Tag: TWEET

  • ‘یقین ہے ہم آنےوالے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے صحیح انتخاب کرینگے’

    ‘یقین ہے ہم آنےوالے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے صحیح انتخاب کرینگے’

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ یقین ہے ہم آنےوالے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے صحیح انتخاب کرینگے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر جن کی گورنر کی حیثیت سے 3 سالہ مدت آج مکمل ہورہی ہے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے ملک کی خدمت کا موقع دیا، آج اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے میرے 3 سال مکمل ہوجائیں گے۔

    رضا باقر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ان 3 سالوں کے دوران 4 وزرائے خزانہ اور 5 فنانس سیکریٹریوں کے ساتھ کام کیا، میرا کام اسٹریٹجک وژن فراہم کرنا تھا۔

     

    انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈپٹی گورنرز اور اسٹیٹ بینک مینجمنٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میری نظرمیں آپ ہمارے معاشی استحکام کیلئے ایک ستون ہیں۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا ہے اور مجھے یقین ہے ہم آنے والے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے صحیح انتخاب کرینگے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل؟

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کل گورنراسٹیٹ بینک رضا باقرکی 3 سالہ مدت پوری ہوگی۔ میں نے رضا باقر سے بات کی اور انکو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

  • حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے: حماد اظہر

    حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے: حماد اظہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کے اندر کم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان پائیدار بلند ترقی اور بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر کی راہ پر گامزن تھا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان سب سے زیادہ برآمدات، ترسیلات زر، ٹیکس وصولی اور عالمی معیار کی فلاحی اسکیموں کی راہ پر گامزن تھا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کے اندر کم ہوگئے۔ بدنام اور نااہل چہرے اقتدار میں ہیں۔

  • معروف گلوکارہ نے سیاسی رہنماؤں کو چیلنج کردیا

    معروف گلوکارہ نے سیاسی رہنماؤں کو چیلنج کردیا

    معروف گلوکارہ عینی خالد نے سیاسی رہنماؤں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کی طرح بغیر کسی سیکیورٹی کے عام لوگوں میں جا کر دکھائیں۔

    معروف گلوکارہ عینی خالد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک تصویر پوسٹ کی۔

    یہ تصویر ایک روز قبل کی ہے جب عمران خان بغیر کسی پروٹوکول کے اسلام آباد کے علاقے جی نائن مرکز پہنچے تھے۔

    اس موقع پر مارکیٹ میں موجود شہریوں نے عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی حمایت میں نعرے لگائے۔

    عینی خالد نے لکھا کہ کیا اپوزیشن کا کوئی رہنما اس طرح لوگوں کے درمیان (بغیر کسی سیکیورٹی کے) جاسکتا ہے، میں چاہتی ہوں کہ وہ اس کی کوشش کریں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں نے عمران خان کو گھیر رکھا ہے اور وہ ان کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں جبکہ عمران خان بھی نہایت خوشگوار موڈ میں ہیں۔

  • یکم مئی: عمران خان کا تحریک انصاف کے منشور پر عزم کا اعادہ

    یکم مئی: عمران خان کا تحریک انصاف کے منشور پر عزم کا اعادہ

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اہم ترین بیان جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یکم مئی کو مزدوروں کی بہبود پر تحریک انصاف کےعزم کا اعادہ کرتا ہوں مزدور ہماری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ دیا، پناہ گاہیں اور لنگرخانے بنائے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے، غریبوں کو وباسے محفوظ بنانےکیلئے احساس پروگرام متعارف کرائے۔

    یہ بھی پڑھیں: ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات، آج مزدوروں کا عالمی دن ہے

    اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کیصورت میں ڈھالنےکا پختہ عزم کئےہوئے ہیں جہاں ہمارےمحنت کشوں اور کسانوں کی فلاح و حقوق محفوظ ہی نہیں بلکہ ان میں بہتری آئے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے آج عالمی یوم مزدور منایا جارہا ہے۔

  • ‘ریاست کا فرض ہے کہ فتنے کو کچلے’

    ‘ریاست کا فرض ہے کہ فتنے کو کچلے’

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست کا فرض ہے کہ فتنے کو کچل دے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیاسی انتقام نہیں ہو گا مگر ہرگز یہ مطلب نہ لیں قانون اپنا راستہ نہیں لےگا۔

    مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ریاست کا فرض ہے کہ فتنے کو کچلے۔

     

    مسلم لیگی رہنما نے یہ ٹوئٹ ایک صارف کے اس ٹوئٹ کے ردعمل میں کیا ہے جس میں مذکورہ صارف نے کہا تھا کہ اگر حکومت اور قانون اپنا کام نہیں کرینگے سازشیوں کو نہیں پکڑیں گے تو پاکستان کی ہرگلی، محلے میں فسادات ہونگے دیکھ لیجیے گا۔

