Tag: tweet about

  • ‘ یہ کوئی نئی بات نہیں، قتل اسی طرح کیا جاتا ہے’

    ‘ یہ کوئی نئی بات نہیں، قتل اسی طرح کیا جاتا ہے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ڈاکٹر رضوان کی موت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، قتل اسی طرح کیا جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر رضوان کا نام لیے بغیر ان کی اچانک موت پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں قتل اسی طرح سے کیا جاتا ہے، لوگوں اس ملک میں میری خبر کار ایکسیڈنٹ کی آنی تھی جیسےانکی ہارٹ اٹیک کی آئی۔

    انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اسی حوالے سے مزید لکھا کہ پہلے اسی طرح سے نیب کے افسر کو قتل کیا گیا بعد میں خودکشی قرار دیا گیا، آیان علی کے واقعے میں گرفتار کرنیوالا بھی قتل، اور کتنے قتل کرنے ہیں اس مافیا نے۔

     

    شہباز گل کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ رجیم لوگوں کو دن دیہاڑے قتل کررہی ہے منصوبہ بندی کرکے اسے حادثہ قرار دلوا رہی ہے عوام سب دیکھ رہی ہے کہ قاتل مسلط ہوگئے ہیں۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ سب کچھ اتنا اچھا مینج کیا جاتا ہے جیسے کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو، ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

    شہباز حکومت نے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، ڈاکٹررضوان نے بطور ڈائریکٹرایف آئی اے شہبازشریف اوران کی فیملی کے منی لانڈرنگ کیسز میں تفتیش کی جبکہ شوگر اسکینڈل سمیت کئی کیسوں کی بھی تحقیقات کی تھیں۔

  • ‘کپڑوں کے بجائے لندن فلیٹس بیچ کر پاکستان پیسہ لائیں’

    ‘کپڑوں کے بجائے لندن فلیٹس بیچ کر پاکستان پیسہ لائیں’

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپڑوں کے بجائے آپ اپنے اور بھائی لے لندن فلیٹس بیچ کر پاکستان لے آئیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف نے سستے آٹے کی فراہمی کیلیے کپڑے بیچنے کے بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف کا نام لیے بغیر مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کپڑوں کے بجائے اپنے اور بھائی کے لندن فلیٹس بیچ کر پاکستان لے آئیں۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ فلیٹس بیچ کر اربوں ڈالر ملک میں لے آئیں تو آٹے کے علاوہ دیگر مسائل بھی حل ہو سکتےہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کی شام بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سستے آٹے کی فراہمی سے متعلق بات کرتے ہوئے جوش خطابت میں کہا تھا کہ میں اپنے کپڑے بیچ کر بھی عوام کو سستا آٹا دونگا۔

    مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کیلیے کپڑے بیچنا پڑیں گے؟

    وزیراعظم کے اس بیان پر خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور ظفر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی آٹے سے متعلق بات پر ہنسی آرہی ہے، اب سمجھ میں آرہا ہے انہیں شوباز کیوں کہا جاتا ہے۔

  • ڈاکٹر مرتضیٰ سید گورنر اسٹیٹ بینک کاعہدہ سنبھالیں گے، مفتاح اسماعیل

    ڈاکٹر مرتضیٰ سید گورنر اسٹیٹ بینک کاعہدہ سنبھالیں گے، مفتاح اسماعیل

    مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ختم ہو گئی، ڈاکٹر مرتضیٰ سید نئے گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔

    مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ مدت پوری ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قوم کو آگاہ کیا ہے کہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید نئے گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔

     

    مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ مدت ختم ہوگئی سینئر ترین ڈپٹی گورنر اس وقت تک ان کا عہدہ سنبھالیں گے۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ نئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید آئی ایم کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں اور ان کے نئے کردار کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل؟

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کل گورنراسٹیٹ بینک رضا باقرکی 3 سالہ مدت پوری ہوگی۔ میں نے رضا باقر سے بات کی اور انکو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

  • امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا؟ عمران خان کا بائیڈن انتظامیہ سے سوال

    امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا؟ عمران خان کا بائیڈن انتظامیہ سے سوال

    سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت تبدیلی کے معاملے پر امریکی صدر جو بائیڈن سے سوال اٹھا دیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا ہے؟

    سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ کی غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ امریکا فرمانبردار اور کٹھ پتلی وزیراعظم چاہتا ہے۔ حکومت تبدیلی کی سازش پرشبہ ہے تو اس ویڈیو سے شکوک دور ہونےچاہئیں۔

    عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ایک جمہوری طور پر منتخب وزیراعظم اور اسکی حکومت کو کیوں ہٹایا گیا ہے، واضح رہے کہ امریکا فرمانبردار اور کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر چاہتا ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ انہیں ایک ایسا کٹھ پتلی وزیراعظم چاہیے جو امریکا کے مطالبات تسلیم کرے اور پاکستان کو غیرجانبدارانہ انتخاب کی اجازت نہ دے، انھیں ایسا وزیراعظم چاہیے جو روس سے معاہدوں پر دستخط نہ کرے۔

    سابق وزیراعظم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکا کو ایسا وزیراعظم چاہیے جو چین سے اسٹریٹجک تعلقات کم کرے۔

    عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اگر کوئی وزیر اعظم خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی کا دعویٰ کرے گا تو اسے ہٹایا جائیگا، منتخب وزیراعظم کو ہٹاکر شہباز شریف جیسا مکار، گھٹیا وزیراعظم لایا جائیگا

    عمران خان کے مطابق امریکاکی رجیم چینج سازش کی تصدیق جو اس مراسلے میں بھی واضح تھی واشنگٹن سے ہمارے سفیر نے بذریعہ مراسلہ امریکی اہلکار کی دھمکی کا بتایا تھا، یقیناً چیف جسٹس کافرض بنتا ہےکہ وہ کمیشن بنائیں جو عوامی سماعت کرے۔

    سابق وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس کمیشن بنائیں جو عوامی سماعت کرے اور تعین کرے کہ اس سازش میں کون کون شامل تھے۔

    عمران خان نے کہا کہ جیسے رجیم چینج کرکے200ملین سےزائدآبادی والے ملک کے وزیر اعظم کو ہٹایا گیا اور ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم لایاگیا، بائیڈن انتظامیہ سےسوال ہے کیا امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا؟

  • وزیراعظم کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

    وزیراعظم کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان المبارک ککے اختتام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں اہل اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

    شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے اختتام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد، اوور سیز پاکستانیوں اور ساتھ ہی اپنے ساتھی مسلم رہنماؤں کو بھی عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔

     

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں باہمی تعلقات کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کےعزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

  • ‘تمام یوتھ ونگ کے نوجوان اب تیاری پکڑیں’

    ‘تمام یوتھ ونگ کے نوجوان اب تیاری پکڑیں’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام یوتھ ونگ کے نوجوان اب تیاری پکڑیں۔

    پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام یوتھ ونگ کے نوجوان اب تیاری پکڑیں۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ یوتھ ونگ کے نوجوان آج چاند رات قومی پرچم لے کر نکلیں اور لانگ مارچ کی ابتدا کریں۔

     

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کارکنوں کو چاند رات پر قومی پرچم لے کر سڑکوں پر نکلنے کی کہا تھا۔

    عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ سارے پاکستان کو پیغام ہے کہ تمام لوگ ابھی سے تیاری کریں، عوام کا سمندر اسلام آباد میں جمع ہوگا، ہماری تیاری کا آغاز چاند رات سے ہوگا، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ چاند رات کو جھنڈے لے کر نکلیں۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان

    انہوں نے کہا تھا کہ ساری دنیا کو بتانا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، لانگ مارچ کی کال صرف پی ٹی آئی نہیں تمام پاکستانیوں کے لیے ہے، اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع ہوگا۔

  • ‘حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں’

    ‘حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں۔

    پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرہاؤس لاہورپرغیر قانونی قبضے کی سخت مذمت کرتا ہوں، صوبائی انتظامیہ نے آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں۔

    علاوہ ازیں فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آدھی رات کو فیصلہ آیا کہ الیکشن ہوگا، چیف جسٹس نوٹس لیں، معاملے کو دیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد کردیا ہے اس سے قبل ن لیگ والوں نے بھی کہا تھا وزیراعلیٰ کا استعفیٰ غیرقانونی ہے، اس وقت آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے کیا وزیراعلیٰ، اسمبلی اور عوام کو بائی پاس کیا جاسکتا ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ انہوں نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے نجی تقریب حلف برداری کی، ایسے مینڈیٹ اور حلف کو کون مانے گا۔

