Tag: TWEET

  • پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے خوشخبری

    پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے خوشخبری

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین یکم اپریل 2022 سے خنجراب بارڈر کھول رہا ہے، برآمد کنندگان فائدہ اٹھائیں اور چین کو اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چین یکم اپریل 2022 سے خنجراب بارڈر کھول رہا ہے، سرحد کھلنے سے پاک چین ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے کے استعمال میں مدد ملے گی۔

    رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں طرف تجارت خصوصاً پھلوں کی تجارت میں مدد ملے گی، پاکستان کے شمال کی جانب سے سبزی برآمد کرنے والے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ برآمد کنندگان فائدہ اٹھائیں اور چین کو اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔

  • غربت کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کا ایک اور اقدام

    غربت کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کا ایک اور اقدام

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آغاز کریں گے، 2 سالوں میں 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مبطاق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آغاز کریں گے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے افراد کو اخوت سمیت دیگر مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے کاروبار شروع کرنے کے لیے بلا سود لاکھ تک اور گھر بنانے کے لیے لاکھ تک قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کو کم لاگت گھروں کی تعمیر اور کاروبار شروع کرنے کے لیے 2 سالوں میں کل 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اس مدت میں حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

  • مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے: وزیر اعظم

    مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری سے تنازعات کے حل پر یقین ہے، مذاکرات سے حل کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے پر عزم اور غیر متزلزل ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور سفارت کاری سے تنازعات کے حل پر یقین ہے، مذاکرات سے حل کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو بتا دیا جب 27 فروری 2019 کو اس نے حملے کا انتخاب کیا، قوم کی حمایت سے افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب رہیں گی۔

    خیال رہے کہ آج بھارت کے خلاف آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان نے بھارت کی ناکام جارحیت کا بھرپور جواب دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرانا بڑی کامیابی تھی، پاک بحریہ نے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ بھی لگایا۔

  • رہائشی اعتبار سے پاکستان دیگر ممالک سے سستا ہے: وزیر خزانہ

    رہائشی اعتبار سے پاکستان دیگر ممالک سے سستا ہے: وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ رہائشی اعتبار سے پاکستان، 138 ممالک کی نسبت سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف ممالک کے رہائشی اعتبار سے متعلق سروے کا انڈیکس ٹویٹ کیا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 138 ممالک کی نسبت پاکستان رہائشی اعتبار سے سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے کی لاگت، امریکا کے مقابلے میں اوسطاً 71.52 فیصد کم ہے، پاکستان میں کرایہ اوسطاً امریکا کے مقابلے میں 90.64 فیصد کم ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کراچی نیویارک سے 79.35 فیصد کم مہنگا ہے۔

  • 2018 سے 2028 کو ڈیمز کی دہائی قرار دیا گیا ہے: فیصل جاوید

    2018 سے 2028 کو ڈیمز کی دہائی قرار دیا گیا ہے: فیصل جاوید

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 2018 سے 2028 کو ڈیمز کی دہائی قرار دیا ہے، 10 سال 10 ڈیمز کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی سمپوزیم پاکستان کی ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ عالمی تناظر میں، سے خطاب کریں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کل بروز پیر پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے سمپوزیم میں امریکا، سوئٹزر لینڈ، ترکی، آسٹریلیا اور چین کے ڈیموں کے متعدد بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک روایتی سیاست دان صرف اگلے الیکشن کا سوچتا ہے جبکہ ایک لیڈر آنے والی نسل کے لیے کام کرتا ہے۔

    سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے 2018 سے 2028 کو ڈیمز کی دہائی قرار دیا ہے، 10 سال 10 ڈیمز کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے، بدقسمتی سے پاکستان نے پچھلے 50 سالوں میں ایک بھی بڑا ڈیم نہیں بنایا۔

  • اسکول، تھانہ اور منبر کی اصلاح نہ ہوئی تو بڑی تباہی کے لیے تیار رہیں: فواد چوہدری

    اسکول، تھانہ اور منبر کی اصلاح نہ ہوئی تو بڑی تباہی کے لیے تیار رہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بارہا نظام تعلیم میں تباہ کن شدت پسندی کی طرف توجہ دلائی ہے، اسکول، تھانہ اور منبر اگر ان تین کی اصلاح نہ ہوئی تو بڑی تباہی کے لیے تیار رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے بارہا اپنے نظام تعلیم میں تباہ کن شدت پسندی کی طرف توجہ دلائی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ اور میاں چنوں جیسے واقعات عشروں سے نافذ تعلیمی نظام کا حاصل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ قانون کے نفاذ کا بھی ہے اور سماج کی تنزلی کا بھی، اسکول، تھانہ اور منبر اگر ان تین کی اصلاح نہ ہوئی تو بڑی تباہی کے لیے تیار رہیں۔

