Tag: TWEET

  • عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں: شیخ رشید

    عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی یہ تو کہہ رہی ہے کہ ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، لیکن یہ نہیں بتا رہی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے اور خلاف ورزی پر کس نے جیل جانا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر داخلہ، دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے کہ ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن یہ نہیں بتارہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے۔

    سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سیکیورٹی اسکواڈ پر لاگو نہیں۔

  • چین سے 70 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور

    چین سے 70 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے چین سے 700 ملین (70 کروڑ) ڈالر ملنے کا مژدہ سنا دیا، رقم آئندہ ہفتے اسٹیٹ بینک کو موصول ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چینی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے پاکستان کو 700 ملین (70کروڑ) ڈالر کی منظوری دے دی۔

    وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ضابطے کے مطابق چین کے ترقیاتی بینک کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چین سے آئندہ ہفتے اسٹیٹ بینک کو رقم موصول ہونے کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک میں رقم جمع ہونے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

  • پاکستانی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر عالمی میڈیا میں بھی شدید تشویش ہے: فواد چوہدری

    پاکستانی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر عالمی میڈیا میں بھی شدید تشویش ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر عالمی میڈیا میں شدید تشویش ہے، طاقتور حلقوں نے پاکستانی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر عالمی میڈیا میں شدید تشویش ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معیشت کو بچانے کے بجائے عمران خان کو سیاسی نقصان پہنچانے کی سوچ جاری ہے، طاقتور حلقوں نے پاکستانی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی گفتگو پر اب ہنسی کے بجائے رونا آتا ہے، موجودہ حکومت میں جو جتنا بڑا جوکر ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ حاصل ہے۔

  • ’عمران خان نے 24 ویں بڑی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا‘

    ’عمران خان نے 24 ویں بڑی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، پاکستان 24 ویں بڑی معیشت تھی جسے عمران خان نے 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں امن و امان اور سیاسی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، پاکستان 24 ویں بڑی معیشت تھی جسے عمران خان نے 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی اور بلند ترین قرضوں کے باعث ملکی معیشت کو نقصان ہوا، ہرکوئی جانتا ہے کہ عمران خان خود غرض شخص ہے۔

    وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی کے باعث مہنگائی بڑھی اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

  • وزیر اعظم نے بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک مانگی: شیریں مزاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک مانگتے ہوئے کہتے ہیں پاکستان نے سبق سیکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرا پنے ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت نہیں، محض پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک مانگتے ہوئے کہتے ہیں پاکستان نے سبق سیکھا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سربراہ کا مضحکہ خیز بیان حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

  • حکومت نے 10 ماہ میں غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا: شیخ رشید

    حکومت نے 10 ماہ میں غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم کروا دیے اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی، مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم کروا دیے اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، عنقریب ان کے کیسوں کا اور اوور سیز ووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اور سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی۔

  • 2 کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے: شیری رحمٰن

    2 کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے: شیری رحمٰن

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک میں ابھی بھی 2 کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، اپوزیشن کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک میں ابھی بھی 2 کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، تحریک انصاف سندھ اور بلوچستان کے متاثرین کو تاثر دے رہی ہے کہ عمران خان کی سیاست اہم ہے۔

    شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ دوسری طرف دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے کوئی سروکار نہیں۔

    وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ اب ان کی طرز سیاست سے تنگ آچکے ہیں، ان کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے۔

  • الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے: شیخ رشید

    الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے: شیخ رشید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی، الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہائیکورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست اور معیشت دونوں تباہ ہیں، الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، سارے ہتھکنڈے عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غریب پر سخت سردی میں لنڈا بازار کے بھی دروازے بند ہیں اور کفن دفن کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

  • غیر ملکی ذخائر 16 ارب ڈالر تھے جو اب 6.1 ارب رہ گئے: فواد چوہدری

    غیر ملکی ذخائر 16 ارب ڈالر تھے جو اب 6.1 ارب رہ گئے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جس دن عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی فارن ریزرو 16 بلین ڈالر تھے جو اب 6.1 بلین رہ گئے ہیں اور حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے فارن ریزرو فگرز جاری کیے ہیں، اس رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس دن عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی فارن ریزرو 16 بلین ڈالر تھے جو اب 6.1 بلین رہ گئے ہیں اور حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے۔

  • دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا قومی سلامتی کے لیے نیا خطرہ ہے: وزیر اعظم

    دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا قومی سلامتی کے لیے نیا خطرہ ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں، بنوں آپریشن میں حصہ لینے والے بہادر بیٹوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا قومی سلامتی کے لیے نیا خطرہ ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز اس خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بنوں آپریشن میں حصہ لینے والے بہادر بیٹوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اللہ ہمارے شہدا کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