Tag: turkish president

  • ترک صدر طیب اردوان نے امریکا کو غیر مہذب ملک قرار دے دیا

    ترک صدر طیب اردوان نے امریکا کو غیر مہذب ملک قرار دے دیا

    انقرہ : ترک صدر طیب اردوان نے امریکا کو غیر مہذب ملک قرار دے دیا اور کہا کہ تہذیب امریکا کے پاس سے بھی نہیں گزری۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور ترکی میں سفارتی تناو برقرار ہے ، ترک صدر طیب اردوان استبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا پر پھر برس پڑے اور کہا کہ اس ملک میں ان کے محافظوں کی گرفتاری کے احکام جاری کیے گئے جہاں انہیں مدعو کیا گیا تھا۔

    ترک صدر کا مزید کہا کہ حفاظتی اقدامات پرمامور سفارتی عملے کو امریکامیں گرفتارکیاجانا بے رحمی ہے، امریکہ جو خود کو جمہوریت کا گہوارہ کہتا ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تہذیب ان کے پاس سے بھی نہیں گزری۔

    واضح رہے کہ رواں سال مئی میں ترک صدر نے امریکا کا دورہ کیا تھا، ترک سفیر کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرین اور ترک سیکورٹی اہلکاروں کے جھگڑے میں 11مظاہرین زخمی ہوگئے تھے، جس پر امریکی حکام نے 15 ترک سیکورٹی اہلکاروں سمیت 19 افراد کو گرفتار کرلیا تھا، جن پر اب فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل امریکا اور ترکی کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے باعث امریکی سفارت خانے نے ترکی کے لیے ویزے معطل کیے تو جواب میں ترکی نے بھی تمام امریکی شہریوں کے لیے ترکی کے دروازے بند کر دیئے تھے۔


    مزید پڑھیں :  امریکا اور ترکی میں سفارتی کشیدگی، شہریوں کے لیے ویزا سروسز معطل


    خیال رہے کہ ترکی نے گزشتہ سال صدر رجب طیب ایردگان کی حکومت کے خلاف ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار فتح اللہ گولن کو ٹہرایا تھا اور فتح اللہ گولن کی تحریک کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

    ترک حکومت کئی عرصے سے امریکہ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ امریکا میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کر دے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، دفترخارجہ

    مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد : مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مدد کی پیشکش پر پاکستان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک صدرکا بھارت میں مسئلہ کشمیر سے متعلق کا بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترک صدر کی جانب سے بھارت میں کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم فوری طور پر رکوائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر تشویش ہے۔ عالمی برادری کو بھی وادی کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا سختی سے نوٹس لیناچاہیے۔

    ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر بدترین مظالم کررہی ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔

    یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے دورہ بھارت کے موقع پر کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر کثیر الجہتی مذاکرات کرے اور خطے میں امن یقینی بنائے کیونکہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلے کا بہتر حل نکل سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں مزید کسی معصوم کا خون نہیں بہنے دیں گے۔

  • جدید ترکی کے ’’بابا‘‘ سلیمان دیمیریل انتقال کرگئے

    جدید ترکی کے ’’بابا‘‘ سلیمان دیمیریل انتقال کرگئے

    انقرہ: ترکی کے سیاسی منظرنامے کی قد آور شخصیت سابق صدراوروزیراعظم سلیمان دیمریل انتقال کرگئے، ان کی عمر 90 سال تھی اوروہ نصف صدی سے ترکی کی سیاست میں متحرک تھے۔

    سلیمان سیمریل ترکی کے سیاسی افق میں انتہائی اہم شخصیت تھے انہوں نے پانچ بارملک کی عنان ِحکومت بحیثیت وزیراعظم اپنے ہا تھ میں لی جبکہ ایک مرتبہ ملک کے صدر بھی رہے۔

    ذرائع کے مطابق وہ سانس کے شدید مرض میں مبتلا تھے اور ا ن کی موت انقرہ کے نجی اسپتال میں حرکتِ قلب بند ہوجانے کے سبب ہوئی۔

    اپنے کیرئر میں انہوں نے دوبار ملٹری مارشل لاء کا مقابلہ کیا اورسلامت رہے۔

    سلیمان چرواہے کے نام سے شہرت پانے والے سلیمان دیمریل اپنی ذہانت اور قابلیت کی بنا پر مشہور تھے اور جدید ترکی کو مشکل حالات سے نکالنے کا سہرا آپ کے سر بندھتا ہے۔

    آپ کی زندگی کے آخری سالوں میں عوام آپ کو ’’بابا‘‘ کے لقب سے یاد کرتے تھے۔

    انہوں نے ترکی کے دوسرے صدر عصمت انونو کے بعد سب سے طویل عرصہ ملک پرحکومت کی ہے۔