    مذکورہ صارف نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے کہا تھا کہ قانون اپنا راستہ لے گا۔

    مریم نواز نے مذکورہ صارف کی ٹوئٹ کا امیج بھی اپنے ٹوئٹ میں پوسٹ کیا ہے۔

  • ‘عام انتخابات ہی واحد حل ہے’

    ‘عام انتخابات ہی واحد حل ہے’

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرتوانائی حماداظہر کا کہنا ہے کہ صرف تین ہفتوں میں واضح ہوگیا کہ ‘ امپورٹڈ حکومت’ ملک چلانے کے اہل ہی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیداواری صلاحیت ہونے کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ ہے، ڈیزل کی وافر مقدار ہونے کے باوجود کسان ڈیزل کو ترس گیا ہے۔

    حماد اظہر نے لکھا کہ پھلتی پھولتی معیشت کو تباہی کی طرف لےجایا جا رہا ہے صرف تین ہفتوں میں واضح ہوگیا کہ امپورٹڈ حکومت ملک چلانےکی اہلیت نہیں رکھتی، واحد حل صرف عام انتخابات ہیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا، عمران خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہوکر امپورٹڈ حکومت کو شکست دینگے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے کہا کہ دو سے تین دن کیلیے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جارہا ہوں بتاکر اس لیے جارہا ہوں کہ کہیں یہ نہ سمجھ لینا کہ بھاگ رہا ہوں۔

  • ‘عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا’

    ‘عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا’

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا، عمران خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہوکر امپورٹڈ حکومت کو شکست دینگے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ دو سے تین دن کیلیے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جارہا ہوں بتاکر اس لیے جارہا ہوں کہ کہیں یہ نہ سمجھ لینا کہ بھاگ رہا ہوں۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا اور ان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہوکر امپورٹڈ حکومت کو شکست دینگے۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ عید کےبعد اب دما دم مست قلندر ہوگا۔

  • ‘انصاف کے دُہرے معیار معاشروں کو تباہ کردیتے ہیں’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کی گرفتاری پر کہا ہے کہ انصاف کے دُہرے معیار معاشروں کو تباہ کردیتے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے آج پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین قومی اسمبلی کو گرفتار کرادیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ فہیم اور عطا اللہ کو سندھ ہاؤس میں لوٹوں کیخلاف احتجاج رنے پر گرفتارکیا گیا جبکہ تنظیم انصار الاسلام نے اراکین اسمبلی کے لاجز پرحملہ کیا انہیں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ انصاف کے دہرے معیار معاشروں کو تباہ کر دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج سندھ ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے دو اراکین اسمبلی کو ضمانت منسوخی کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان سندھ ہاوس حملہ کیس میں عبوری ضمانت ختم ہونے پر عدالت پہنچے تھے۔

    مزید پڑھیں: سندھ ہاؤس حملہ کیس، تحریک انصاف کے 2 اراکین اسمبلی احاطہ عدالت سے گرفتار

    پولیس نے دونوں اراکین اسمبلی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا بعد ازاں عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنان رائے تنویر اور سید صداقت علی شیرازی کی بھی صمانت منسوخ کردی۔

  • ‘نامعلوم افراد، شرارتی لڑکو میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس’

    ‘نامعلوم افراد، شرارتی لڑکو میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس’

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے اپنی رہائشگاہ پر خفیہ آلات نصب کیے جانے کی اطلاع پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی رہائشگاہ پر خفیہ آلات نصب کیے جانے کی اطلاع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ فونز تو پہلے ہی ٹیپ کیےجاتے تھے اب پتہ چلا گزشتہ ہفتے کی رات میری رہائشگاہ پر خفیہ آلات بھی نصب گئے۔

    سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کسی کو براہ راست مخاطب کیے بغیر دلچسپ پیرائے میں کہا کہ نامعلوم افراد، شرارتی لڑکو میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس۔

     

    انہوں نے مزید لکھا ہے کہ رابطہ کرکے پوچھ کیوں نہیں لیتے جو تمہیں چاہیے، شرم آنی چاہیے۔

  • ‘امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے’

    ‘امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کی تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جارہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے۔

    مزمل اسلم نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کے ساتھ امپورٹڈ حکومت عام آدمی پر ٹیکس کی شرح بھی بڑھانے جارہی ہے وہ بھی صرف ایک ارب ڈالر کے پیچھے۔

     

    پی ٹی آئی رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ساتھ میں چین اور قطر سے قرض بھی مانگ رہی ہے۔