Tag: tweet about

  • کہاں ہے 20 لاکھ لوگوں کا انقلاب جو ڈی چوک آنا تھا، رانا ثنا اللہ

    کہاں ہے 20 لاکھ لوگوں کا انقلاب جو ڈی چوک آنا تھا، رانا ثنا اللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام پوچھتی ہے عمران نیازی 3 بج چکے ہیں کہاں ہے 20 لاکھ لوگوں کا انقلاب جو ڈی چوک آنا تھا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری 200 افراد کے سیلاب کے ساتھ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے جب کہ 300 افراد پر مشتمل عوامی انقلاب لاہور میں بتی چوک پر آنکھ مچولی کر رہا ہے۔

     

    رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ عمران نیازی 5 سے 6 ہزار کے سب سے بڑے جلوس کے ساتھ صوابی انٹر چینج پر ہے اور 20 لاکھ لوگوں کا انتظار کررہا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عوام پوچھتی ہے کہ عمران نیازی 3 بج چکے ہیں، کہاں ہے 20 لاکھ لوگوں کا انقلاب جو ڈی چوک آنا تھا۔

  • ‘شیریں مزاری گرفتاری، امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بچنے کیلیے ملک میں انارکی چاہتی ہے’

    ‘شیریں مزاری گرفتاری، امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بچنے کیلیے ملک میں انارکی چاہتی ہے’

    پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے پارٹی کی سینیئر رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ایسے اقدامات سے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے تاکہ الیکشن نہ ہوں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیریں مزاری ایک بہادر اور نڈرعورت ہیں، امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہے کہ وہ ان ہتھکنڈوں سے شیریں کی آواز دبا پائیں گے تو وہ غلط ہیں، آج ہم ملک گیر احتجاج کریں گے اور کل میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا۔

     

    عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ہماری جدوجہد پرامن ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری کو تشدد کرکے ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا، یہ امپورٹڈ حکومت ملک کو افراتفری کی طرف لے جانا چاہتی ہے، پہلے معیشت تباہ کی اب ملک کوانارکی کی طرف لے جارہے ہیں کہ الیکشن نہ ہوں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

    پولیس کی جانب سے جاری بیان میں ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

  • زرمبادلہ بچانے کے لیے امپورٹڈ اشیا کی درآمد پر پابندی لگائی ہے، وزیراعظم

    زرمبادلہ بچانے کے لیے امپورٹڈ اشیا کی درآمد پر پابندی لگائی ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرمبادلہ بچانے کے لیے امپورٹڈ اشیا کی درآمد پر پابندی لگادی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکی معاشی صورتحال میں استحکام کیلیے حکومتی اقدامات کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کیلیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی لگادی ہے۔

     

    شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہم کفایت شعاری پر عمل کریں گے اور لگژری آئٹمز پر درآمد پر پابندی لگانے سے قیمتی زرمبادلہ بچے گا، ہم ساتھ مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں‌گے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرکے حکومت کے معاشی فیصلوں سے آگاہ کیا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک سے موبائل فون، گاڑیاں، اسلحہ، جوتوں، امپورٹڈ سینٹری، فرنیچر، میک اپ، شیمپوز منگوانے پر پابندی عائد کردی ہے، اب سے لگژری اور غیر ضروری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز، فرنیچر، شیمپو سمیت دیگر آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ غیرضروری لگژری بیگز، کچن کے سامان ، ڈرائی فروٹ، ڈیکوریشن آئٹمز، ہوم اپلائسنز، فروزن میٹ، امپورٹڈ ٹشوپیپرز، کراکری کی درآمد پر بھی پابندی ہوگی۔ حکومت نے بیرون ملک سے فش، سن گلاسز، جیم جیلی کنفیکشنری آئٹمز اور سلیپنگ بیگز منگوانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

  • آنے والے دنوں‌میں‌ملک میں مہنگائی خوفناک حد تک بڑھنے کا انتباہ

    آنے والے دنوں‌میں‌ملک میں مہنگائی خوفناک حد تک بڑھنے کا انتباہ

    سابق ترجمان وزارت خزانہ نے آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی کے خوفناک حد تک بڑھنے کا انتباہ دیتے ہوئے پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

    سابق ترجمان وزارت خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کو ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہنگائی کی ستائی قوم کو مہنگائی میں مزید اضافے کی خبر دیتے ہوئے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

    مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پیر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ دیکھا جائے گا اور پٹرول فی لیٹر 46 اور ڈیزل 84 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جائے گا۔

    سابق ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت پہلے ہی 40 فیصد بڑھا دی ہے جب کہ بجلی کی قیمت میں بھی مزید 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا جائیگا۔

     

    پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے کہا کہ واضح رہے کہ توانائی کا عالمی بحران پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، مسلم لیگ ن کی تجربہ کار ٹیم بے نقاب ہوگئی ہے اور ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اوگرا نے ہفتے کے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے جبکہ اسی روز سی این جی فی کلو 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد سی این جی ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سی این جی فی کلو 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سی این جی ڈیلر عبدالسمیع خان نے کہا کہ فی کلو سی این جی 230 سے بڑھ کر 300 روپے کردی گئی ہے اس سیکٹر میں اربوں کی سرمایہ کاری برباد ہورہی ہے، یہ ایک سستا ایندھن تھا اب اتنی مہنگی سی این جی کون خریدے گا۔

  • ‘ دوسروں سے حساب مانگنے والے پہلے اپنا جواب دیں ‘

    ‘ دوسروں سے حساب مانگنے والے پہلے اپنا جواب دیں ‘

    سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کے ردعمل میں کہا ہے کہ دوسروں سے حساب مانگنے والے پہلے اپنے کرپشن کیسز کا جواب دیں۔

