف علوی سے ترکی کے وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ، جس میں تجارت وثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    صدر عارف علوی نے کہا کاروبارمیں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن میں بہتری آئی ، پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے ترک سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

    عارف علوی نے مسئلہ کشمیر پر حمایت پر ترک قیادت کا شکریہ اور ترک صدر کے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا سے نمٹنے میں ترکی کےعالمی کردارکی بھی تعریف کی۔

    ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ترکی پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کریں گے، ترقی بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ترک وزیرخارجہ نے مزید کہا آذربائیجان کی حمایت پرترکی پاکستان کےتعاون کوسراہتے ہوئے اسلاموفوبیا،نفرت انگیز تقاریرسےنمٹنےکیلئےملکرکام کرنےکی ضرورت پرزور دیا۔

  • شاہ محمود قریشی  کا ترک وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد پر پُرتپاک استقبال

    شاہ محمود قریشی کا ترک وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد پر پُرتپاک استقبال

    اسلام آباد : ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا، میولوت چاؤش وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو وزارت خارجہ پہنچے، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا استقبال کیا ، ترک وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے لان میں پودا لگایا۔

    میولوت چاؤش وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےملاقاتیں کریں گے جبکہ ترک وزیر خارجہ کو صبح صدر عارف علوی نے سول ایوارڈ سے نوازا ۔

    خیال رہے آج پاکستان ترکی اورآذربائیجان میں مذاکرات کادوسرامرحلہ شروع ہوگا، ترک، آذربائیجان اور پاکستان کےوزرائے خارجہ وفود کی سربراہی کریں گے، سہ فریقی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔

    سہ فریقی مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیے کا اجرا متوقع ہے۔

  • ترکی میں زلزلہ: پاکستان کی مدد کی پیشکش، ترک وزیر داخلہ کا اظہار تشکر

    ترکی میں زلزلہ: پاکستان کی مدد کی پیشکش، ترک وزیر داخلہ کا اظہار تشکر

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں آنے والے زلزلے پر ٹیمیں اور فیلڈ اسپتال بھجوانے کی پیشکش کی جس پر ترک وزیر خارجہ نے ان کی پیشکش اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب مولود چاؤش اوغلو سے فون پر رابطہ کیا، وزرائے خارجہ نے ترک شہر ازمیر میں زلزلے اور امدادی کارروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 تھی، زلزلے سے 24 افراد جاں بحق ہوئے، 804 افراد زخمی اور 17 سے زائد عمارت کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ سنہ 2005 کے زلزلے کے بعد ترکی کی فراہم کردہ امداد نہیں بھولے، پاکستان کی حکومت اور قوم مشکل وقت میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہے۔

    وزیر خارجہ نے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے ٹیمیں اور فیلڈ اسپتال بھجوانے کی پیشکش کی، ترک وزیر خارجہ نے ان کی پیشکش اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سر دست ہمیں کسی مالی معاونت کی ضرورت نہیں۔

    ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ضرورت محسوس ہوئی تو پاکستان کی پیشکش کو سب سے پہلے قبول کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ترکی کے مختلف شہروں میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا، ترک میڈیا کے مطابق زلزلہ ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے ساحل سے 17 کلو میٹر دور آیا جس نے یونان کے جزیرے سیموس کو بھی متاثر کیا۔

    زلزلے کے بعد ازمیر اور سیموس میں چھوٹے درجے کا سونامی بھی آیا، زلزلے سے ازمیر میں متعدد عمارتیں منہدم ہوچکی ہیں، شہر میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • ترک وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلی فون

    ترک وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلی فون

    انقرہ: ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران کے حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں پر حملے اور خطے میں کشیدگی کے پیش نظر ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    خیال رہے کہ ایران نے گزشتہ رات عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے درجنوں میزائلوں سے امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، اڈوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے، امریکا کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو چکا۔

    پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں 2 فوجی اڈے ایرانی حملوں کا نشانہ بنے۔ امریکی اور اتحادی افواج پر درجن سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، ایرانی میزائلوں کا ہدف الاسد اور اربیل میں واقع فوجی اڈے تھے۔

    بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بیان دیا کہ حملے میں 80 ہلاکتیں ہوئیں، حملے سے متعلق اعداد و شمار فوجی حکام بتائیں گے۔

    حملے کے فوری بعد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع میں مناسب اقدام اٹھایا ہے۔ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنے خلاف ہونے والی جارحیت کا دفاع کریں گے۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے ترکی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب میولود چاؤش اوغلو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ تاریخی، سماجی اور ثقافتی تعلقات ہیں، خطے سے متعلقہ امور پر پاکستان اور ترکی کے نقطہ نظر میں مماثلت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلسل کرفیو سے خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے، اتحاد بین المسلمین کے لیے ترکی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

    گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت مجھے مذاکرات کا ماحول دکھائی نہیں دے رہا، سخت کرفیو کے ماحول میں کیا مذاکرات ہوں گے؟ پاکستان پرامن ملک ہے، جنگ آخری آپشن ہوتا ہے۔

  • پاکستان اور ترک وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

    پاکستان اور ترک وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

    اسلام آباد: ترک وزیر خارجہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے جہاں ان کے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاؤش اوغلو دفتر خارجہ پہنچے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کا استقبال کیا۔

    دونوں وزرائے خارجہ کی بالمشافہ ملاقات کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ شاہ محمود قریشی اور میولوت چاؤش نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔

    مذاکرات میں باہمی تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    خیال رہے کہ ترک وزیر خارجہ آج صبح اسلام آباد پہنچے۔ وہ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، چاؤش اوغلو نئی پاکستانی قیادت کو ترک صدر کا پیغام پہنچائیں گے۔

    علاوہ ازیں وہ پاکستان کے نئے صدر مملکت عارف علوی کو اپنی اور ترک صدر کی جانب سے مبارک باد بھی پیش کریں گے۔

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ میولوت چاؤش اوغلو نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چوتھے وزیر خارجہ ہیں جو پاکستان کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔

    مملکت خداداد میں نئی حکومت بننے کے بعد اب تک چین اور ایران کے وزرائے خارجہ جبکہ امریکا کے سیکریٹری خارجہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں جن سے وزیر اعظم نے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