Tag: Turkish Prime Minister

  • ہر سال 15 جولائی یومِ جمہوریت منایا جائے گا، ترک وزیراعظم

    ہر سال 15 جولائی یومِ جمہوریت منایا جائے گا، ترک وزیراعظم

    استنبول : ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ہر سال 15جولائی کو یومِ جہموریت بنایا جائے گا، ترک عوام نے جہموریت کا ساتھ دیا ہے۔

    ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گزشتہ رات کا واقعہ ترکی کیلئے سیاہ دھبہ ہے، واقعے نے ثابت کردیا ہے کہ ترک عوام جہموریت کا دفاع کریں گی۔

    بن علی یلدرم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک عوام نے ٹینکوں کے سامنے کھڑے ہوکر قوم کیلئے قر بانی دی۔

    انکا کہنا تھا کہ چھوٹے سے گروپ نے جہموریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، قوم نے دہشت گردوں کو بہترین جواب دیا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوہزار آٹھ سو سے انتالیس فوجی اہلکاروں نے بغاوت کی کوشش کی، اس کوشش کے دوران ایک سو اکسٹھ افراد شہید ہوئے ، بغاوت کے تمام مرکزی کرداروں کو گرفتارکرلیا گیا، باغیوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

    ترک وزیر اعظم نے کہا کہ اپنی سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    بن علی یلدرم نے کہا کہ آج شام گرینڈ اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور انھوں نے بغاوت کےخلاف ساتھ دینے پر اپوزیشن کاشکریہ ادا کیا۔

    انھوں نے کہا کہ حمایت کرنے والے تمام دوست مملک کا شکر گراز ہوں، شہری آج شام دوبارہ سٹرکوں پر ترک پرچم لہرائیں۔

  • وزیراعظم احمد اوغلو کی اپوزیشن کوعبوری حکومت میں شمولیت کی دعوت

    وزیراعظم احمد اوغلو کی اپوزیشن کوعبوری حکومت میں شمولیت کی دعوت

    استنبول : ترک وزیرِاعظم نے یکم نومبر کےانتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو عبوری حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

    وزیراعظم احمد اوغلو کا کہنا ہے کہ عوامی حمایت حاصل کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی ملنی چاہیے، احمد اوغلو کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی دو جماعتوں نے احمد اوغلو کی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے، جس میں اے کے پارٹی کو اکثریت حاصل ہو۔

    کردوں کی حامی اپوزیشن جماعت ایچ ڈی پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ انکی پارٹی کےارکان عبوری کابینہ کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں لیکن داغلو کوشش کریں گے کہ انہیں شامل نہ کیا جائے۔

    انکا کہنا تھا کہ انہیں حیرانی نہیں ہوگی اگر وزیرِاعظم آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایچ ڈی پی کے بغیر حکومت تشکیل دیں۔

    تجزیہ کاروں کے نزدیک کرد جنگجوؤں پر ترک طیاروں کی بمباری کیساتھ ایچ ڈی پی کاحکومت میں شامل ہونا متنازعہ ہوگا جبکہ صدراردگان ایچ ڈی پی پر جنگجوؤں سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔

  • داعش کیخلاف کارروائی، ترکی کا بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ

    داعش کیخلاف کارروائی، ترکی کا بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ

    قبرص: ترکی نے بھی غیرملکی جنگجووں اور دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔

    قبرص میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیراعظم احمد داود اولو کا کہنا تھا کہ شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے عراق اور شام کی طرح ترکی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، ملک اور قوم کے مفاد میں رہتے ہوئے ترکی نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے امریکی صدر باراک اوباما کے اعلان کے بعد عراق اور شام میں موجود شدت پسند گروپ داعش کے اہم ٹھکانوں پر حملے شروع کردئیے گئے ہیں۔

    شدت پسندوں گروپ کے خلاف حملوں میں دنیا کے تیس ممالک امریکا کے ساتھ ہیں۔