Tag: TWEET

  • ریکارڈ خسارے اور مہنگائی کے لیے تیار رہیں: مزمل اسلم

    ریکارڈ خسارے اور مہنگائی کے لیے تیار رہیں: مزمل اسلم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ریکارڈ خسارے اور مہنگائی کے لیے تیار رہیں، حکومت ہمارے دور میں جاری 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ 23-2022 میں جاری نہیں رکھ سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ کل 160 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل الزام لگا رہے تھے کہ شوکت ترین نے بجٹ بے ضابطگیاں کی ہیں، مزید یہ کہ وہ کہتے رہے تھے کہ خزانے میں کوئی رقم نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریکارڈ خسارے اور مہنگائی کے لیے تیار رہیں۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے دور میں جاری 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ 23-2022 میں جاری نہیں رکھ سکتی، افراط زر اور کرنسی کی قدر میں کمی سے معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک گزشتہ 2 سال سے تقریباً 6 فیصد سے ترقی کر رہا تھا، ملکی ترقی 23-2022 کے مالی سال میں کم ہونے پر 3 سے 4 فیصد پر آسکتی ہے، ملکی ترقی کم ہونے سے ملک میں مزید بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا۔

  • امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکا کے خلاف بربریت کی مثال قائم کی: عمران خان

    امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکا کے خلاف بربریت کی مثال قائم کی: عمران خان

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجرم امپورٹڈ حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کے شرکا کے خلاف بربریت کی مثال قائم کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجرم امپورٹڈ حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کے شرکا کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ سے ایک رات قبل پنجاب و سندھ میں تحریک انصاف کارکنان کے گھروں کی حرمت کو پامال کیا اور اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے، امپورٹڈ حکومت نے دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

  • آزاد پاکستان یا غلام پاکستان؟ آج فیصلہ ہوگا: فواد چوہدری

    آزاد پاکستان یا غلام پاکستان؟ آج فیصلہ ہوگا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج وہ دن ہے جب فیصلہ ہوگا کہ آزاد پاکستان یا غلام پاکستان؟ پاکستان کے عوام حقیقی آزادی کے لیے نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج پاکستان کے عوام حقیقی آزادی کے لیے نکلیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج وہ دن ہے جب خود مختاری کا فیصلہ ہوگا، آزاد پاکستان یا غلام پاکستان؟ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے باہر نکلو۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی آواز عمران خان کی پکار میں شامل کرو، عوام کے لیے، انقلاب کے لیے اور پاکستان کے لیے نکلو۔

  • ‘اب تک کے مشکل فیصلے، جعلی مقدمات، مہنگائی میں اضافہ’

    ‘اب تک کے مشکل فیصلے، جعلی مقدمات، مہنگائی میں اضافہ’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اس حکومت کے اب تک کے مشکل فیصلوں میں جعلی مقدمات بنانا شامل ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

    ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اب تک کے مشکل فیصلے جعلی مقدمات ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشکل فیصلے کرکے لوڈشیڈنگ میں اضافہ، ڈالر مہنگا، شرح سود میں اضافہ اور مہنگائی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

     

    ان کا اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ جعلی مقدمات بنانا بھی موجودہ حکومت کے اب تک کے مشکل فیصلوں میں شامل ہے جب کہ ٹرانسفر پوسٹنگ اور ای سی ایل سے 4 ہزار لوگوں کے ناموں کے اخراج جیسے مشکل فیصلے بھی اسی حکومت نے کیے ہیں۔

  • کیا شہباز حکومت جارہی ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ کا معنی خیز ٹوئٹ

    کیا شہباز حکومت جارہی ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ کا معنی خیز ٹوئٹ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ملک کی معاشی صورتحال پر معنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھگتیں، معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمے داری کیوں لیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ملک کی ابتر معاشی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معنی خیز ٹوئٹ کیا ہے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں کسی کا بھی نام لیے بغیر کہا ہے کہ اگر ہمیں کام کرنے سے روکا جائے گا، ہاتھ پاؤں باندھے جائیں گے، کارکردگی پر شکوک کا اظہار کیا جائیگا تو پھر سیدھی بات ہے کہ وہ ذمے دار ہیں۔

     

    رانا ثنااللہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وہ بھگتیں، معیشت کا بھٹہ ہم نے تو نہیں بٹھایا تو پھر ذمے داری کیوں لیں، ہم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عوام سے رجوع کریں گے۔

    واضح رہے کہ منحرف ارکان اور میگا کیسز کے حوالے سے عدالتی فیصلوں کے بعد ن لیگ نے حکومت چھوڑنے کے لئے اتحادیوں سے پھر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی حکومت چھوڑنے کے لئے اتحادیوں سے پھر مشاورت

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشہ دو روز میں وزیراعظم آفس میں حکومتی اتحادیوں کی طویل میٹنگز ہوئیں ، جس میں اتحادیوں کی اکثریت نے حکومت سے نکلنےکی مشروط حمایت کی۔

