Tag: tweet about

  • ‘عمران خان کے دور میں معیشت کے تمام شعبے جمود کا شکار رہے’

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں معیشت کے تقریباً تمام شعبے ، جمود کا شکار  رہے، پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ 5 سال بعد بھی نامکمل ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں تقریبا تمام شعبے ہی جمود کا شکار رہے جس میں پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ بھی شامل ہے جو کہ 5 سال بعد بھی نامکمل ہے۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کے ساتھ بقیہ کام کی جلد تکمیل کا حکم دیدیا ہے۔

    شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم شہریوں کو باوقار سروس فراہم کرنے کا راستہ ہے،بدقسمتی سےعوامی بہبود کے منصوبے میں تاخیر سے اس کی لاگت میں اضافہ ہوا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں بتایا کہ دارالحکومت کے دیگرعلاقوں کیلئے منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • ‘کل رات تاریخ رقم ہوئی ہے’

    ‘کل رات تاریخ رقم ہوئی ہے’

    پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کل رات تاریخ رقم ہوئی ہے اور عمران خان کی ایک کال پر پاکستانی خوددار پاکستان کے حق میں باہر نکلے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کیلیے خلاف ملک بھر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہونیوالے احتجاج پر پی ٹی آئی رہنما وسینیٹر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ کل رات تاریخ رقم ہوئی ہے۔

     

    انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان کی ایک کال پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقیم پاکستانی ایک خوددار پاکستان کے حق میں باہر نکلے اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعروں کی صدائیں گونجتیں رہیں۔

    فیصل جاوید نے یہ بھی لکھا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ آپ وہاں موجود تھے اور آپ نے اس ناانصافی کے خلاف علم بلند کیا۔

  • لگتا ہے عمران نیازی بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں، احسن اقبال

    لگتا ہے عمران نیازی بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں، احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں لگتا ہے وہ بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ عمران نیازی بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں لگتا ہے وہ بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں۔

    لیگی رہنما نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں‌ مزید کہا کہ آج عمران خان ایک طرف اور تمام جمہوری قوتیں دوسری طرف ہیں وہ جنہوں نے 2018 میں مجموعی طور پر70 فیصد ووٹ لیے تھے۔

    احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کے بقول یہ 70 فیصد غدار ہیں وہ اکیلے محب وطن ہیں، جو شخص ایسا دعویٰ کرے اسکی ذہنی کیفیت پر کچھ کہنا فضول ہے۔

  • ‘مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا’

    ‘مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا’

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہے بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا نہیں ہے مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما اور  سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا نہیں ہے وہ ہار چکے ہیں، مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا، آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ۔

     

    فیصل جاوید نے یہ بھی کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے اور کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کرینگے۔

  • ‘مطیع اللہ نے فواد چوہدری سے بدتمیزی نہیں، صحافتی اصول پامال کیے’

    ‘مطیع اللہ نے فواد چوہدری سے بدتمیزی نہیں، صحافتی اصول پامال کیے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مطیع اللہ نے فواد چوہدری کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ صحافتی اصولوں کو پامال کیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ہونے والی بدنظمی پر اپنے ردعمل کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مریم میڈیا سیل کے ممبر مطیع اللہ جان نے آج فواد چوہدری کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ صحافتی اصولوں کو پامال کیا اور اس پیشے کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔

    شہباز گل نے مزید لکھا ہے کہ مطیع اللہ نے صرف صحافتی اصولوں کو پامال نہیں کیا بلکہ وہاں پر کھڑے دوسرے صحافیوں کے حقوق کو بھی پامال کیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ میڈیا میں صرف مریم بات کرے اور سوال صرف آپ، باقی سب صحافی چپ رہیں۔

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی میڈیا بریفنگ بدنظمی کا شکار ہوگئی تھی۔

    مزید پڑھیں: فواد چوہدری اور صحافی مطیع اللہ جان کے درمیان تلخ جملوں‌ کا تبادلہ

    فواد چوہدری کے ڈائس پر آتے ہی صحافی مطیع اللہ نے ان سے سوال کردیا تھا اور اس موقع پر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

  • ‘شرم بھی نہیں آتی روزانہ جعلی خبریں دینے پر’

    ‘شرم بھی نہیں آتی روزانہ جعلی خبریں دینے پر’

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں من گھڑت خبریں دینے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرم بھی نہیں آتی روزانہ جعلی خبریں دیتے ہوئے۔

    پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تین ماہ میں الیکشن کرانے سے الیکشن کمیشن کا انکار کی خبر پر طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اسی میڈیا گروپ نے پہلے خبر لگائی کہ پی ٹی آئی کا خوں ریزی کا منصوبہ ہے اور اب یہ خبر لگائی کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کرانے سے انکار کر دیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کسی کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ شرم بھی نہیں آتی روزانہ جعلی خبریں دینے پر۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے 3 ماہ میں نئے انتخابات کے اعلان کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: 3 ماہ میں نئے انتخابات: الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی

    ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کروانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم ہر وقت تیار ہیں