Tag: TV ARTIST

  • میں پاپ سنگر بننا چاہتی تھی، ڈاکٹر تمکنت منصور

    میں پاپ سنگر بننا چاہتی تھی، ڈاکٹر تمکنت منصور

    کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ڈاکٹر تمکنت منصور جن کو لوگ ڈراموں سے زیادہ سوشل میڈیا کے حوالے سے جانتے ہیں، کا کہنا ہے کہ میں تو پاپ سنگر بننا چاہتی تھی۔

    چہرے کے زبردست تاثرات اور بہترین ڈائیلاگ ڈلیوری کی بدولت سوشل میڈیا صارفین کی پسندیدہ اداکارہ ڈاکٹر تمکنت منصور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی۔

    اپنے سوشل میڈیا پر کانٹینٹ کریئٹر کے حوالے سے انہوں نے بہت سی باتیں ناظرین سے شیئر کیں جو شاید اس سے پہلے کسی انٹرویو میں نہیں بیان کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ میرے والد آرمی میں ہیں جبکہ والدہ اور بھائی ڈاکٹر ہیں میں ڈاکٹر نہیں پاپ سنگر بننا چاہتی تھی لیکن گھر والوں نے کہا کہ پہلے پڑھائی مکمل کرو اس کے بعد جو چاہے کرنا۔

    انہوں نے کہا کہ میں باقاعدہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہوں، سوشل میڈیا پر کانٹینٹ کریئیشن کا شوق میں نے پڑھائی کے بعد شادی اور پھر دو بچوں کی پیدائش کے بعد پورا کیا۔

    میک اپ کے حوالے سے تمکنت منصور کا کہنا تھا کہ ایک بار کسی شوٹنگ کے دوران میک اپ کرواتے ہوئے مجھے بہت غصہ آیا کیونکہ مجھے باقاعدہ میک اپ کرنا نہیں آتا لیکن کو میک اپ آرٹسٹ بلوایا گیا وہ مجھ سے بھی گیا گزرا تھا۔ اس ڈرامے کی تصاویر دیکھنے میں آج بھی بہت بری لگتی ہیں۔

  • سینئر اداکار نعیم طاہر کو شادی کیلیے کتنے پاپڑ بیلنا پڑے؟

    سینئر اداکار نعیم طاہر کو شادی کیلیے کتنے پاپڑ بیلنا پڑے؟

    کراچی : پاکستان ٹیلی وژن کے سینئر اداکار نعیم طاہر نے کہا ہے کہ پسند کی شادی کی خاطر رشتہ بھیجنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی تب کہیں جاکر کامیابی ملی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار نعیم طاہر نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ناظرین سے بہت سی باتیں شیئر کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ 1960 کی بات ہے میں اور یاسمین بہت اچھے دوست تھے اور ہم شادی بھی کرنا چاہتے تھے جبکہ میں کوئی ملازمت بھی نہیں کرتا تھا تو سوال یہ تھا کہ یاسمین کے گھر والے رشتہ کیونکر قبول کریں گے؟

    ان دنوں یاسمین کے رشتے بھی بہت آرہے تھے تو اس نے مجھ سے کہا کہ اخبار میں ایک اشتہار آیا ہے کہ ایک بینک کے زیر اہتمام مقابلے کا امتحان لیا جارہا ہے تم اس میں کوشش کرو تو میں نے ایسا ہی کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    اس کے بعد مجھے اسلام آباد برانچ میں بحیثیت منیجر کی نوکری مل گئی جس کے بعد والدہ رشتہ مانگنے گئیں اور وہاں سے ہاں ہوگئی۔

  • لیجنڈ اداکار شکیل نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

    لیجنڈ اداکار شکیل نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

    کراچی : ماضی کے معروف ٹی وی اداکار شکیل نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح شوبز کی فیلڈ میں آئے اور ان کا ٹیلی وژن سے تعلق کس طرح شروع ہوا۔