  • "جعلی وزیراعلیٰ صاحب! شیروانی واپس لٹکانے کا وقت ہوا چاہتا ہے”

    "جعلی وزیراعلیٰ صاحب! شیروانی واپس لٹکانے کا وقت ہوا چاہتا ہے”

    ملتان: الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ قرار دئیے جانے کے فیصلے پر شاہ محمود قریشی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "دیر آید درست آید! بالاخر الیکشن کمیشن نے لوٹوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا۔

    شاہ محمود قریشی نے نام لئے بغیر حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جعلی وزیراعلیٰ صاحب! شیروانی واپس لٹکانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ سنا یا اور پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو نااہل قراردیا۔

    یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کو نا اہل قرار دیدیا

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا، نااہل قرار دیئے جانے والے 25 اراکین میں سے 18 کا تعلق پی ٹی آئی سے منحرف جہانگیر ترین گروپ سے ہے، 5 اراکین کا تعلق علیم خان اور 2 کا تعلق اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔

    الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

  • "دس ماہ میں کوئی بھی ملک تبدیل ہوسکتا ہے اور نہ ہی اس کا نظام”

    "دس ماہ میں کوئی بھی ملک تبدیل ہوسکتا ہے اور نہ ہی اس کا نظام”

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں خود ساختہ تجربے بند کرکے دنیا کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے شہباز حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا تجربہ ہے کہ وہ حکومت اصلاحات کرسکتی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہوں، دس ماہ میں کوئی بھی ملک تبدیل ہوسکتا ہے اور نہ ہی اس کا نظام۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں خودساختہ تجربے بند کرکے دنیا کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں بنیادی فریم ورک طےکریں اور حکومتوں کو چلنے دیں۔

    واضح رہے کہ شہباز حکومت نے سابقہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خاص طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مدد سے عام انتخابات کا انعقاد، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق جسیے اہم امور پر نظر ثانی کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور سیاسی جماعتوں سے ارکان کے نام طلب کرلئے ہیں۔

    حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر پی ٹی آئی حکومت نے سخت احتجاج ریکارڈ کرانے کا عندیہ دیا ہے۔

    دوسری جانب آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملتان جلسے میں حقیقی آذادی مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

  • عید کی چھٹیاں ختم: ’چلیں اب کام پر واپس آجائیں‘

    عید کی چھٹیاں ختم: ’چلیں اب کام پر واپس آجائیں‘

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے سب نے تعطیلات میں اہل خانہ کے ساتھ بھرپور وقت گزارا، چلیں اب کام پر واپس آجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صبح بخیر، امید ہے سب نے تعطیلات میں اہل خانہ کے ساتھ بھرپور وقت گزارا اور خوب آرام کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ چلیں اب کام پر واپس آجائیں۔

    خیال رہے کہ عید الفطر کی 02 سے 05 مئی 2022 تک 4 روزہ تعطیلات کے بعد آج جمعہ 06 مئی سے تمام سرکاری و نجی دفاتر کھل چکے ہیں۔

    ہر وقت کام میں جتے رہنے کے لیے مشہور وزیر اعظم شہباز شریف اس سے قبل رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں بھی اضافہ کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

  • ‘ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی’

    ‘ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اب ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں شہباز حکومت پر طنز کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک مسئلہ حل کرنے کے لیے نیا مسئلہ کھڑا کر رہی ہے، یہ ہے ان کی گورننس؟

    ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے کھاد کے کارخانوں کی گیس بند کردی گئی ہے اب ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ ہماری حکومت نے سارا سال بجلی بھی دی اور تاریخ کی ریکارڈ یوریا بھی پیدا کی، ریکارڈ دیکھ لیں۔

  • ‘عمران خان اللہ کا واسطہ عید کی خوشیوں کا دن تو عوام کو منانےدیں’

    ‘عمران خان اللہ کا واسطہ عید کی خوشیوں کا دن تو عوام کو منانےدیں’

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے کہ عید کی خوشیوں کا دن تو عوام کو منانے دیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چار سال بعد عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف اور خوشیوں بھری عید نصیب ہوئی ہے، آج کے تو دن اپنے جھوٹ اور زبان کو آرام دیں۔

    مریم اورنگزیب نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عید پر اپنی ناکامیوں، وعدہ خلافیوں اور کرپشن کا ماتم بند کریں، بائیس کروڑ عوام کی خوشیاں بدمزہ نہ کریں۔

     

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ ہوسکے تو آج دعاؤں کی قبولیت کے دن اپنے جھوٹ اور کرپشن پر اللہ تعالیٰ کے حضور ندامت کے چند الفاظ بولیں اور عوام سے معافی مانگیں۔ عید کے دن تو معاف کردیں۔