Tag: TWEET

  • کرونا وائرس مریض کا ڈاکٹر کے سامنے دل دہلا دینے والا انکشاف

    کرونا وائرس مریض کا ڈاکٹر کے سامنے دل دہلا دینے والا انکشاف

    واشنگٹن: ایک امریکی ڈاکٹر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کس طرح کرونا وائرس کے مریض پارٹیز کرنے اور لوگوں کو جمع کرنے میں مصروف ہیں، انہوں نے سخت دلگرفتگی سے کہا کہ لوگوں کی ذہنیت بدلنا ناممکن ہے۔

    امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک ایمرجنسی فزیشن ڈاکٹر ربیکا کرب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ ان کے ایک کووڈ پازیٹو مریض نے انہیں بتایا کہ اس نے تھینکس گونگ پر ایک بڑی پارٹی دی تھی جس میں دوستوں اور اہلخانہ سمیت 22 افراد نے شرکت کی۔

    اگلے دن خاندان کے ایک شخص کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، اس کے بعد ایک ایک کر کے پارٹی میں شریک تمام 22افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    اس ٹویٹ کے ذریعے ڈاکٹر نے یہ بتانا چاہا کہ اس وبا سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے کے باوجود امریکا میں اب بھی لوگ احساس سے عاری ہیں اور کسی طور سمجھنے کو تیار نہیں۔

    ڈاکٹر نے بعد ازاں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن تب تک یہ وائرل ہوچکا تھا۔

    بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ میرا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ ہماری ذہنیت اور سوچ کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا، کرونا وائرس سے متاثر افراد اور ان کے اہلخانہ کی تکلیف اس ملک کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے اور اس کے لیے کوئی ویکسین نہیں بن سکے گی۔

    ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے اپنے ساتھی میڈیکل ورکرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    خیال رہے کہ امریکا کرونا وائرس سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثر ملک بن چکا ہے اور کووڈ مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے سرفہرست ہے۔

    امریکا میں اب تک 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کووڈ سے ہلاک مریضوں کی تعداد لگ بھگ 3 لاکھ ہوچکی ہے۔

    ملک میں فعال کیسز کی تعداد 64 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 93 لاکھ سے زائد افراد اس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • کرونا وائرس سے متاثرہ حالات میں استحکام کی جانب اہم قدم

    کرونا وائرس سے متاثرہ حالات میں استحکام کی جانب اہم قدم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احساس کفالت پالیسی سے خصوصی افراد کے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، یہ کرونا وائرس سے متاثرہ حالات میں پائیداری اور استحکام کی جانب ایک قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ احساس کفالت پالیسی سے خصوصی افراد کے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت خصوصی افراد کے ہر خاندان کو ماہانہ 2 ہزار روپے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرونا وائرس سے متاثرہ حالات میں پائیداری اور استحکام کی جانب ایک قدم ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا احساس پروگرام موجودہ حکومت کا سب سے بڑا پروگرام بن چکا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام کی وجہ سے ملک میں 200 پناہ گاہیں ہیں، عمران خان نے بے گھر افراد کو ریاست کا مہمان بنایا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد کی پناہ گاہوں میں اب تک 11 لاکھ 72 ہزار 654 شہریوں کو سہولت ملی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ ریاست نے محنت کشوں کو اپنا مہمان بنایا، محنت کشوں کو عزت سے کھانا بھی دیا جاتا ہے۔ رحم، انصاف اور احساس، فلاحی ریاست کی بنیاد اور عمران خان کا عزم ہے۔

  • کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے: فواد چوہدری

    کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا، کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا 15 لاکھ سے زائد افراد کی جان لے چکی ہے، کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کو پہلے ویکسین استعمال کی منظوری دینے پر مبارک باد۔

    اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا، مستقبل بہت پیچیدہ ہے، فائیو جی ایک اور بڑا انقلاب ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین بنانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

  • ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: فردوس عاشق اعوان

    ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس جیسی وبا کے دوران عوام کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت بارہا کہہ چکی ہے کہ کرونا وائرس جیسی وبا کے دوران عوام کی زندگی، پی ڈی ایم کے سیاسی بیروزگاروں کے سپرد کر کے خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کی پرواہ نہیں مگر عوام کی زندگی کا تحفظ ہمیں بلا تفریق مقدم ہے، خواہ وہ کسی بھی جماعت سے ہوں۔

    اس سے قبل گزشتہ روز معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں جبکہ دوسری طرف ان حالات میں بھی پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری ہے، خدارا! عوام اور ملک پر رحم کریں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ کرونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے، مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت کے لیے درد نہیں۔ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بندھ چکی ہے۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے جان لیوا وار جاری، جبکہ پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری: فردوس عاشق اعوان

