Tag: TWEET

  • وزیر اعظم نے ٹیکس وصولی سے متعلق خوشخبری سنادی

    وزیر اعظم نے ٹیکس وصولی سے متعلق خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی اور اگست میں 850 ارب ٹیکس وصولی کی، یہ شرح گزشتہ سال کی نسبت 51 فیصد زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی سے متعلق خوش خبری ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی اور اگست میں 850 ارب ٹیکس وصولی کی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ شرح ٹیکس وصولی کے ہدف سے 23 فیصد اور گزشتہ سال کی نسبت 51 فیصد زیادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ رفتار سے ٹیکس کا سالانہ ہدف 5 ہزار 829 ارب آسانی سے حاصل کیا جا سکے گا۔

  • جتنا پیسہ افغان جنگ پر لگا اس کا چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے: اسد عمر

    جتنا پیسہ افغان جنگ پر لگا اس کا چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جو پیسہ جنگ پر لگا اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے، یہ پیسہ ایمانداری سے ترقی پر لگایا گیا تو عالمی سیکیورٹی بہتر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دنیا کو وہ غلطی نہیں دہرانی چاہیئے تھی جو سوویت انخلا کے بعد کی تھی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ وقت افغانستان کا ساتھ دینے کا ہے ساتھ چھوڑنے کا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو پیسہ جنگ پر لگا اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے، یہ پیسہ ایمانداری سے ترقی پر لگایا گیا تو عالمی سیکیورٹی بہتر ہوگی۔

  • وزیر اعظم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے

    وزیر اعظم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے جس سے اوور سیز پاکستانیوں کو گھر اور اراضی کی خریداری میں سہولت ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک پاکستانی اعتماد کے ساتھ ڈیجیٹل پراسیس کے ذریعے پاکستان میں ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری اور گھر کے لیے بینکوں سے آسان فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ اسکیم تیار کی ہے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ روشن اپنا گھر اسکیم میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے اوور سیز پاکستانی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، روشن اپنا گھر اسکیم میں گھر خریدنے والے کسی بھی وقت اپنا گھر فروخت بھی کرسکیں گے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ روشن اپنا گھر اسکیم کے لیے پہلے سے منظور شدہ منصوبوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ منصوبہ جات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو گھر اور اراضی کی خریداری میں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا جو کہ اس اسکیم کے بعد آسانی میں بدل جائے گا۔

  • کامیاب جوان پروگرام ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے: عثمان ڈار

    کامیاب جوان پروگرام ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے: عثمان ڈار

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا حکومتی ترجیح ہے۔ کامیاب جوان پروگرام ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا حکومتی ترجیح ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ گلگت کی رہائشی رضیہ خاتون نے مشکلات کے باوجود باعزت روزگار کے حصول کو ممکن بنا لیا۔ کامیاب جوان پروگرام ان جیسی ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے۔

    انہوں نے رضیہ خاتون کی ویڈیو بھی ٹویٹ کی۔ ویڈیو میں رضیہ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ میں ہنرتھا لیکن کاروبار کے لیے رقم نہیں تھی، کامیاب جوان پروگرام میں درخواست دی تو کاروبار کے لیے مطلوبہ رقم مل گئی۔

    رضیہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے گلگت کی مارکیٹ میں کپڑوں کی سلائی کا کاروبار شروع کرلیا ہے، مشکلات کے باوجود ہمت نہ ہارنے کا صلہ ذاتی کاروبار کی صورت ملا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے رضیہ خاتون کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، وفاقی حکومت اب تک 17 ہزار نوجوانوں میں 20 ارب روپے تقسیم کر چکی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب جوان گلگت سے کراچی تک ملک بھر میں پھیل چکا ہے، کوشش ہے کہ ملک بھر کے نوجوانوں میں وسائل کی یکساں تقسیم کی جائے۔

  • محکمہ جنگلات کا ملازم جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید، وزیر اعظم کا خراج عقیدت

    محکمہ جنگلات کا ملازم جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید، وزیر اعظم کا خراج عقیدت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چترال میں جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہوجانے والے محکمہ جنگلات کے ملازم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 19 اگست کو محکمہ جنگلات کا ایک اور ہیرو جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جمشید اقبال نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ جمشید کی ہلاکت ایک روز قبل ہوئی تھی، جمشید لوئر چترال کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں دیگر ساتھوں کے ساتھ موجود تھے، کہ اچانک پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے اونچائی سے گرگئے۔

