Tag: tweet about

  • ‘پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا نہ پلانٹس کی مرمت کی’

    ‘پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا نہ پلانٹس کی مرمت کی’

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں موجودہ بجلی بحران کا ذمے دار سابق حکومت کو قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا نہ پلانٹس کی مرمت کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ نواز شریف حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا تھا۔

    انہوں نے لکھا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا اور نہ پلانٹس کی مرمت کی، لوڈ شیڈنگ اور ناکارہ پلانٹس سے عوام کو ماہانہ ایک سو ارب کا نقصان ہو رہا ہے

    وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ہم اس مسئلے کو سدھارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • ‘ شکریہ زندہ دلان لاہور، آپ نے تاریخ رقم کردی ‘

    ‘ شکریہ زندہ دلان لاہور، آپ نے تاریخ رقم کردی ‘

    پی ٹی آئی رہنما وسینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے شکریہ زندہ دلان لاہور آپ نے تاریخ رقم کردی، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے پر مبارکباد۔

    پی ٹی آئی رہنما فیصل جاودید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم نے فیصلہ سنا دیا امپورٹڈ حکومت نامنظور، یہ تبدیلی نہیں بلکہ اب انقلاب آرہا ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ چند ہفتوں بعد ایک بار پھر عمران خان وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

     

    سینیٹر فیصل جاوید نے لاہور کے کامیاب جلسے پر اہل لاہور کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ زندہ دلان لاہور، آپ نے تاریخ رقم کردی، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے پر مبارکباد۔

  • ‘آج لاکھوں لوگ خودداری کے نعرے پر لبیک کہیں گے’

    ‘آج لاکھوں لوگ خودداری کے نعرے پر لبیک کہیں گے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج تاریخی اجتماع میں لاکھوں لوگ خود داری کے نعرے پر لبیک کہیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلامان مغرب کا سورج ڈوبتا ہوا نظر آرہا ہے، آج تاریخی اجتماع میں لاکھوں لوگ خود داری کے نعرے پر لبیک کہیں گے۔

     

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ قائداعظم نے جوسفرشروع کیا آج اس جدوجہد کی ابتدا ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم حقیقی آزادی کیلئے کمربستہ ہوچکی ہے۔

  • ‘سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں’

    ‘سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں’

    پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نئی کابینہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کابینہ میں شامل افراد پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے نام پڑھیں چوں چوں کا مربہ ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں لگتا ہے کہ سنٹرل جیل کا حاضری رجسٹر ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ کہاں کہاں شرمندہ ہونا پڑتا ہےاس کرائم منسٹر کی وجہ سے، جب وہ خود کہہ رہا ہے قوم بھکاری ہے تودشمنوں نے کیا کیا نہیں کہنا۔

    سابق وفاقی وزیر نے اس ٹؤئٹ میں ایک بھارتی چینل کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے جس میں ٹی وی چینل کا میزبان فواد چوہدری سے سوال کرتا ہے کہ آپ کا وزیراعظم پاکستان قوم کو بھکاری بول رہا ہے۔

    جس پر فواد چوہدری جواب دیتے ہیں کہ یہ انتہائی غلط بیان ہے اگر وہ بھکاری ہیں تو انہیں لیڈر نہیں ہونا چاہیے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر قوم غریب بھی ہے تو ان ہی لیڈروں کی وجہ سے یہ کیسے بھکاری ہیں جن کے لندن میں فلیٹ ہیں، زرداری اور نواز شریف اربوں پتی ہیں۔

    جس پر میزبان طنزیہ انداز میں کہتا ہے کہ بھکاری ہیں مگر الگ قسم کے!

    واضح رہے کہ نئی وفاقی کابینہ نے آج حلف اٹھایا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے نے نئے وزرا سے حلف لیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، اسپیکرراجہ پرویزاشرف، بلاول بھٹو اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

  • ‘آتے ہی ڈراما بازی شروع’

    ‘آتے ہی ڈراما بازی شروع’

    وزیراعظم شہباز شریف کے پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو منصوبے کے افتتاح پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتے ہی ڈراما بازی شروع۔

    پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے کے افتتاح پر لکھا کہ "آتے ہی ڈراما بازی شروع”۔

    اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ میٹرو منصوبے سے متعلق سی ڈی اے کا 2 ماہ پرانا پریس ریلیز ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میٹرو اپریل کے پہلے ہفتے میں چلنا شروع ہوگی۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں 10 فروری کو اس حوالے سے جاری پریس ریلیز کا عکس بھی پوسٹ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ میٹرو بس کا افتتاح کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پشاور موڑ تا نیواسلام آباد ایئر پورٹ میٹرو بس کا افتتاح کردیا