    ٹیلی ویژن پر شوخ اور سنجیدہ کرداروں کے لحاظ سے اداکار شکیل جن کا پورا نام شکیل یوسف ہے شعبہ اداکاری میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں، ان کی بے ساختہ اور برجستہ اداکاری نے ٹی وی ڈراموں کو سپرہٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    ٹی وی ڈراموں کو اپنی شاندار اداکاری سے بام عروج پر پہچانے والے پاکستان شوبز کے معروف اور سینئر اداکار شکیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے حالات و واقعات سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر کہ ٹی وی پر پہلی بار کیسے آئے یا اس کی شروعات کیسے ہوئی؟ جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مجھے اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا بلکہ جب پہلی بار آفر ہوئی تھی تو منع کردیا تھا۔

    شکیل نے کہا میں اپنی والدہ کے ساتھ ایک تقریب میں گیا تھا وہاں پر اس زمانے کے ایک مشہور فلم ڈائریکٹر ایس ایم یوسف بھی موجود تھے، تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ فلم میں کام کرو گے؟ تو میں نے فوراً ہی منع کردیا کیونکہ اس زمانے میں فلموں میں کام کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا۔

    جس کے بعد مجھے انہوں نے تھیٹر میں کام کرتے ہوئے دیکھا تو کافی دن بعد دوبارہ فلم کی آفر کی، اداکار شکیل نے بتایا کہ میں نے اس شرط پر فلموں میں کام کیا کہ میں دن میں اپنی ملازمت کروں گا اور رات کو فلم میں کام، تو یہ میری ابتدا تھی۔

  • ٹی وی کے معروف سینئر اداکار انور اقبال شدید علیل، دعائے صحت کی اپیل

    ٹی وی کے معروف سینئر اداکار انور اقبال شدید علیل، دعائے صحت کی اپیل

    کراچی : پاکستان ٹی وی کے لیجنڈ اداکار تمغہ امتیاز انور اقبال ان دنوں علالت کے باعث مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، ان کے ایل خانہ نے مداحوں سے ان کی صحیبابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ممتاز اور سینئر ٹی وی آرٹسٹ انور اقبال جو ٹی وی کے متعدد سیریلز اور تاریخی ڈرامہ سیریز میں یادگار کردار ادا کر چکے ہیں ، وہ کئی دنوں سے شدید بیمار ہیں۔

    انور اقبال کے اہل خانہ نے ان کے تمام مداحوں سے خصوصی گزارش کی ہے کہ ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی جائےاور اللہ پاک انہیں جلد کامل صحت عطا فرمائے۔

    انور اقبال پاکستان کے ایک تجربہ کار ٹیلی ویژن اداکار اور ہدایتکار ہیں جنہوں نے سپر ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریز "شمع” سے شہرت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں نسیم حجازی کے ناول "آخری چٹان” میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    یاد رہے کہ پنجاب کی موجودہ حکومت نے گزشتہ سال مارچ 2019میں اداکار انور اقبال کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا تھ، جس کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان تھے۔

    آرٹس کونسل کراچی اور الحمراء آرٹس کونسل لاہور کے تعاون سے منعقد کی جانے والی تقریب میں کراچی سے اسلم محمود دہلوی ،ثاقب اسلم، آرکے نیر، راجہ ناصر، ایم الیاس، قیصر جاوید اور سلیم گڈو نے بھی خصوصی شرکت کی۔

