Tag: TWEET

  • کرونا وائرس: اپوزیشن کے جلسوں پر شہباز گل کی کڑی تنقید

    کرونا وائرس: اپوزیشن کے جلسوں پر شہباز گل کی کڑی تنقید

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کرونا وائرس پھیلنے کی وارننگز کے باوجود اپوزیشن کے جلسے جلوس جاری رکھنے کے اعلان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این سی او سی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بھی جلسوں کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کی گواہی ہے کہ پی ڈی ایم کی چھتری تلے اکھٹے ہوئے کرپشن کے پجاریوں کو عوام اور عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بیماری کی آڑ لینے والے آج اس خطرناک بیماری کے حوالے سے احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ کالے کردار کے حامل بے ضمیروں نے پہلے عوام کو لوٹ کھایا، اب عوام کو ذاتی مفاد اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے قومی سلامتی کے اس معاملے کو حسب سابق سیاست کی نظر نہیں کیا جائے گا، درباریت اور جہالت سے بالاتر ہوکر عوام کو موت کے منہ میں دھکیلنے سے اجتناب کیا جائے گا۔

  • افغان صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تبادلہ خیال ہوا: مشیر تجارت

    افغان صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تبادلہ خیال ہوا: مشیر تجارت

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ افغان صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تبادلہ خیال ہوا، امید ہے راہداری اور ترجیحی تجارتی معاہدے جنوری تک طے پا جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تبادلہ خیال ہوا۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ دیگر اعلیٰ حکام سے بھی تجارت کے امور پر ملاقاتیں ہوئیں، امید ہے راہداری اور ترجیحی تجارتی معاہدے جنوری تک طے پا جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں شراکت داروں سے تفصیلی ملاقاتیں کروں گا، دونوں ملکوں میں تجارت اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ مواقع ہیں۔ ملکی کاروباری برادری کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل مشیر تجارت کی سربراہی میں تجارتی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا تھا، وفد میں سیکریٹری تجارت، کسٹمز کے ارکان اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔

    دورے کے دوران دو طرفہ تجارت، راہداری تجارت اور دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات ہوئے جبکہ غیر رسمی تجارت کو رسمی بنانے کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی۔

    مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے کروڑوں روپے وصول کیے: فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے کروڑوں روپے وصول کیے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایم این ایز، ایم پی ایز اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان سے کروڑوں روپے کی وصولیاں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعوے دار شہباز شریف اپنی ہی پارٹی کے 51 کروڑ 52 لاکھ 71 ہزار روپے کے فنڈز ہڑپ گئے۔

    معاون خصوصی نے لکھا کہ انہوں نے اپنے ایم این ایز، ایم پی ایز اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان سے کروڑوں روپے کی وصولیاں کیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دستاویزات کے مطابق سنہ 2010 سے 2015 کے درمیان رقوم شریف گروپ کے ملازم راشد کرامت کی نثار ٹریڈنگ کمپنی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں۔

    اس سے قبل گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ شکست تسلیم کرنے کے لیے بھی ظرف کی ضرورت ہے، بدترین شکست کے بعد اپوزیشن مانے یا نہ مانے، گلگت بلتستان کے عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ مسترد شدہ راج کماری اور بلاول تاریخی شکست پر ماتم کناں ہیں، کوئی ان کو سمجھائے کہ صرف وہی الیکشن شفاف نہیں ہوتا جس میں آپ جیتیں۔ اب حوصلہ کرو اور ووٹ کو عزت دو۔

  • لاہور میں یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائنسز بنانے کی منظوری

    لاہور میں یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائنسز بنانے کی منظوری

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائنسز بنانے کی منظوری دے دی گئی، یونیورسٹی سے پنجاب بھر میں بننے والے تمام مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتالوں کو منسلک کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کی تقریباً 48 فیصد آبادی 18 سال سے کم ہے لیکن ہماری جامعات میں پیڈیا ٹرکس اسپیشلائزیشن کی سیٹیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور میں یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائنسز بنانے کی منظوری دے دی ہے، یونیورسٹی سے پنجاب بھر میں بننے والے تمام مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتالوں کو منسلک کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں صحت و تعلیم کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے، گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے 3 پروفیسرز کو دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل کر لیا گیا۔

    اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلی فورنیا کی جاری کر دہ فہرست کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر محمد شریف اور شعبہ میتھمیٹکس کے ڈاکٹر محمد اکرم دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل ہوگئے۔

    بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے 1 لاکھ 60 ہزار محققین کو شامل کیا گیا ہے۔

