Tag: Turning flights

  • طیارہ حادثہ کے بعد لاہور ائیرپورٹ رن وے عارضی طور پر بند کردیا گیا

    طیارہ حادثہ کے بعد لاہور ائیرپورٹ رن وے عارضی طور پر بند کردیا گیا

    لاہور : چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آنے کے باعث لاہور ائیرپورٹ رن وے کو  عارضی طور پر بند کردیا گیا،  جس کی وجہ سے مختلف ممالک کی آنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے لاہور ائیرپورٹ رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رن وے کو ایک چھوٹے طیارے کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں ائیرپورٹ کے رن وے کو پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لئے کھول دیا گیا، رن وے سے طیارہ ہٹانے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا، ایئر پورٹ کو کچھ دیر کے لئے بند کیا گیا تھا۔

    ائیرپورٹ رن وے بند ہونے کی وجہ سے گلف ائیر اور سیرین ائیر کے طیاروں کو لینڈ کرنے کی اجازت نہ ملی، ذرائع کے مطابق بحرین سے آنے والی پرواز جی ایف776اور کراچی سے آنے والی سیرین ائیر کی پرواز524 کو ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    اجازت نہ ملنے پہ گلف ائیر کا طیارہ جی ایف776 لاہور ائیرپورٹ کے اوپر ہی چکر لگانے لگا جبکہ سیرین ائیر لائن کے طیارے کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا، بعد ازاں غیر ملکی ائیر لائن 766 کی پرواز ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