Tag: tv actress

  • اداکارہ بشریٰ انصاری کے لیے برطانیہ میں اعزاز

    اداکارہ بشریٰ انصاری کے لیے برطانیہ میں اعزاز

    لندن : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو برطانیہ میں بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے، اداکارہ کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ دیا گیا۔

    اے آّر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری کو شوبز انڈسٹری میں نمایاں خدمات اور رفاعی کاموں کے باعث ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    اس تقریب کاانعقاد لیبر ایشیئن سوسائٹی نے کیا تھا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ایوارڈ پارلیمنٹ کی کمیٹی روم میں پیش کیا گیا، میزبانی کے فرائض ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے ادا کیے۔

    مذکورہ تقریب میں ممبر پارلیمنٹ افضل خان اور دیگراہم شخصیات بھی شریک تھیں، بشریٰ انصاری پہلی پاکستانی خاتون اداکارہ ہیں جنہیں برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بشری ٰانصاری نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں سب سے علیحدہ مقام رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی وجہ سے اردو زبان کو دنیا بھر میں فروغ مل رہا ہے، اس کے علاوہ ہمارے پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں پاکستانی ملبوسات، جیولری اور کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کے حوالے سے اعتراف کے بعد مداحوں کو ان پر زور فرمائش پر اپنے شوہر سے بھی ملوا دیا۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر کیے جانے والے وی لاگ میں اداکارہ پہلی بار باضابطہ طور پر اپنے شوہر اقبال حسین کو سامنے لے آئیں اور ان کا تعارف کروایا۔

    https://urdu.arynews.tv/bushra-ansari-reveals-not-to-marry-javed-sheikh/

  • نوشین شاہ کی ٹانگ کیسے ٹوٹی؟ اداکارہ نے تفصیلات بتا دیں

    نوشین شاہ کی ٹانگ کیسے ٹوٹی؟ اداکارہ نے تفصیلات بتا دیں

    کراچی : ڈراموں یا فلموں کی شوٹنگ کے دوران ایسے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں کہ جس میں اداکار اپنی ہڈیاں بھی تڑوا بیٹھتے ہیں۔

    ایسے واقعات زیادہ تر مرد اداکاروں کے ساتھ اسٹنٹ کرتے ہوئے پیش آتے ہیں لیکن ایک نامور ٹی وی آرٹسٹ نوشین شاہ کی ٹانگ بھی شوٹنگ کے دوران ٹوٹ گئی تھی۔

    ایک نجی چینل میں شرکت کے موقع پر اداکارہ نوشین شاہ نے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کی ٹانگ ٹوٹی اور وہ کئی روز تک لنگڑا کر چلتی رہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پانی اندر شوٹنگ ہورہی تھی کہ شیشہ ٹوٹا اور وہ اتنی زور سے لگا کہ ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس پر پلستر چڑھانا پڑا۔

    اداکارہ نوشین شاہ نے کہا کہ علاج ٹھیک طرح سے نہ ہونے کے باعث 6 مہینے تک لنگڑا کر چلتی رہی، ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ٹانگ کی دو مرتبہ سرجری کی گئی۔

  • اداکارہ کرشمہ تنا کو پروڈیوسرز کی کس بات پر بے عزتی محسوس ہوئی؟

    اداکارہ کرشمہ تنا کو پروڈیوسرز کی کس بات پر بے عزتی محسوس ہوئی؟

    بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ تنّا نے ایک تازہ انٹرویو میں اس واقعے کا ذکر کر دیا ہے جس کی وجہ سے انھوں نے شدید بے عزتی محسوس کی۔

    کرشمہ تنا نے انٹرویو میں بتایا کہ جب پروڈیوسرز نے انھیں فلمی کرداروں کے لیے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ وہ ایک ٹی وی اداکارہ ہیں، تو انھیں شدید بے عزتی محسوس ہوئی۔

    کرشمہ تنا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ فلم ’سنجو‘ میں اپنے چھوٹے کردار کے بعد تقریباً ایک سال تک کام نہ ملنے کے بعد ڈپریشن میں پڑ گئی تھیں۔ اب حالیہ انٹرویو میں انھوں نے افسردہ اور ذلت محسوس کرنے کے بارے میں بات کی۔