    شہباز شریف نے ہدایت کی کہ میٹروبسوں میں سامان رکھنےکی سہولت بھی مہیا کی جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

  • ‘اگر کابینہ بن بھی گئی تو کام کوئی نہیں کرے گا’

    ‘اگر کابینہ بن بھی گئی تو کام کوئی نہیں کرے گا’

    پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت 6 دن سے بغیر کابینہ کے ہے، اللہ خیر کرے، اگر کابینہ بن بھی گئی تو کام کوئی نہیں کرے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں حکومت 6 دن سے بغیر کابینہ کے ہے، اللہ خیر کرے، اگر کابینہ بن بھی گئی تو کام کوئی نہیں کرے گا کیونکہ تمام پارٹیوں کے اپنے اپنے مفادات ہیں الیکشن ہی واحد حل ہے۔

     

    ایک اور ٹوئٹ میں مزمل اسلم نے لکھا کہ اپنے دور اقتدار میں عمران خان نےکوئی کیمپ آفس نہیں رکھا، کوئی نجی دورہ نہیں کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کوئی کاروبار نہیں کیا، کسی کرپشن میں ملوث نہیں لیکن یہ لوگ مکمل قانونی توشا خانہ معاملے میں کردار کشی کرنے نکلے ہیں۔

     

    مزمل اسلم نے ٹوئٹ میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی حکومت کے 5 دن مکمل ہوئے، ان 5 دنوں میں یہ 5 افطار ڈنراور 3 کیمپ آفس لے چکے ہیں، کوئی شرم؟

  • ‘پٹرول کی قیمت منجمد کرنا عمران خان کا تباہ کن فیصلہ تھا’

    ‘پٹرول کی قیمت منجمد کرنا عمران خان کا تباہ کن فیصلہ تھا’

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت منجمد کرنا عمران خان کا تباہ کن فیصلہ تھا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک روکا، آئین کو پامال کیا، بزدارمقرر کیا، مودی کی جیت کی خواہش کی۔

     

    مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ سابق حکومت میں رانا ثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ڈالی گئی، ڈسکہ الیکشن میں پولنگ عملےاہلکاروں کو اغوا کیا اور ضبط شدہ رقم ملک ریاض کو واپس کردی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ فروری میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اور بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    اس وقت قوم سے اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں آئندہ بجٹ تک اضافہ نہیں کیا جائیگا۔

  • ‘ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز انشااللہ! ‘

    ‘ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز انشااللہ! ‘

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ غنڈہ گردوں کے گروہ پی ٹی آئی نے اپنی شکست دیکھ کر پھرغنڈہ گردی شروع کردی ہے۔

     

    ن لیگی رہنما نے مزید لکھا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج انشااللہ مل کررہےگا، وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا،وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز انشااللہ۔

    مریم نواز نے اسی حوالے سے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ پاکستانیوں کا اولین فرض ہے۔

     

    انہوں نے مزید لکھا ہے کہ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک وقوم کیلیے اچھا نہیں ہے بلکہ تباہی ہے، اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے، پنجاب کے عوام نے ان کے چہرے پہچان لیے ہیں۔

  • کدھر گئے آپ کےامریکی وینٹیلیٹر؟ شہبازگل

    کدھر گئے آپ کےامریکی وینٹیلیٹر؟ شہبازگل

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بجلی کی قیمت میں اضافے پر حکومت کیخلاف طنز کیا ہے اور کہا ہے کہ کہاں گئے آپ کے امریکی وینٹیلیٹر؟

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر طنز کیا ہے۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بریکنگ نیوز، بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کو تو امریکا نے ہر چیز سستی کرکے دینی تھی لیکن آتے ہی چینی، بجلی اور ہر چیز مہنگی کردی گئی۔

     

    شہباز گل نے لکھا ککہ کدھر گئے آپ کے امریکی وینٹیلیٹر؟ آپ تو خود کو بھکاری کہتے تھے، آپ کیسے بھکاری ہیں کہ کوئی بھیک نہیں دیتا۔

  • ‘پاک سعودی تعلقات خصوصی اور غیر معمولی اعتماد کے حامل ہیں’

    ‘پاک سعودی تعلقات خصوصی اور غیر معمولی اعتماد کے حامل ہیں’

    وزیراعظم شہباز شریف نے تہنیتی پیغامات پر سعودی فرماں روا اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات خصوصی اور غیر معمولی اعتماد کے حامل ہیں۔

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان نے مبارکباد دی تھی اور تہنیتی پیغامات بھیجے تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تہنیتی پیغامات بھیجنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

     

    وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا ہے کہ پاک سعودی تعلقات خصوصی اور غیر معمولی اعتماد کے حامل ہیں۔

    شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مشتترکہ وژن پورا کرنے کیلئےملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہونے کا اظہار بھی کیا ہے۔