Tag: TWEET

  • پی ڈی ایم کی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم کی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں معیشت کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم ٹولے کی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خصوصاً کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی مفاد پرستی پر مبنی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے، عوام کی طاقت سے اپوزیشن کا ہر منفی پروپیگنڈہ زائل کرتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری پر بھی لغو پروپیگنڈہ سمجھ سے باہر ہے، ملکی معیشت کی تباہی کی سب سے بڑی ذمہ دار مسلم لیگ ن خود ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا معیشت کی بہتری کو منفی رنگ دینا بے شرمی کی انتہا ہے، معاشی حالات میں بہتری پر پرچی شہزادے کی میں نہ مانوں کی گردان خود کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔

  • موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی: وزیر اعظم

    موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ادوار میں محکمہ اینٹی کرپشن اور نیب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ادوار میں محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی میں فرق ہے۔

    وزیر اعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ 31 ماہ میں پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن نے 220 بلین کی ریکوری کی، مسلم لیگ ن کے 10 سال کی نسبت ہم نے 192 بلین کی اراضی واگزار کروائی۔ واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت 2.6 بلین روپے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں نیب کی کارکردگی میں بھی واضح فرق ہے، سنہ 2018 سے 2020 کے دوران نیب نے 484 بلین روپے کی ریکوری کی، 1999 سے 2017 کے دوران نیب صرف 290 بلین روپے کی ریکوری کر سکا تھا۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب حکومت بغیر رکاوٹ کے احتساب کرتی ہے تو نتائج اچھے آتے ہیں، موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی۔

  • اپریل میں ترسیلات زر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    اپریل میں ترسیلات زر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ کی 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر سے آپ نے گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ مانا ہے کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

    وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپریل میں ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ 10 ماہ کی ترسیلات زر سے آپ نے گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ توڑ دیا، نئے پاکستان پر اعتماد کرنے پر اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ۔

  • عید الفطر کس دن ہوگی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    عید الفطر کس دن ہوگی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے ہی کرنا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آئے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔

    یاد رہے کہ رویت ایپ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے گزشتہ سال بنائی تھی جس کا مقصد اہم مواقعوں پر چاند دیکھنا تھا۔

    وفاقی وزیر اس سے قبل رمضان کے آغاز کی بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔

  • فنکاروں کا امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ

    فنکاروں کا امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ

    کراچی: پاکستانی فنکاروں نے حکومت پاکستان سے طلبا کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا، اداکاروں نے اپیل کی ہے کہ کووڈ 19 کی خطرناک صورتحال میں طلبا کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اداکارہ نے وزیر تعلیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا نہ صرف کرونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ یہ ناانصافی بھی ہوگی کیونکہ تعلیم کی صورتحال درہم برہم ہے۔

    مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم سے اپیل کی کہ باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس سال امتحانات منسوخ کیے جائیں۔

    دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نہ صرف امتحانات منسوخ کرے بلکہ ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرے، ایسا نہیں صرف امتحانات منسوخ ہوجائیں اور پورا ملک کھلا ہو۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی جاری ہے اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • وہ خاص ٹویٹ جو 45 کروڑ روپے میں نیلام ہوا

    وہ خاص ٹویٹ جو 45 کروڑ روپے میں نیلام ہوا

    سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی نے اپنی پہلی ٹویٹ 45 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت کردی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی کی پہلی ٹویٹ تقریباً 3 کروڑ امریکی ڈالر اور پاکستانی 45 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کردی گئی۔

    جیک ڈورسی کی اب سے 15 برس سے قبل کی گئی پہلی ٹویٹ کو ایک ملائیشین نژاد ایرانی کاروباری شخص نے پاکستانی 45 کروڑ روپے کی زائد رقم کے عوض خرید لیا۔

    جیک ڈورسی کی جانب سے 22 مارچ 2006 کو کی جانے والی پہلی ٹویٹ کو 2 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم میں نیلام کردیا گیا۔