    فلم ساز کرشمہ تنا کو فلموں میں کاسٹ کرنے کے لیے تیار نہیں تھے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ٹی وی اداکارہ ہیں، انڈسٹری میں ’فریش فیس‘ کے تصور پر انھوں نے تنقید کی، اور انکشاف کیا کہ ’’میں نے فلم کے آڈیشن کے دوران ’تم بہت لمبی ہو‘ ’تم ٹی وی پر کام کرتی ہو، تمھارا چہرہ بہت زیادہ ایکسپوزڈ ہے‘ جیسی باتیں سنی ہیں۔‘‘

    گلوکارہ مریم قساط کا ’پسوڑی‘ اور ہسپانوی گانے ’بیلا چاؤ‘ کا میش اپ وائرل ہو گیا

    کرشمہ تنا نے مزید کہا ’’بہت سے لوگ ریوڑ کی ذہنیت والے ہوتے ہیں جیسے کہ ’اگر وہ ٹی وی ایکٹر ہے تو اسے کاسٹ نہ کریں، کیوں نہ ایک تازہ چہرہ کاسٹ کریں۔‘‘

    کرشمہ کو جب بھی کہا گیا کہ وہ ایک ٹی وی اداکارہ ہونے کی وجہ سے یہ کردار حاصل نہیں کر سکتیں تو انھیں ذلت محسوس ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ لوگ اداکاروں کو ایک زمرے میں کیوں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، کرشمہ نے کہا کہ اگرچہ حالات بدل رہے ہیں لیکن ایک ٹی وی اداکار کے لیے پھر بھی فلموں میں کام حاصل کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

    واضح رہے کہ کرشمہ تنا اب ہنسل مہتا کی فلم اسکوپ میں نمودار ہوں گی، اس فلم میں اشیتا ارون بھی ہوں گی۔

  • اداکارہ بشریٰ انصاری زندگی کا کون سا خوبصورت لمحہ دوبارہ جینا چاہتی ہیں ؟

    اداکارہ بشریٰ انصاری زندگی کا کون سا خوبصورت لمحہ دوبارہ جینا چاہتی ہیں ؟

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کسی تعارف کی محتاج نہیں انہوں نے اپنی منفرد اور بے ساختہ اداکاری سے اپنا لوہا منوایا ہے۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان ٹیلیویژن کی مقبول اداکارہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے ٹی وی اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جاکر اپنی بہت سی یادوں کو تازہ کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سال 1986میں پی ٹی وی پر پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا ایوارڈ شو ہوا تھا وہ تقریب میرے لیے بہت یادگار ہے اس میں مجھے بہتریں اداکارہ کا اعزاز ملا ۔

    بشریٰ انصاری نے بتایا کہ میں نے ٹی وی پر سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں قسم کے کردار ادا کیے لیکن مجھے زیادہ مزہ مزاحیہ کردار ادا کرنے میں آتا ہے۔

  • اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شاعرانہ انداز مداحوں کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

    اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شاعرانہ انداز مداحوں کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر تو پہلے بھی پوسٹس کرتی رہی ہیں لیکن اس بار انہوں نے ایک بار پھر وہی انداز اپنایا جسے صارفین نے پہلے بھی خوب سراہا تھا۔

    یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے خیالات کی عکاسی شاعری کے ذریعے کرتی دِکھائی دے رہی ہیں، اور ان کے الفاظ کی ادائیگی اتنی زبردست ہے کہ سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیں۔

    یمنیٰ زیدی ماضی میں بھی اس قسم کی ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہی ہیں جس میں انہوں نے اپنی لکھی گئی شاعری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔

    اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو میں شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کچھ جملے کہے جو ان کے مداح بے حد پسند کررہے ہیں۔ اداکارہ کی ویڈیو کو ان کے اکاؤنٹ پر اب تک 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ متعدد صارفین اس پر اپنا تبصرہ پیش کرچکے ہیں۔

    مداحوں کا کہنا ہے کہ یمنیٰ شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے الفاظ سے لوگوں کے دِلوں میں گھر کرنا جانتی ہیں۔

  • شوہر نے چند سال بعد ہی چھوٹی سی بات پر بلاوجہ طلاق دی، حنا دلپذیر

    شوہر نے چند سال بعد ہی چھوٹی سی بات پر بلاوجہ طلاق دی، حنا دلپذیر

    کراچی : ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر (مومو) نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر نے شادی کے چند سال بعد ہی چھوٹی سی بات پر بلاوجہ انہیں طلاق دی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اداکارہ عفت عمر کے یو ٹیوب چینل پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر حنا دلپذیر نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور ڈراما انڈسٹری سمیت دیگر مسائل پر کھل کر بات کی۔

