Tag: tv channels

  • پیمرا کا نیب سے متعلق غیرضروری تجزیوں پر ٹی وی چینلز کو ہدایت نامہ جاری

    پیمرا کا نیب سے متعلق غیرضروری تجزیوں پر ٹی وی چینلز کو ہدایت نامہ جاری

    اسلام آباد : پیمرا نے نیب سےمتعلق یکطرفہ اورغیرضروری تجزیوں پر ٹی وی چینلز کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا تمام ٹی وی چینلز پروگرامز میں یکطرفہ تجزیے روکیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاک شوز اور پروگرامز میں نیب سے متعلق یکطرفہ اورغیرضروری تجزیوں پر پیمرا نے ٹی وی چینلزکو ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    جس میں کہا کہ ٹی وی چینلز پروگرامز میں نیب سے متعلق یکطرفہ ،غیر ضروی تجزیئے پیش کئے جارہے ہیں،نیب موقف کے بغیر پروگرامز اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی نیت کے مترادف ہے۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پروگرامز میں نیب کا موقف لئے بغیریکطرفہ تجزیہ پیش کیا جاتا ہے، سپریم کورٹ ازخود نوٹس فیصلے میں زیر سماعت کیسز پر تبصرہ ممنوع قرار دیا ہے۔

    پیمرا کا کہنا تھا ایسے پروگرامزپیمرا قوانین اور سپریم کورٹ ازخود نوٹس فیصلے کی خلاف وزری ہے، لائسنس ہولڈرز کو ہدایت کی جاتی ہے پروگرامزمیں یکطرفہ تجزیوں کو روکیں۔

  • پی ٹی آئی کا ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے خبر نشر کرنے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق ٹی وی چینلز نے ان کی تیسری شادی ہونے سے متعلق خبر نشر کی تھی جس پر تحریک انصاف برہم نظر آتی ہے اور اس نے خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ بغیر تصدیق کیے حقائق کے منافی خبر نشر کرنا غیر قانونی عمل ہے جبکہ وضاحت کے باوجود غلط خبر مسلسل نشرکی جاتی رہی، پیمرا سے رجوع کرکے غلط معلومات نشر کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کامطالبہ کریں گے،یہ فیصلہ پارٹی کی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وضاحت کے باوجود چینلز کی نشریات میں پیمرا نے مداخلت نہیں کی، اس عدم مداخلت پر چینلز سمیت پیمرا کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کریں گے۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شادی کی خبر کے معاملے پر اے آر وائی نیوز نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا، ان کے اس رویے کی قدر کرتے ہیں۔واضح رہے اے آر نیوز نے ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبر نشر نہیں کی تھی۔

  • الطاف حسین کی تقریر، ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    الطاف حسین کی تقریر، ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    اسلام آباد : حکومت نے الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا، وزارت اطلاعات کی نرالی منطق، کرے کوئی اور بھرے کوئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے پیمرا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم قائد کے قائد الطاف حسین کی جانب سے نائن زیرو پر کی جانے والی  نفرت انگیز تقریر نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کیخلاف پیمرا ایکٹ سیکشن ستائیس کے تحت کارروائی کی جائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر عوام کو اکسانے کے زمرے میں آتی ہے، حکومت کا مزید کہنا تھا کہ وہ میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتی ہے۔

  • الطاف حسین کی اے آر وائی نیوز کے ڈی ایس این جی وین پر حملے کی مذمت

    الطاف حسین کی اے آر وائی نیوز کے ڈی ایس این جی وین پر حملے کی مذمت

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سینئر پورٹرز اور اے آر وائی کی ڈی ایس این جی وین کو لاہور میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی کورریج کے دوران ہوٹنگ ، بوتلیں اور انڈے پھینک کر تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سینئر پورٹرز اور اے آر وائی کی ڈی ایس این جی وین کو لاہور میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی کورریج کے دوران ہوٹنگ ، بوتلیں اور انڈے پھینک کر تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

     ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھرنوں کے دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے صحافیوں کو توہین اور تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانا آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس سے قبل بھی دھرنوں میں صحافیوں کے ساتھ ایسے افسوسناک واقعات رونما ہوچکے ہیں تو انتہائی غیر اخلاقی اور آزادی صحافت کی صریحا ً خلاف ورزی کا عمل ہے ۔

  • صحافیوں سے بد سلوکی انتہائی قابلِ مذمت ہے، الطاف حسین

    صحافیوں سے بد سلوکی انتہائی قابلِ مذمت ہے، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ رو ز کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنو ں کی جانب سے کئی مختلف ٹی وی چینلزکے اداروں کی گاڑیوں پر حملے ،اینکرپرسنز، صحافیوں خصوصاً خواتین نمائندگان اورورکرز کو ہراساں کرنے اور بے ہودہ الفاظ استعمال کرنے کی خبروں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ایسے افسوناک واقعات ہوچکے ہیں جو آزادی صحافت کے اصولوں کے صریحاً خلاف ورزی ہے.

     الطاف حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیئے کہ وہ اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیں اور اپنی صفوں سے ایسے لوگوں کو باہر کریں جو کہ نہ صرف تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی کے خلاف عمل کر رہے ہیں بلکہ بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ٹی وی چینلز کے اینکر پرسنز ،نمائندوں ،صحافیوں اور ورکرز کے ساتھ افسوسناک واقعہ پرجو اس دوران زخمی ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

  • اے آروائی نیوز اور دیگر چینل کی بندش کیخلاف صحافی سراپا احتجاج

    اے آروائی نیوز اور دیگر چینل کی بندش کیخلاف صحافی سراپا احتجاج

    لاہور :اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران اے آروائی نیوز اور دیگر چینل کی بندش کیخلاف لاہورمیں صحافی برادری نے احتجاج کیا۔

    تفصیالت کے مطابق پی ایف یو جے کی کال پر پنجاب اسمبلی اور سی سی پی او آفس کے باہر ہونیوالے مظاہرے میں صحافی برادری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کے دوران اے آروائی نیوز کی نشریات بند کیے جانے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی اور اے آروائی نشریات کی بندش کا ذمہ دار وفاقی حکومت اور پیمرہ کو ٹھہراتے ہوئے کل سے ملک گیر مظاہروں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ ملک میں صحافت کی مکمل آزادی تک جاری رہے گا لاہورمیں ہونیوالے مظاہرے کے دوران نجی ٹی وی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر خودکشی کے واقعہ کی بھی بھرپور اندازمیں مذمت کی گئی۔