  • شکست تسلیم کرنے کے لیے ظرف کی ضرورت ہے: فردوس عاشق اعوان

    شکست تسلیم کرنے کے لیے ظرف کی ضرورت ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، اب حوصلہ کرو اور ووٹ کو عزت دو۔ شکست تسلیم کرنے کے لیے بھی ظرف کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شکست تسلیم کرنے کے لیے بھی ظرف کی ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بدترین شکست کے بعد اپوزیشن مانے یا نہ مانے، گلگت بلتستان کے عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ راج کماری اور بلاول تاریخی شکست پر ماتم کناں ہیں، کوئی ان کو سمجھائے کہ صرف وہی الیکشن شفاف نہیں ہوتا جس میں آپ جیتیں۔ اب حوصلہ کرو اور ووٹ کو عزت دو۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل ہونے والے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    گلگت بلتستان کی عوام نے ن لیگ کے بیانیے کو مسترد کر دیا، الیکشن کمیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

  • گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی: فردوس عاشق اعوان

    گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی، عوام نے الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، شدید موسم کے باوجود بڑی تعداد میں عوام نے پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر جاتی عمرہ کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کیلبری کوئین اور فرزند زرداری اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    گلگت بلتستان کی عوام نے ن لیگ کے بیانیے کو مسترد کر دیا، الیکشن کمیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 9 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

  • پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے فواد چوہدری کا سندھ حکومت کو مشورہ

    پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے فواد چوہدری کا سندھ حکومت کو مشورہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کے الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پر بھی یہ ذمہ داری ہے کہ گرین ٹرانسپورٹ کی طرف پیش قدمی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب حکومت کا الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس اس ضمن میں حکومت پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر بھی یہ ذمہ داری ہے کہ گرین ٹرانسپورٹ کی طرف پیش قدمی کرے، یہ ہمارے مستقبل کے لیے اہم پیش رفت ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی، اسموگ کے سدباب کے لیے وہیکلز سرٹیفکیشن سسٹم فعال کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

    دوسری جانب عالمی جریدے بلومبرگ نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ کو دنیا کا بدترین نظام قرار دے دیا ہے، بلومبرگ کے مطابق برسوں پرانی بسیں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر رواں دواں رہتی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بھیڑ بکریوں کی طرح لوگ بسوں میں سفر کرتے ہیں، بسوں کی چھت کو بھی مسافروں کے بیٹھنے اور سواری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

  • حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر بھی سراہ رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر بھی سراہ رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر جانبدار حلقے بھی سراہ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تعریف وہ ہے جو غیر بھی کریں۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر جانبدار حلقے بھی سراہ رہے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ روز انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں خواتین کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

    مشیر اطلاعات نے بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ بنا دی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ اب ہماری بہن بیٹیاں کسی بھی وقت پولیس سے مدد اور تحفظ لے سکیں گی۔

  • پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے سیفٹی ایپ تیار

    پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے سیفٹی ایپ تیار

    لاہور: صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ بنا دی گئی ہے، پنجاب میں خواتین کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب میں خواتین کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ بنا دی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب ہماری بہن بیٹیاں کسی بھی وقت پولیس سے مدد اور تحفظ لے سکیں گی۔

  • ملبے سے 4 روز بعد برآمد ننھی عائدہ کے لیے ترک صدر کا نیک خواہشات کا اظہار

    ملبے سے 4 روز بعد برآمد ننھی عائدہ کے لیے ترک صدر کا نیک خواہشات کا اظہار

    انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے میں منہدم شدہ عمارت سے 4 روز بعد برآمد ہونے والی 4 سالہ عائدہ کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسے معجزہ قرار دیا۔

    ترک صدر رجب طیب اردگان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 4 سالہ بچی عائدہ کی تصویر اور ویڈیو ٹویٹ کی۔ یہ بچی ترک شہر ازمیر میں زلزلے سے منہدم عمارت کے ملبے سے 91 گھنٹوں بعد زندہ سلامت نکالی گئی۔

    اردگان نے عائدہ کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ معجزے کا نام عائدہ ہے، اللہ نے 91 گھنٹوں کے بعد تمہاری ان مسکراتی آنکھوں کے ساتھ ہمیں ایک نئی خوشی عطا کی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ اس نعمت پر خدا کا بیش بہا شکر ہو، اللہ تمہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے میری پیاری بچی۔

    صدر اردگان نے عائدہ کی ویڈیو بھی ٹویٹ کی جس میں معصوم بچی ہاتھ ہلاتی نظر آرہی ہے۔

    عائدہ کو گزشتہ روز زلزلے کے لگ بھگ 4 روز امدادی رضا کاروں نے ریسکیو کیا، رضا کاروں نے آواز کا تعین کر کے اس جگہ کو ڈرل کیا جہاں پر ملبے میں عائدہ زندہ سلامت موجود تھی۔

    رضا کاروں نے بڑے پتھر اور ملبہ ہٹا کر اس میں پھنسی ہوئی عائدہ کو باہر نکالا۔ ڈاکٹرز نے مطابق عائدہ کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ضرور ہوئی مگر اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ترکی کے شہر ازمیر میں آنے والے قیامت خیز زلزلے میں اب تک 100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