Tag: TWEET

  • ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں 131 فیصد اضافہ کیا گیا ہے: احسن اقبال

    ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں 131 فیصد اضافہ کیا گیا ہے: احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ترقیاتی بجٹ جو 26 ارب تھا، 131 فیصد اضافے کے ساتھ 60 ارب کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 2022 میں ہمیں 550 ارب کا ترقیاتی بجٹ ورثے میں ملا تھا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 550 ارب کے اس ترقیاتی بجٹ کو 24-2023 کے بجٹ میں 100 فیصد اضافے 1100 ارب تک پہنچا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور ترقی کا پہیہ چلانے میں مدد ملے گی۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ترقیاتی بجٹ 26 ارب ملا تھا جسے 131 فیصد اضافے کے ساتھ 60 ارب کر دیا گیا ہے، اس سے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

  • سفارتی اور سروس پاسپورٹ والوں کے لیے ویزوں کے خاتمے کا معاہدہ

    سفارتی اور سروس پاسپورٹ والوں کے لیے ویزوں کے خاتمے کا معاہدہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بیلا روس کے ہم منصب کے ساتھ 2 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جس کے تحت سفارتی اور سروس پاسپورٹ والوں کے لیے ویزے ختم کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بیلا روس کے ہم منصب کے ساتھ 2 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتی اور سروس پاسپورٹ والوں کے لیے ویزوں کے خاتمے پر معاہدہ ہوا، دونوں ممالک کے درمیان تھنک ٹینک کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

  • ہم نے مل کر ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو اپنایا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے: وزیر اعظم

    ہم نے مل کر ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو اپنایا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان میں بھرپور شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو اپنایا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان میں بھرپور شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ دن پوری قوم کی طرف سے ہمارے شہدا اور غازیوں کے لیے اظہار تشکر کا اجتماع تھا، ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو اپنایا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کی عزت اور وقار کو برقرار رکھتی ہیں، شہدا نے بڑی قربانی پیش کی تاکہ ان کے ملک کے مرد و خواتین امن سے رہ سکیں۔

  • پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ پاکستان کی پہچان بنے گا: وزیر اعظم

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ پاکستان کی پہچان بنے گا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پاکستان کا جان ہاپکنز بنے گا اور گردے، جگر کی بیماریوں کے علاج معالجہ کے لیے پاکستان کی پہچان بن جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ہمیشہ سے میرے دل کے قریب رہا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میری تمنا تھی اور ہے کہ یہ شاندار اسپتال پاکستان کا جان ہاپکنز بنے اور گردے، جگر کی بیماریوں کے علاج معالجہ کے لیے پاکستان کی پہچان بن جائے۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس کہ سابق وزیر اعظم اور ایک سابق چیف جسٹس نے اس مشن کو اپنی سیاست اور ذاتی مفادات کا نشانہ بنایا اور اس اسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے قدم رکنے والے نہیں، میرا یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ یقیناً ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو جذبہ خدمت سے سرشار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اسپتال کو ورلڈ کلاس بنانے اور اس کی بحالی کے لیے ہم تمام کوششیں اور توانائیاں صرف کر رہے ہیں، گزشتہ روز وہاں کے دورے کا مقصد بھی وہاں بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

  • معیشت سدھارنے کے لیے تحریک انصاف نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا: مزمل اسلم

    معیشت سدھارنے کے لیے تحریک انصاف نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا: مزمل اسلم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے معیشت سدھارنے کے لیے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، باقی جماعتوں کا علم نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم تاریخ سے پہلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ نئی حکومت فوری آئی ایم ایف پروگرام میں جائے اور نئے پروگرام پر مذاکرات کرے۔

    انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو معیشت پٹری پر لانے کے لیے جارحانہ اصلاحاتی منصوبے پر عمل کرنا چاہیئے، پاکستان تحریک انصاف نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، باقی جماعتوں کا علم نہیں۔

  • برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات تاریخی ہیں: وزیر اعظم

    برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات تاریخی ہیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات تاریخی ہیں اور گزشتہ دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے آج برطانیہ جا رہا ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات تاریخی ہیں اور دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے، برطانوی بادشاہ اور شاہی خاندان پاکستان کے عظیم دوست رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران دولت مشترکہ رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت بھی ہوگی جہاں دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی ہوگی۔

  • لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں: شیخ رشید

    لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں، اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری 4 مرلے کی لال حویلی پر حکومت چوتھی مرتبہ حملہ کرنے جا رہی ہے، ہائیکورٹ سے بھ 4 مرلے ملکیت کا کیس جیت چکا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں، اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار اقتصادی معاشی طور پر ہی ناکام نہیں ہوئے بلکہ غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا، مذاکرات کامیاب ہوں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک اور قوم کی ضرورت آئین اور قانون ہے اور حکومت اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتی ہے۔

  • پرویز الٰہی کے گھر حملہ کر کے عوام میں اپنے لیے نفرت بڑھائی گئی: اسد عمر

    پرویز الٰہی کے گھر حملہ کر کے عوام میں اپنے لیے نفرت بڑھائی گئی: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر رات کو حملہ کر کے عوام میں اپنے لیے نفرت بڑھانے کے علاوہ اور کیا حاصل کیا؟

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر رات کو حملہ کر کے چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ حملہ کر کے عوام میں اپنے لیے نفرت بڑھانے کے علاوہ اور کیا حاصل کیا؟

    خیال رہے کہ گزشتہ رات گئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ مارا گیا، پولیس نے 3 بار ان کے گھر کی مکمل تلاشی لی۔

    پولیس نے گھر میں موجود ملازمین پر تشدد بھی کیا، اس دوران خواتین اور بچے خوف و ہراس کا شکار رہے، رات گئے مزید 8 افراد کو حراست میں لیا گیا، جس کے بعد سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔

  • ملک کی صنعتی بنیاد تباہ کر دی گئی ہے: اسد عمر

    ملک کی صنعتی بنیاد تباہ کر دی گئی ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ فروری 2023 میں صنعتوں کی پیدوار پچھلے سال کے مقابلے میں 11.6 فیصد کم رہی، انہوں نے ملک کی صنعتی بنیاد کو تباہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فروری 2023 میں صنعتوں کی پیدوار پچھلے سال کے مقابلے میں 11.6 فیصد کم رہی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کے وقت یہ پیداوار تقریباً 12 فیصد بڑھ رہی تھی، ایک سال میں رفتار گر رہی ہے، انہوں نے ملک کی صنعتی بنیاد کو تباہ کر دیا ہے۔

  • مسلمانوں کے خلاف نفرت کا زہر ختم کرنا ہوگا: اقوام متحدہ

    مسلمانوں کے خلاف نفرت کا زہر ختم کرنا ہوگا: اقوام متحدہ

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے دن منانے کا مقصد مسلم مخالف نفرت کے زہر کے خاتمے کا مطالبہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے پہلی بار عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

    انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اس دن کا مقصد مسلم مخالف نفرت کے زہر کے خاتمے کا مطالبہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک ہم سب کو مٹا سکتا ہے، ہمیں اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

    سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ آج اور ہر دن ہمیں مشترکہ انسانیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، تقسیم کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