    انہوں نے کہا کہ انٹراکورٹ اپیل کی تو پتا چلا جج صاحب نہیں ہیں، حلف کے بعد اپیل سنی جارہی ہے اس کا کیا فائدہ، ایک کےلیے 24 گھنٹے عدالتیں کھلی ہیں ایک کے لیے بند، یہ سمجھ نہیں رہے پاکستان  کس بحران کے دہانے پر کھڑا ہے، لوٹوں کے کیس کو سنا نہیں جارہا جوکہ سارے مسائل کی جڑ ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ کیسز کو تیزی سے سنا جارہا ہے کچھ پر فیصلے نہیں ہو رہے اور یہ سب جس طرح سے ہورہا ہے مجھے لگتا ہے کہ ہماری عدالتیں رینکنگ میں آخری نمبر پر پہنچ جائیں گی۔

  • ‘مریم صفدر جھوٹ بولنے اور مکر کرنے میں کمال رکھتی ہیں’

    ‘مریم صفدر جھوٹ بولنے اور مکر کرنے میں کمال رکھتی ہیں’

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ جھوٹ کہا کہ خاتون اوّل کی بیٹی کی شادی پرسرکاری وسائل لگے، مریم صفدر جھوٹ بولنے اور مکر کرنے میں کمال رکھتی ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر نے جھوٹ کہا ہے کہ خاتون اول کی بیٹی کی شادی پر سرکاری وسائل لگے، آپ جھوٹ بولنے اور مکر کرنے میں کمال رکھتی ہیں۔

    شہباز گل نے مزید کہا یہ مریم صفدرکی جانب سے مکمل جھوٹ ہے، آپ لوگوں کو سب آپ کی طرح کے چور لگتے ہیں۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے ن لیگی رہنما پر طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ لوگوں کا سارا ٹبر عوام کے پیسے پر پلتا ہے جبکہ عمران خان نے قوم کے پیسے کی حفاظت کی۔

    شہباز گل نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اسی حوالے سے مزید کہا کہ مریم صفدر صرف اس وقت جھوٹ نہیں بولتیں جب وہ نہیں بول رہی ہوتی ہیں۔


     

    انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جس شادی میں عمران خان کی شرکت سے متعلق مریم صفدر نے حسب عادت جھوٹا الزام لگایا ہے وہ 12 ربیع الاول 19 اکتوبر کو ہوئی جب کہ عمران خان 23 اکتوبر کو سعودیہ پہنچے۔

  • ‘مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی’

    ‘مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی’

    معروف قانون داں اور پی پی رہنما اعتزاز احسن کے اس بیان پر کہ ‘مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی’ پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ کا ایک مختصر کلپ اپ لوڈ کیا ہے۔

    شیریں مزاری نے اس ویڈیو کلپ کے ساتھ ہی اعتزاز احسن کے موقف پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بالکل وہی ہے جو ہم میں سے بہت سے لوگوں نے کہا ہے۔

    شیریں مزاری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت تب ہوتی ہے جب سازش کو عملی جامہ پہنانا پڑتا ہے، کرائم منسٹر، مقامی حمایتی اور بدمعاشوں کو معلوم ہے وہ سب اس کا حصہ ہیں۔

     

    سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس معاملے پر اب اپنی اپنی مرضی کی تشریح کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ معروف قانون دان اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے دھمکی آمیز مراسلے اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے موقف کے حوالے سے اظہار خیال کیا تھا۔

    اعتزاز احسن نے اس پروگرام میں کہا تھا کہ مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی اور مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش بھی ہوئی ہے۔

  • ‘حساب لے آئیے مل کر اپنے پارٹی فنڈز کا حساب دیتے ہیں’

    ‘حساب لے آئیے مل کر اپنے پارٹی فنڈز کا حساب دیتے ہیں’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم توچاہتے ہی یہ ہیں کہ سب کاحساب ہو، حساب لے آئیے مل کر اپنے پارٹی فنڈز کا حساب دیتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے الیکشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہم توچاہتے ہی یہ ہیں کہ سب کاحساب ہو، حساب لے آئیے مل کر اپنے پارٹی فنڈز کا حساب دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ چلے کہ ہم نے کیسے سیاسی جماعت کی طرح فنڈریزنگ کی اور عوام کو پتہ چلے کہ آپ نے کیسے مافیا ڈانز کی طرح فنڈ جمع کیے۔

     

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ آپ نے کیسے اورنگزیب بٹ جیسے کرداروں سے رشوت پارٹی فنڈز کےنام پر جمع کی۔