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کسی بھی سیاسی رہنما کا نام لیے بغیر ن لیگی رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    عمر چیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دوسروں سے حساب مانگنے والے پہلے اپنے کرپشن کیسز کا جواب دیں، پاناما کیسز اور مقصود چپڑاسی والے اربوں روپے کا جواب دیں۔

     

    سابق گورنر پنجاب میں اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ میرا شمار خوشامدی اور آنکھیں بند کرکے تائید کرنے والوں میں نہیں ہوتا۔

  • ‘ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنےکی یاآئین توڑنےکی؟ ‘

    ‘ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنےکی یاآئین توڑنےکی؟ ‘

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنےکی یا آئین توڑنےکی؟

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ اسمبلیوں سے استعفے ایسے دے کرگئے جیسے واپس نہیں آئیں گے لیکن ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے لیکن یہ کس چیز کی تنخواہ لے رہے ہیں، ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟

  • ‘ امپورٹڈ حکومت لندن میں سر پکڑ کر بیٹھی ہے ‘

    ‘ امپورٹڈ حکومت لندن میں سر پکڑ کر بیٹھی ہے ‘

    امپورٹڈ حکومت لندن میں سر پکڑ کر بیٹھی ہے کہ اگر فوری انتخابات کرادیے تو عمران خان دوبارہ منتخب ہوکر آجائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کی لندن بیٹھک پر شدید تنقید کی ہے۔

    حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت لندن میں سر پکڑ کر بیٹھی ہے اور یہ بحث کررہے ہیں کہ اگر فوری انتخابات کرائے تو عمران خان دوبارہ آجائے گا۔

     

    سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اگر دیر کی تو ہر گزرتے دن کے ساتھ ثابت ہورہا ہے کہ یہ نکمے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم سمیت کابینہ کے اراکین کی بڑی تعداد نواز شریف سے مشاورت کے لیے لندن میں موجود ہے تاہم ذرائع کے مطابق لندن بیٹھک میں میں مسلم لیگ ن ملک میں انتخابات اور آئی ایم ایف سے پیکیج کے معاملے پر دو حصوں میں بٹ گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا نواز شریف گروپ بجٹ کے فوری بعد الیکشن میں جانے پر بضد ہے جبکہ شہباز گروپ انتخابی اصلاحات کے بعد اکتوبریانومبر میں الیکشن چاہتا ہے۔

    مزید پڑھیں: لندن بیٹھک : مسلم لیگ ن پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل حل نہ کرسکی

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاشی پیکیج سے متعلق مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کی ملاقات بھی بےنتیجہ رہی۔

  • ‘معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی جانب جارہی ہے’

    ‘معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی جانب جارہی ہے’

    سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی جانب جا رہی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ملک کی معاشی صورتحال پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہر دن روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ روزانہ کریش کررہی ہے لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے۔

     

    سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ مہنگائی میں اضافہ اور کاروبار برباد ہوگئے ہیں جب کہ معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی طرف جارہی ہے۔

    حماد اظہر نے ٹوئٹ کے آخر میں اپنی حکومت کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی معیشت ہے جسمیں دو ماہ پہلے تک استحکام تھا اور 5.5 فیصد سےترقی کر رہی تھی۔

  • ‘افسوسناک فیصلہ، بازار لگا، لوٹے بکے’

    ‘افسوسناک فیصلہ، بازار لگا، لوٹے بکے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے منحرف اراکین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے افسوسناک فیصلہ قرار دیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں دلچسپ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افسوسناک فیصلہ، بازار لگا، لوٹے بکے، لوٹے بک کر مالک کی دکان پر سج گئے لیکن کہتے ہیں کہ ہم استعمال نہیں ہوئے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ کہتے ہیں کہ کیونکہ استعمال نہیں کیا گیا اس لیے لوٹا نہ کہا جائے، ایسا ہی یہ فیصلہ ہے کہ سب کچھ ہوا لیکن ان کو کوئی سزا نہیں۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ یاد رکھیں عوام اسے پسند نہیں کریں گے اور احتجاج کریں گے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کےخلاف ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد

    فیصلہ چیف الیکشن کمشنرنےپڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ منحرف اراکین کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دیے جاسکے اور آرٹیکل 63اےکےتحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا۔

  • پی ٹی آئی رہنما نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کی اچانک موت پر سوال اٹھادیا

    پی ٹی آئی رہنما نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کی اچانک موت پر سوال اٹھادیا

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کی موت سے کچھ سوالات ذہن میں آتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کی موت پر سوال اٹھا دیا ہے۔

    شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کی موت سے کچھ سوالات ذہن میں آتے ہیں۔

    شیریں مزاری نے ٹوئٹ میں معنی خیز انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی گرافک ٹرانسفر کیس میں کرائم منسٹر کو 14 مئی کی تاریخ دی گئی، ایک انتہائی افسوسناک اتفاق؟ یا دوسروں کے لیے خوفناک پیغام؟

     

    انہوں نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ‘گہرے سائے پورے پاکستان میں پھیل رہے ہیں۔’

    واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسر انتقال کرگئے

    شہباز حکومت نے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، ڈاکٹررضوان نے بطور ڈائریکٹرایف آئی اے شہبازشریف اوران کی فیملی کے منی لانڈرنگ کیسز میں تفتیش کی جبکہ شوگر اسکینڈل سمیت کئی کیسوں کی بھی تحقیقات کی تھیں۔