Tag: turkish-interior-minister

  • ترک وزیر داخلہ کی شامی پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کی دوبارہ دھمکی

    ترک وزیر داخلہ کی شامی پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کی دوبارہ دھمکی

    انقرہ :ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ شامی پناہ گزینوں کو دوبارہ ان شامی علاقوں میں بھیجیں گے جنہیں آزاد کرا لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ترک شہری نے وزیر داخلہ سے پوچھا کہ شام میں ہمارے فوجی مر رہے ہیں، آپ نے کیا حکمت عملی بنائی ہے؟ انہوں نے کہاکہ آپ کو معلوم ہے کہ شام میں ایک ملین لوگ شہید ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے ترک شہری سے کہا کہ جناق قلعہ کی طرف جاؤ اور دیکھو شامیوں کے آباؤ اجداد کی کتنی قبریں موجود ہیں۔

    مسٹر صویلو نے کہا کہ ہم غیر ملکیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہمارے قوانین کا احترام کریں۔ ہماری روایات اور عدالت کی پیروی کریں۔

    انہوں نے ترک شہریوں سے کہا کہ وہ حکومت کو موقع دیں۔ حکومت جلد ہی ان کے تمام مسائل حل کردے گی۔

    سلیمان صویلو نے کہا کہ شامی شہری ٹولیوں کی شکل میں شہروں میں گھومتے ہیں،یہ حالت بدستور جاری نہیں رکھی جا سکتی۔ وہ اس معاملے سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم شام میں صرف شامیوں کے لیے داخل نہیں ہوئے، ہمیں دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے سلامتی کے خطرات لاحق ہیں جو شام اور ترکی کی سرحد پر اپنی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔

  • ترک وزیرداخلہ کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت

    ترک وزیرداخلہ کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت

    اسلام آباد :ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے وزیراعظم عمران خان کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دورہ ترکی کی دعوت دے دی جبکہ ترک صدرکاخصوصی پیغام پہنچایا ۔

    تفصیلات کے مطابق ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو وزیراعظم آفس اسلام آباد پہنچے ، جہاں سلیمان سوئلو کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ترک وزیرداخلہ نے وزیراعظم عمران خان کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ترک قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کاپیغام پہنچایا۔

    سلیمان سوئلو نے ترک صدرکاخصوصی پیغام بھی وزیراعظم عمران خان کودیا۔

    ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان ترکی میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت اہم امورپرگفتگو کی گئی۔

    ترک قیادت نے پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ترک وزیرداخلہ کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاک ترک حالیہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترک قیادت اورصدرکودورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    مزید پڑھیں : ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو اسلام آباد پہنچ گئے

    خیال رہے ترکی کے وزیرداخلہ سلیمان آج صبح ہی پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچے، جہاں وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے ان کااستقبال کیا تھا۔

    یاد رہے رواں سال ستمبر میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

    ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نئے لوگ اور نئی حکومتیں آتی رہتی ہیں مگر اصل دوستی عوام سے ہے۔ ہمارے تعلقات میں سر فہرست دفاعی اور تجارتی تعلقات ہیں، ناموس رسالت کیلئے ہر قدم پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصانات اٹھائے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترکی اور پاکستان دو ایسے دوست ممالک ہیں جو عالمی پلیٹ فارم پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک مسئلہ کشمیر اور مسئلہ قبرص کے حل پرایک دوسرے کا مکمل ساتھ دیتے چلے آرہے ہیں

  • ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو اسلام آباد پہنچ گئے

    ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد : ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو اسلام آباد پہنچ گئے، دورے کے دوران سلیمان سوئلو پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیرداخلہ سلیمان پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچے، جہاں وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے ان کااستقبال کیا۔

    سلیمان سوئلو دورے کے دوران پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    یاد رہے رواں سال ستمبر میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

    آرمی چیف سے ملاقات میں ترک وزیر خارجہ نے خطے میں امن کیلئے اور مل کر کام کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا تھا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نئے لوگ اور نئی حکومتیں آتی رہتی ہیں مگر اصل دوستی عوام سے ہے۔ ہمارے تعلقات میں سر فہرست دفاعی اور تجارتی تعلقات ہیں، ناموس رسالت کیلئے ہر قدم پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصانات اٹھائے ہیں۔

    چاؤش اوغلو کا کہنا تھا کہ آج ہمارے مذاکرات دونوں ممالک میں اسٹریٹیجک تعلقات پر تھے، انشا اللہ مذاکرات میں طے پانے والے معاملات کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کریں گے۔

    مزید پڑھیں : نئے لوگ اور نئی حکومتیں آتی رہتی ہیں مگر اصل دوستی عوام سے ہے، ترک وزیرخارجہ

    واضح رہے کہ ترکی اور پاکستان دو ایسے دوست ممالک ہیں جو عالمی پلیٹ فارم پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک مسئلہ کشمیر اور مسئلہ قبرص کے حل پرایک دوسرے کا مکمل ساتھ دیتے چلے آرہے ہیں۔