  • اداکاری کے ساتھ کوکنگ بھی بہت اچھی کرلیتا ہوں‘ایوب کھوسو

    اداکاری کے ساتھ کوکنگ بھی بہت اچھی کرلیتا ہوں‘ایوب کھوسو

    لاہور:سینئر اداکار ایوب کھوسو نے کہا ہے اداکاری کا شوق اسکول کے زمانے میں پروان چڑھا، اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ کوکنگ کے میدان میں بھی طاق ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ ایوب کھوسو کا کہنا ہے کہ میری تعلیم کوئٹہ میں مکمل ہوئی ، میرے سکول میں ڈرامہ اور میوزک کی کلاسز ہوتی تھیں جنہیں دیکھنے کے بعد مجھ میں اداکاری کا شوق پیدا ہوا ۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی کوئٹہ سے بننے والی ڈرامہ سیریل ”چھاؤں “میں اداکاری کی جس میں مجھے پورے پاکستان میں روشناس کروا دیا ، ڈرامہ سیریل میں میرے ہمراہ لیلیٰ زبیری ، ریاض ،ذوالقرنین حیدر سمیت دیگر اداکار شامل تھے ۔

    اس کے بعد ڈرامہ پروڈیوسر طارق معراج کی ڈرامہ سیریل ” بھنور“ اورپھر”دشت “جیسی ڈرامہ سیریل نے میری شہرت کو عروج تک پہنچا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ،کراچی ، نصیر آباد اور جیکب آباد میرے گھر ہیں ، ویسے تو پورا پاکستان ہی میرا گھر ہے اور جہاں بھی جاتا ہوں تو لوگ محبتیں نچھاور کرتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر کام کرتے ہوئے تین دہائیاں گزر چکی ہیں۔ اسی گفتگو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں کوکنگ کرنابھی آتی ہے اوروہ تمام ڈشز بہت عمدگی سے بنا لیتے ہیں۔

    ایوب کھوسو کا شمار پاکستان کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے، ڈرامہ سیریل دشت سے شہرت کے بامِ عروج پر پہنچے، فلم کے میدان میں ان کی سب کی بڑی پہچان ’خدا کے لیے‘ہے۔

    کھوسو پشتون ماں اور بلوچ باپ کی اولاد ہیں۔انہوں بی اے جامعہ بلوچستان سے کیا۔ اور اسکول سے اداکاری کا آغاز کیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کوئٹہ سینٹر کا ڈراما چھاؤں ان کاپہلا ٹیلی وژن ڈراما تھا۔ وہ بلوچی، پشتو، براہوی، سندھی، اردو اور انگریزی زبانیں بول لیتے ہیں۔

  • سندھ حکومت نے اداکارماجد جہانگیرکوچارلاکھ کی امدادی رقم ادا کردی

    سندھ حکومت نے اداکارماجد جہانگیرکوچارلاکھ کی امدادی رقم ادا کردی

    کراچی: صوبائی وزیربرائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی آج معروف ٹی وی اداکارماجد جہانگیر کے گھر پہنچیں اورانہیں سندھ حکومت کی جانب سے چارلاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

    سندھ حکومت نے بالاخر ماجد جہانگیر کی بیماری اورکئی سال سے جاری معاشی بدحالی کے حوالے سے میڈٰیا کی اطلاعات کا نوٹس لیتے یہ فیصلہ کیا۔

    80 کی دہائی کے معروف اداکار ماجدٹی وی شو ’’ففٹی ففٹی‘‘ سے مشہور ہوئے لیکن اب وہ گلشن اقبال کے ایک فلیٹ میں عسرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں وہ اپنا علاج بھی کرانے سے قاصر ہیں۔

    انہوں نے صوبائی حکومت اور وزیراعظم نواز شریف سے درخواست کی تھی کہ فنکاروں کے لئے مختص فنڈ سے ان کی امداد کی جائے۔

    ان کی امداد کے لئے صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی ماجد کی داد رسی کےلئے محکمہ ثقافت کے حکام کے ہمراہ ان کے گھر پہنچیں اور انہیں سندھ حکومت کی جانب سے امدادی رقم کا چیک دیا۔

    دریں اثناء پاکستان ٹیلی ویژن نے بھی ماجد جہانگیرکی امداد کے لئے پانچ لاکھ روپے کی امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