    جمشید کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا اور قریبی اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    ڈی ایف او لوئر چترال فریاد علی کے مطابق پہاڑی سے گرنے کی وجہ سے جمشید کو سر پر گہری چوٹیں آئی تھیں جو موت کا سبب بنیں۔

  • مشیر تجارت نے خوشخبری سنا دی

    مشیر تجارت نے خوشخبری سنا دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ کا شعبہ 16 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ ایل ایس ایم کا شعبہ 14.85 فیصد بڑھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ کا شعبہ 16 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایل ایس ایم کا شعبہ 14.85 فیصد بڑھا، یہ حکومت کی صنعت نواز پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اس نشونما میں ٹیکسٹائل، خوراک، مشروبات، تمباکو، پیٹرولیم مصنوعات، دوا سازی، کیمیائی، معدنی، آٹو موبائل، کھاد، آئرن اور اسٹیل مصنوعات نے کردار ادا کیا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر رزاق داؤد نے کہا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید پروموٹ کرنے جا رہے ہیں، جب ہمارے ٹیرف اوپر جاتے ہیں تو ایکسپورٹ کم ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جو مٹیریل اسٹاک ہوگا وہ پاکستانی صنعت کاروں کے لیے بھی دستیاب ہوگا جبکہ پاور سیکٹر میں صنعت کاروں کے لیے مکمل سہولتیں ملیں گی۔

  • وہ پاکستانی ترجیح ہیں جنہیں ریاست نے اب تک نظر انداز کیا: وزیر اعظم

    وہ پاکستانی ترجیح ہیں جنہیں ریاست نے اب تک نظر انداز کیا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کی۔

    وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشا اللہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔

    اس سے پہلے ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے پختونخواہ حکومت کو ایبٹ آباد میں سرسبز پاکستان کے لیے کی گئی کوششوں میں نمایاں خدمات پر مبارکباد دی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جدکار بانڈہ بدلاں کے مقام پر بنجر زمین سرسبز بنانے کی کوشش قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مذکورہ علاقے کی سرسبز ہونے سے پہلے اور بعد کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

  • 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں: اسد عمر

    50 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی کرونا ویکسین لگانے کی شرح 33 فیصد ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے 21 فیصد پاکستانیوں نے ویکسین کی ایک خوراک لگوائی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب یہ شرح بڑھ کر 33 فیصد ہوگئی ہے۔

    وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ 50 سال یا اس کے زائد عمر کے افراد کا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے، براہ کرم خاص طور پر اس عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 95 مریض انتقال کر گئے، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہوچکی ہے۔

  • بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے: فیصل جاوید

    بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے: فیصل جاوید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے، اس پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کرنے والے انسان نہیں، وحشی درندے ہیں، ان درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیئے۔

    اپنے ٹویٹ میں فیصل جاوید نے مزید کہا کہ قانون سازی کے ساتھ ساتھ عملدر آمد، استغاثہ اور سزائیں بہت ضروری ہیں۔

  • نیا اور ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو: فردوس عاشق اعوان

    نیا اور ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج کا سورج پی پی 38 میں پسے ہوئے طبقات کے استحصال کے خاتمے کی نوید لے کر طلوع ہوا۔ نیا، بدلتا اور ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی پی 38 میں برسوں سے ایک مافیا مسلط رہا جس نے ظل سبحانی کی طرح اپنے محل اور وسیع و عریض جائیدادیں بنائیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انہوں نے حلقے کی عوام کے لیے کچھ نہ کیا، پہلی مرتبہ تحریک انصاف پی پی 38 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہی ہے اور حلقے کی عوام کی تقدیر بدل رہی ہے۔ نیا، بدلتا اور ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا سورج پی پی 38 میں پسے ہوئے طبقات کے استحصال کے خاتمے کی نوید لے کر طلوع ہوا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی طرح پی پی 38 میں بھی مافیاز کے بت پاش پاش کر رہی ہے۔ حلقہ پی پی 38 کی عوام برسوں سے لوٹنے اور دیمک کی طرح چاٹنے والے مافیاز سے بدلہ لے رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی عوام جم کر اور ڈٹ کر کپتان کے ساتھ کھڑی ہے۔