  • پاک چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط فیز 2 کے لیے اہم پیشرفت ہے: مشیر تجارت

    پاک چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط فیز 2 کے لیے اہم پیشرفت ہے: مشیر تجارت

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ چین میں سی پیک فیز 2 میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاک چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط فیز 2 کے لیے اہم پیشرفت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے دورہ چین میں سی پیک فیز 2 میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاک چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط فیز 2 کے لیے اہم پیشرفت ہے، یہ معاہدہ بی ٹو بی تعاون اور میچ میکنگ کےعمل کو بڑھا دے گا۔

    ٹویٹ میں کہا گیا کہ معاہدے سے براہ راست اور بالواسطہ برآمدات میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ چین سے صنعتی نقل مکانی میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی معاہدے پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

  • ’’ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے‘‘

    ’’ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے‘‘

    نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے۔

    گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ معلوم نہ تھا کہ دل ٹوٹنا بھی بیماری ہوتی ہے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اصل بیماری ملک لوٹنے سے ہوتی ہے، دل ٹوٹنے سے نہیں۔

    عمران اسماعیل نے نثری صنف کا استعمال کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں کہا کہ تمہیں یہ جاننا تھا تم سےمحبت کتنی ہےچاہت کتنی ہےوفاکی شدت کتنی ہے؟

     ٹوئٹ کے آخری جملے میں انہوں نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لو ہم دل سےکہتےہیں اب لوٹ  آؤ، کوئی توعہد نبھاؤ چلواب لوٹ آؤ۔

     

    واضح رہے کہ منگل کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آئی ہیں، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو مکمل صحتیاب نہ ہونے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر علاج واپس جاکر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ دل کا مرض بڑھا سکتا ہے۔

    نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔

  • درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت

    درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت

    اسلام آباد: مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ درآمدات میں اضافہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ جولائی دسمبر کی پہلی ششماہی میں برآمدات 25 فیصد بڑھیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ درآمدات میں اضافہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے، دسمبر کے دوران 6.9 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ نومبر میں درآمدت کا حجم 7.9 ارب ڈالر تھا، ایک ماہ میں درآمدات میں ایک ارب ڈالر کی کمی آئی۔ دسمبر 2021 کے لیے درآمدی تخمینہ 6.2 ارب ڈالر تھا۔

    انہوں نے کہا کہ جولائی دسمبر کی پہلی ششماہی میں برآمدات 25 فیصد بڑھیں، جولائی دسمبر کی پہلی ششماہی برآمدات بڑھ کر 15.125 ارب ڈالر ہوگئیں، جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران برآمدات 12.110 ارب ڈالر تھیں۔

    مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے برآمدات کا ہدف 15 ارب ڈالر تھا۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ دسمبر 2021 کے دوران برآمدات اور درآمدات کی تفصیل جلد شیئر کی جائیں گی۔

  • ایک سال میں کارپوریٹ سیکٹر کو 929 ارب روپے کا منافع

    ایک سال میں کارپوریٹ سیکٹر کو 929 ارب روپے کا منافع

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کارپوریٹ سیکٹر کو 929 ارب روپے کا منافع ہوا، 3 سال میں تقریباً 70 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث تحریک انصاف حکومت میں گزشتہ سال کارپوریٹ سیکٹر کو 929 ارب روپے کا منافع ہوا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں سنہ 2018 میں یہ منافع 587 ارب روپے تھا۔ تحریک انصاف حکومت کے دوران کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ 3 سال میں تقریباً 70 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مسلم لیگ ن کے 5 سال میں یہ تعداد 25 ہزار 856 رہی۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ان کمپنیوں کو 258 ارب روپے کا منافع ہوا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے 3 سالوں کے دوران مختلف شعبوں نے ترقی کے ریکارڈ توڑے ہیں، کرونا وائرس کے باوجود ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں 494 فیصد، آئی ٹی کے شعبے میں 194 فیصد جبکہ سیاحت کے شعبے میں 136 فیصد ترقی ہوئی۔