    ٹویٹر کے بانی کی پہلی ٹوئٹ کو آن لائن فروخت کیا گیا اور ٹویٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بٹ کوائن کی طرز کی کرپٹو کرنسی میں وصول کی گئی۔

    جیک ڈورسی نے اپنی پہلی ٹویٹ میں صرف یہ بتایا تھا کہ میں نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنالیا۔

    جیک ڈورسی کی اس ٹویٹ کو ڈیڑھ لاکھ قریب بار ری ٹویٹ کیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں کئی افراد نے ان کی مذکورہ ٹویٹ پر کمنٹس کر کے انہیں اس کی خریداری کے لیے رقم کی پیشکش بھی کی تھی۔

    جیک ڈورسی کی ٹویٹ کو فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی رقم براعظم افریقہ سمیت دیگر خطوں کے غریب ممالک کے افراد میں فلاحی کاموں میں خرچ کی جائے گی۔

  • شمالی پنجاب کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا تحفہ

    شمالی پنجاب کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا تحفہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کے لیے وزیر اعظم کا ایک بہت بڑا تحفہ ہے، موٹر وے سے جہلم تا اسلام آباد فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس ہفتے سیالکوٹ راولپنڈی موٹر وے کے پہلے مرحلے کا ٹینڈر آجائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شمالی پنجاب کے لیے موٹر وے وزیر اعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا تحفہ ہوگا، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اس پروجیکٹ کو ممکن بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ اس موٹر وے کی تعمیر کے بعد جہلم کا اسلام آباد سے فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔ گوجر خان، سوہاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں
    گے۔ چکوال، جہلم، کھاریاں، لالہ موسیٰ، وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ للہ انٹر چینج تا جہلم دو رویہ سڑک اور وزیر آباد راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کے لیے گیم چینچر منصوبے ہیں، میری تجویز کو پذیرائی دیے جانے کے لیے شکر گزار ہوں۔

  • ٹیکنالوجی کاروبار کو عدالتی فیصلوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے: فواد چوہدری

    ٹیکنالوجی کاروبار کو عدالتی فیصلوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ٹیکنالوجی کاروبار کو عدالتی فیصلوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے، ہمارے ججز ٹیکنالوجی بزنس سے آگاہ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹیکنالوجی کاروبار کو عدالتی فیصلوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے چیف جسٹس کو خط لکھوں گا، یہ جاننا ضروری ہے کہ پابندیوں سے کتنا نقصان پہنچ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ججز ٹیکنالوجی بزنس سے آگاہ نہیں ہیں، سپریم کورٹ سے ایم او یو بھی سائن کرنا چاہیں گے۔ انٹرنیٹ مواد کو روکنا مستقبل میں ممکن نہیں رہے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اخلاقی تربیت کا کام گھروں اور والدین کا ہے، اخلاقیات کی بنیاد پر عدالت کو فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔ پابندیاں لگانا بہت ہی پیچیدہ معاملہ ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ ہمارے معاشرے کو قبول نہیں، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے۔

    پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی تمام انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ٹک ٹاک سروس کو بند کر دیں۔

  • سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے کرتے پارٹی ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت کردیے: شہباز گل

    سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے کرتے پارٹی ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت کردیے: شہباز گل

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ تم لوگ سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے کرتے اب پارٹی ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت کر بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے عمران خان صاحب نے پہلے سے بھی زیادہ ووٹ لے کر اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔

    شہباز گل نے کہا کہ پوچھنا یہ تھا کہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹیں کدھر ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ تم لوگ سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے کرتے اب پارٹی ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت کر بیٹھے، لیکن آگے خان تھا جو مارتا کم اور گھسیٹتا زیادہ ہے۔

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ عمران خان کو 178 ووٹ ملے، سنہ 2018 میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے انہیں 176 ووٹ ملے تھے۔

    اس اہم موقع پر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