    بلبلے’ اور ‘قدوسی صاحب کی بیوہ’ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل میں گھر کرنے والی اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا کہ انہیں ٹھیک طرح سے یاد نہیں کہ ان کی شادی کب ہوئی، تاہم ان کا اندازہ ہے کہ 1992 میں ان کی شادی ہوئی ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی ایک طرح سے پسند کی شادی ہی تھی، کیوں کہ انہیں دیکھتے ہی شوہر پسندآگئے تھے، کیوں کہ وہ عمر ہی ایسی ہوتی ہے کہ ہر کوئی دیکھتے ہی پسند آجاتا ہے۔

    انہوں نے سابق شوہر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نیک دل اور اچھا انسان قرار دیا اور اُمید ظاہر کی کہ اب تک وہ ماضی کی طرح بہترین انسان ہی ہوں گے۔

    حنا دلپذیر نے بتایا کہ انہیں شوہر نے ایک دن غصے میں آکر طلاق دے دی تھی تاہم انہوں نے غصے کی وجہ بیان نہیں کی اور بتایا کہ اس وقت تک ان کے ہاں ایک بیٹا بھی پیدا ہوچکا تھا، جس کی عمر اس وقت 3 سے 4 سال کے درمیان تھی، حنا دلپذیر کے مطابق ان کے اور ان کے سابق شوہر کے درمیان کوئی اختلافات نہیں تھے۔

    اداکارہ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق کس سال ہوئی، تاہم ان کی باتوں سے عندیہ ہوتا ہے کہ شادی کے چند سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی اور اس وقت ان کی عمر 30 سال سے کم تھی۔

    کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنا دلپذیر نے بتایا کہ طلاق کے کئی سال بعد انہوں نے ریڈیو سے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد انہیں اداکارہ ثانیہ سعید اور ان کے شوہر کے ایک ڈرامے میں مختصر کردار کرنے کا موقع ملا اور پھر وہیں سے اداکاری کی شروعات ہوئی۔

    خیال رہے کہ حنا دلپذیر نے2005 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا، انہوں نے چار درجن کے قریب ڈراموں سمیت ٹیلی فلموں اور فیچر فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

    حنا دلپذیر ریئلٹی شوز کی میزبانی بھی کرتی رہی ہیں، انہیں مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہوئی، تاہم وہ منفی سمیت ہر طرح کے کردار ادا کر چکی ہیں۔

  • پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے موذی مرض میں مبتلا

    پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے موذی مرض میں مبتلا

    لاہور : پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا انہوں نے اپنے پیغام میں خواتین کو تلقین کی کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو نظرانداز نہ کریں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہی، 40سالہ نادیہ جمیل نے اپنے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ان میں بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کی تشخیص ہوئی ہے اور چار روز میں وہ دو مرتبہ علاج کے لیے جاچکی ہیں۔

    نادیہ جمیل نے اس دردناک خبر کو بتاتے ہوئے خواتین کو تلقین کی کہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو نظرانداز نہ کریں۔

    اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف ، محبت، سکون، قبولیت، صبر، شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جب کہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے بیماری کی نوعیت بتاتے ہوئے لکھا کہ انہیں اسٹیج ون بریسٹ کینسر تشخیص کیا گیا ہے جب کہ رسولی گریڈ تھری کی بتائی گئی ہے۔

    نادیہ جمیل نے خواتین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے جسم اور صحت کو کبھی بھی نظرانداز نہ کریں، مجھے اب اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ نادیہ جمیل کی پوسٹ کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں پر مبنی پیغامات دیے۔

    ٹیلی ویژن میزبان علینہ فاروق شیخ نے لکھا کہ آپ بہادر ہیں، مقابلہ کریں۔ سکون اور صحت پائیں، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدرری نے بھی اپنے پیغام میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • اداکارہ نازش جہانگیر کا بڑا انکشاف

    اداکارہ نازش جہانگیر کا بڑا انکشاف

    لاہور : ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق تمام صورتحال سے آگاہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ مرض کا بروقت علاج نہ کرنے سے تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔

    اپنے مداحوں کے نام ایک طویل پیغام میں اے آر وائی ڈیجیٹل کی ڈرامہ سیریل بھروسہ میں ادا کاری کے جوہر دکھا نے والی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ عرصے سے ڈپریشن کے عارضے میں مبتلا ہیں، بہت سے لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا علاج نہ کرنے سے اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    Depression, PTSD, and Anxiety are very real.and today I have no ashamed to accept it that YES I am a victim of PTSD and I am fighting with it from last 10 years of my life even though after becoming a therapist this is something still on and off with me Posttraumatic stress disorder (PTSD) is a serious mental condition that some people develop after a shocking, terrifying, or dangerous event. PTSD suffered higher rates of heart disease death.. Flashbacks/ Emotional numbness and avoidance of places, people, and activities that are reminders of the trauma. Blaming self or others for the trauma Decreased interest in things that were once enjoyable Aggression or irritability Hypervigilance and hyper-awareness Your body produces a surge of hormones when you’re in a stressful situation. These hormones temporarily increase your blood pressure by causing your heart to beat faster and your blood vessels to narrow. Many people are unaware that untreated post-traumatic stress disorder can have a devastating effect for both those who have the condition and their loved ones. It not only affects relationships with your family, friends and others, it can trigger serious emotional problems and even cause health problems over time. PTSD affects people of all ages. It can even impact the health of unborn babies when the mother is under constant stress. There are many other symptoms too.. BUT ….. There is no timestamp on trauma. There isn’t a formula that you can insert yourself into to get from horror to healed. Be patient. Take up space. Let your journey be the balm.” PS: ( i offer prayers ) #depression #anxiety #raiseawareness #mentalhealthawareness #mandatory #notashamedanymore

    A post shared by Nazish Khan (@nazishjahangir) on

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بیماری نہ صرف آپ کے گھر والوں اور دوستوں سے تعلقات کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ آپ کو جذباتی مسائل اور صحت سے متعلق دیگر مسائل میں بھی مبتلا کردیتی ہے۔

    نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو پیغام دیا کہ ایسا کوئی بھی فارمولا نہیں ہے جو اچانک آپ کو خوف سے نکال کر ٹھیک کر دے اس کیلئے صبر کریں اور اپنے سفر کو ہی مرہم بننے دیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ روزانہ عبادت بھی کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر پر اداکار محسن عباس حیدر کی سابق اہلیہ کی جانب سے الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ ان کے محسن کے ساتھ تعلقات ہیں جس پر دونوں کی جانب سے تردید کی گئی تھی کہ یہ الزامات چھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری کی متعدد اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر ڈپریشن کے حوالے سے بات چیت کرتے دیکھا گیا ہے جس میں اداکارہ ماورا حسین، حنا الطاف اور ماہی بلوچ سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • ٹی وی اسکرین کی خوبرو اداکارائیں میک اپ کے بغیر کیسی لگتی ہیں

    ٹی وی اسکرین کی خوبرو اداکارائیں میک اپ کے بغیر کیسی لگتی ہیں

    ٹی وی اسکرین پر تو تمام اداکارائیں چمکتی دمکتی چھب کا مالک نظر آتی ہیں لیکن اگرپردہِ سیمیں سے قطع نظر انہیں عام زندگی میں دیکھا جائے تو وہ بھی عام انسانوں کی مانند ہی نظرآتی ہیں۔

    کیا آپ بھی اسکرین پر جھلملاتی ان حسیناوٗں کے دلفریب حسن کے مداح ہیں؟ اگر واقعی تو آپ کو یہ جان کردھچکا لگے گا کہ یہ سب مہنگے ترین میک اپ کی پرتوں کا کمال ہیں جوکہ جلد کے تمام عیوب چھپا کر بے مثال سراپا عطا کرتا ہے۔

    یہاں ہم دس ایسی اداکاروں کی بغیر میک اپ کی تصاویر آپ سے شیئر کررہیں جو کہ ٹی وی اسکرین پر یقیناً بہت سے دلوں کو بے قرارکردیتی ہوں گی۔

    ماہرہ خان

    عمائمہ ملک

    مہوش حیات

    ریشم

    ماریہ واسطی

    ایمان علی

    ونیزہ احمد

    وینا ملک

    صبا قمر

    حدیقہ کیانی