    ملک میں کرونا وائرس کے جان لیوا وار جاری، جبکہ پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں جبکہ دوسری طرف ان حالات میں بھی پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری ہے، خدارا! عوام اور ملک پر رحم کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 160 ہوچکی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے 2 ہزار 945 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 98 ہزار 191 ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ روز 18 ہزار 198 کرونا وائرس ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 654 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 22 افراد جاں بحق ہوئے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں جبکہ دوسری طرف ان حالات میں بھی پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری ہے، خدارا! عوام اور ملک پر رحم کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ کرونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے، مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت کے لیے درد نہیں۔ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بندھ چکی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چوروں کا ٹولہ منفی سیاست کے لیے عوام کی زندگی داؤ پر لگا رہا ہے، پی ڈی ایم کی سیاہ کاریاں عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہیں، ان عناصر نے اپنے ادوارمیں کرپشن کر کے منہ پر کالک ملی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیاہ کار آج اپنے کرتوت چھپانے کے لیے ملکی ترقی پر سیاہی ملنا چاہتے ہیں، 22 کروڑ پاکستانی لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن الٹی بھی ہو جائے تب بھی سیدھی طرح لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

  • بلاول کا کوویڈ 19 مثبت ٹیسٹ: پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود افراد کو بھی ٹیسٹ کروانے کی ہدایت

    بلاول کا کوویڈ 19 مثبت ٹیسٹ: پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود افراد کو بھی ٹیسٹ کروانے کی ہدایت

    پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود لوگ فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلاول بھٹو کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

    صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود لوگ اگر پختونخواہ میں موجود ہیں تو ہیلپ لائن 1700 پر کال کریں، جلسے میں شریک افراد ریپڈ رسپانس ٹیم کے ذریعے اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو سب کی صحت کا خیال ہے، تمام ٹیسٹ مفت ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، بلاول بھٹو تواتر سے پی ڈی ایم کے جلسوں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔

    بلاول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں معمولی علامات ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

  • وزیر اعظم کی ٹیکسٹائل شعبے کی بہتری کے لیے خصوصی ہدایات

    وزیر اعظم کی ٹیکسٹائل شعبے کی بہتری کے لیے خصوصی ہدایات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تجارت اور صنعتوں کی وزارتوں کو ٹیکسٹائل سے متعلق ہدایت کی ہے کہ ٹیکسٹائل شعبے کی ہر طرح کی مدد یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل کی صنعت میں طلب و برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تجارت اور صنعتوں کی وزارتوں کو ٹیکسٹائل سے متعلق ہدایت کی ہے، ہدایت دی کہ ٹیکسٹائل شعبے کو ہر طرح کی مدد یقینی بنائیں۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ ٹیکسٹائل کی مدد کی جائے تاکہ یہ بڑھتی طلب کو پورا کر سکے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اپنے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

    وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید پروموٹ کرنے جا رہے ہیں، جو مٹیریل اسٹاک ہوگا وہ پاکستانی صنعتکاروں کے لیے بھی دستیاب ہوگا جبکہ پاور سیکٹر میں صنعتکاروں کے لیے مکمل سہولتیں ملیں گی۔

    مشیر تجارت نے کہا تھا کہ ایف بی آر سے ٹیرف پالیسی ہٹا دی گئی ہے، ایکسپورٹ کے ساتھ بہترین سروسز کی بھی ضرورت ہے، پاکستان میں مقامی کاروبار کو بڑھانا ہے۔

  • وینٹی لیٹرز پر کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے: اسد عمر

    وینٹی لیٹرز پر کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 دن میں وینٹی لیٹرز پر کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، 4 ماہ کے بعد پہلی مرتبہ کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ گزشتہ 15 دن میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، پشاور اور ملتان میں 200 کراچی میں وینٹی لیٹرز پر 148 فیصد مریض بڑھے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ لاہور میں 114 اور اسلام آباد میں وینٹی لیٹرز پر 65 فیصد مریض بڑھے، ملتان میں کرونا وائرس مریضوں کے وینٹی لیٹر استعمال میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ 4 ماہ کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی، کل 59 کوویڈ کے مریض انتقال کر گئے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ کرونا وائرس خدشہ نہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی ضروری ہے کہ قوم یکجا ہو کر پھر سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے تاکہ ہم لوگوں کی صحت کی بھی حفاظت کریں اور لوگوں کے روزگار کو بھی بچا سکیں۔

    یاد رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 59 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 ہے، اب تک کرونا وائرس سے 7 ہزار 662 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 828 ہوگئی ہے۔

  • گزشتہ حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو منفی ریٹنگ ملی: حماد اظہر

    گزشتہ حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو منفی ریٹنگ ملی: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صںعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کا کل جمع خرچ یہ تھا کہ 5 سال حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی اداروں نے منفی ریٹنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صںعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل جمع خرچ یہ تھا کہ 5 سال حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی اداروں نے منفی ریٹنگ دی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو بہت آگہی دے دی ہے، اب یہ غلط باتیں کارآمد نہیں ہو سکتیں۔ اگر حالات بہت اچھے تھے تو عالمی اداروں نے ریٹنگ منفی کیوں کردی تھی؟

    اس سے قبل ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، مالی سال میں مسلسل چوتھے ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا، 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 1 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ تجارتی خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے: حماد اظہر

    ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صںعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، تجارتی خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور صنعتوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صںعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مالی سال میں مسلسل چوتھے ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا، 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 1 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

    انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بڑھ کر 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا جو ستمبر میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

    مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 40 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے اور تجارتی خسارہ محدود رہنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں اضافہ ہوا۔